اسلام آباد : ریونیو شارٹ فال ختم کرنے اور 60 ارب اضافی حاصل کرنے کیلئے آرڈیننس لانے کی تیاریاں جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق جولائی تا اکتوبر ٹیکس آمدن مقررہ ہدف سے کم رہنے اور اکتوبرمیں بھی 80 ارب روپے کے شارٹ فال کا خدشہ
ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس آمدن کےہدف سے کم ہونے پر آئی ایم ایف کو تشویش ہے، اکتوبر کیلئے ایف بی آر کا خالص ہدف 980 ارب روپے ہے جبکہ اکتوبر میں 980کےبجائے 900 ارب جمع ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی سہ کا92 ارب روپے کا شارٹ فال بھی اپنی جگہ موجود ہے اور اکتوبر کے90ارب سےمجموعی شارٹ فال 170ارب تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔
ریونیو شارٹ فال ختم کرنے اور 60 ارب اضافی حاصل کرنے کیلئےآرڈیننس لانے کی تیاریاں کی جارہی ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ایف بی آر انفورسمنٹ کے ذریعے کلیکشن کو بہتر بنایا جائے گا،ریونیو شارٹ فال پر آئی ایم ایف نے بھی ایف بی آر سے رپورٹ طلب کی ہے۔
اکتوبر 2023 میں 707 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا تھا، گزشتہ مالی سال کی نسبت 183 ارب روپے زیادہ ٹیکس جمع ہو رہا ہے۔