Tag: ٹیکسی ڈرائیور قتل

  • آن لائن گیم کے رسیا نوجوان نے ٹیکسی ڈرائیور کو ایڈونچر کی خاطر قتل کردیا

    آن لائن گیم کے رسیا نوجوان نے ٹیکسی ڈرائیور کو ایڈونچر کی خاطر قتل کردیا

    آن لائن گیمز کے ایڈونچر ایک اور شہری کی جان لے لی، حیدرآباد سے کراچی آنے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے قتل میں ملوث نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آن لائن گیم کال آف ڈیوٹی نے حیدرآباد سے کراچی آنے والے ایک معصوم ڈرائیور شاہزیب کی جان لے لی۔ ایک کم عمر نوجوان یہ گیم کھیل کر اس قدر جنونی ہوچکا تھا کہ اس نے صرف ایڈونچر کے لیے ٹیکسی ڈرائیور کو بلا کر قتل کردیا۔

    ملزم عبدالصمد کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا، میں نے رائیڈ بلائی تھی اور سوچا ہوا تھا کہ جیسے گیم میں ہوتا ہے میں ڈرائیور کو مار دوں گا۔ جیسے ہم گیم میں کرتے ہیں گاڑی ہم چھین لیتے ہیں اور گاڑی ہماری ہوجاتی ہے۔

    عبدالصمد نے کہا کہ وہ مجھے گاڑی نہیں دے رہا تھا اور گاڑی سے اتر نہیں رہا تھا، میں نے کہا کہ گاڑی سے اترو مجھے گاڑی چاہیے جیسے ہم گیم میں کرتے ہیں کال آف ڈیوٹی گیم کا نام ہے۔

    ایسے ہی میں نے سوچا تھا کہ میں ادھر بھی کروں گا، میں نے اسے مارتو دیا پر گیم اور حقیقت میں زمین اور آسمان کا فرق ہے۔

    ملزم کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی ایک بار ایسا کرنے کی کوشش کی تھی، دارالصحت کے پاس ایسا کرنے کی کوشش کی تھی مگر ناکام ہوگیا تھا۔

    اس نے کہا کہ صرف میں ہی اس واردارت میں شامل ہوں گاڑی کو موقع سے اس لیے نہیں لے جاپایا کہ جب اسے صاف کررہا تھا تو گاڑی بند ہوگئی۔ میں پانچ سال سے گیم کھیل رہا ہوں اور اس وقت اٹھارہ سال کا ہوں۔

    تفتیشی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس پراسرار معمے کو حل کیا، اب ملزم کی شناخت پریڈ کرائی جائے گی جس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

  • کراچی: ڈکیتوں نے گاڑی نہ روکنے پر ٹیکسی ڈرائیور کو گولی مار کر قتل کردیا

    کراچی: ڈکیتوں نے گاڑی نہ روکنے پر ٹیکسی ڈرائیور کو گولی مار کر قتل کردیا

    کراچی: ڈکیتوں نے گاڑی نہ روکنے پر ٹیکسی ڈرائیور ممتاز کو گولی مار کر قتل کردیا ، مقتول ممتاز مسافروں کو ائیرپورٹ سے واپس گھرلارہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتوں نے ایئرپورٹ سے نیوکراچی جانے والے مسافروں سےلوٹ مارکی کوشش کی اور گاڑی نہ روکنے پر ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ واقعہ بلال کالونی تھانےکی حدودنیوکراچی ڈیکاموڑکےقریب پیش آیا، مقتول ممتازعمرےکی ادائیگی کیلئےجانیوالی فیملی کوائیرپورٹ لیکر گیا تھا اور پروازمنسوخ ہونے پر مسافروں کوائیرپورٹ سے واپس گھر لا رہا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ اس دوران ڈکیتوں نے گاڑی روکنے کی کوشش کی اور گاڑی نہ روکنےپرٹیکسی ڈرائیورممتاز کو گولی ماردی۔

    پولیس حکام نے جائے وقوعہ سےشواہد جمع کرلئے ہیں اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، مقتول کا تعلق نتھیا گلی سے ہے،گرین ٹاؤن میں اکیلارہائش پذیر تھا۔

    لواحقین کا کہنا تھا کہ مقتول ممتاز کا بھائی ریاض بھی 8 سال قبل ڈکیتوں کی گولی کا نشانہ بنا تھا۔

  • ایپ کے ذریعے ٹیکسی منگوا کر ڈرائیور کا لرزہ خیز قتل (ویڈیو بچے نہ دیکھیں)

    ایپ کے ذریعے ٹیکسی منگوا کر ڈرائیور کا لرزہ خیز قتل (ویڈیو بچے نہ دیکھیں)

    میکسیکو: شمالی امریکی ملک میکسیکو میں ایپ کے ذریعے مسافروں نے ٹیکسی منگوا کر اس کے ڈرائیور کو قتل کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو شہر میں ایک ٹیکسی ڈرائیور کے لرزہ خیز قتل کا واقعہ سامنے آ گیا ہے، قریب واقع عمارت کی سی سی ٹی وی کیمرے میں یہ واقعہ ریکارڈ بھی ہو گیا۔

    52 سالہ ڈرائیور یوآن راموس کو مسافروں نے گھات لگا کر قتل کیا، مقامی اخبار میں شایع شدہ رپورٹ کے مطابق راموس اتوار کو اپنی شفٹ ختم کرنے ہی والا تھا جب انھوں نے دو مسافروں کی جانب سے آئی کال کو قبول کر لیا۔

    راموس کے بیٹے کا کہنا تھا کہ اس کے والد نے اسے ٹیکسٹ میسج بھیجا کہ وہ جلد ہی گھر پہنچ رہا ہے، اور اپنی لوکیشن بھی شیئر کی۔

    ٹلالپن میونسپلٹی میں واقع ایک عمارت پر کیمرہ لگا ہوا تھا، جس میں راموس کو گاڑی کی رفتار کم کرکے رکتے دیکھا جا سکتا ہے، دو میں سے ایک مسافر دائیں طرف کے پسنجر ڈور کی طرف سے نکلتا ہے اور چند سیکنڈ ٹھہرا رہتا ہے۔

    اس کے کچھ ہی دیر بعد گولی چلتی ہے جو ڈرائیور کے لیے مہلک ثابت ہوتی ہے، فائر کے وقت فوٹیج میں روشنی کا ایک جھماکا ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد اس شخص نے ڈرائیور کی طرف آ کر راموس کو کھینچ کر باہر نکالا اور وہیں سڑک پر ڈال دیا۔ حملہ آور نے بعد ازاں گاڑی کو لے جا کر قریبی ٹاؤن سان پیڈرو مارٹِر میں چھوڑ دیا۔

    ادھر راموس نے جب گھر پہنچنے میں دیر کی تو ان کا بیٹا آخری معلوم لوکیشن کی طرف گیا، جہاں اس کے والد کی لاش پڑی ہوئی تھی۔

    میکسیکو سٹی پولیس نے تاحال اس سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی ہے۔