Tag: ٹیکس ادائیگی

  • ٹیکس وصولی میں 106 ارب روپے کا اضافہ

    ٹیکس وصولی میں 106 ارب روپے کا اضافہ

    اسلام آباد: رواں برس ٹیکس ادائیگیوں میں 15 فیصد کا اضافہ ہوگیا، ایف بی آر گزشتہ سال کے 690 ارب روپے کے مقابلے میں 796 ارب روپے جمع کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس وصولی میں 15 فیصد اضافے کے بعد 796 ارب ٹیکس جمع کرلیا۔

    ایف بی آر نے گزشتہ سال جولائی سے اب تک 690 ارب روپے کے مقابلے میں 796 ارب روپے جمع کیے۔

    ایف بی آر کے لارج ٹیکس پیئر یونٹ (ایل ٹی یو) نے رواں سال صرف جنوری میں گزشتہ سال کے 92 ارب روپے کے مقابلے میں رواں برس 108 ارب روپے جمع کیے۔

    رپورٹ کے مطابق مینو فیکچرنگ سیکٹر، انکم ٹیکس اور ٹیکس کی مد میں 7 ماہ کے دوران گزشتہ برس کے 22 ارب روپے کے مقابلے میں 31 ارب روپے کے ری فنڈز ادا کیے گئے۔

    گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں سال ری فنڈ کی شرح 42 فیصد زیادہ ہے۔ رواں سال جنوری کے مہینے میں بقایا جات کی مد میں گزشتہ برس کے 2.5 ارب روپے کے مقابلے میں 2.7 ارب روپے حاصل کیے گئے۔

    ایف بی آر کو ٹیکس نادہندگان کے مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تحقیقات جاری ہیں۔

  • ریونیوبورڈ  نے ڈی جے بٹ سے ایک کروڑ ستر لاکھ روپے ٹیکس مانگ لیا

    ریونیوبورڈ نے ڈی جے بٹ سے ایک کروڑ ستر لاکھ روپے ٹیکس مانگ لیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے جلسوں کی جان ڈی جے بٹ کے ستارے گردش میں آگئے،عمران خان نے تاحال بل ادا نہ کیا اوراوپر سے ریونیوبورڈ نے بھی ٹیکس مانگ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں میں رونق لگانے والے ڈی جے بٹ کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں۔

    دھرنے کے ہیرو کو ابھی محنت کا پھل بھی نہیں ملا تھا کہ بات بنتے بنتے رہ گئی اور پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ڈی جے بٹ کو ٹیکس ادائیگی کا نوٹس بھیج دیا۔

    ڈی جے بٹ نے تحریک انصاف کے دھرنوں کے دوران گیارہ کروڑ روپے کمائے لیکن ٹیکس ادا نہیں کیا۔جس کے باعث ایڈیشنل کمشنر عائشہ رانجھا نے ڈی جے بٹ کو نوٹس بھیج دیا کہ ایک کروڑ ستر لاکھ روپے فوری ادا نہ کئے تو جیل بھی جا سکتے ہیں۔

    دوسری جانب ڈی جے بٹ کا یہ حال ہے کہ جو اس کی تانوں پر تھرکتے تھے وہ  اب فون اس کا اٹھانے کے بھی روا دار نہیں ۔ اب دیکھنا یہ ہے تحریک انصاف ڈی جے بٹ کا اور ڈی جے بٹ ریونیو بورڈ کا ادھار کیسے چکائیں گے؟