Tag: ٹیکس لگانے کی تجویز

  • ‘اگر کوئی ٹیچر آن لائن کما رہا ہے، تو ٹیکس ادا کرنا پڑے گا’

    ‘اگر کوئی ٹیچر آن لائن کما رہا ہے، تو ٹیکس ادا کرنا پڑے گا’

    اسلام آباد : آن لائن تعلیمی اداروں اور اکیڈمیز پر ٹیکس لگانے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ، اب آن لائن کمانے والے ٹیچر کو بھی ٹیکس دینا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے آن لائن کامرس پر ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کردی۔

    سینیٹر انوشہ رحمان نے کہا کہ ای کامرس پر انکم ٹیکس لگانے کی مخالفت کرتے ہیں ، حکومت دکانداروں پر ٹیکس لگانے کی بجائے آن لائن کاروبار کے پیچھے پڑ گئی ہے۔

    کمیٹی نے آن لائن تعلیمی اداروں اور اکیڈمیز پر ٹیکس لگانے کی تجویز منظور کرلی ، چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ آن لائن اکیڈمیز دو دو کروڑ روپے ماہانہ کما رہی ہیں ، اگر کوئی ٹیچر آن لائن کما رہا ہے تو ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

    مزید پڑھیں : ’سولر پینل پر ٹیکس ختم کیا جائے، اس تجویز کو فوری واپس لیا جائے‘

    سیشن کے دورانسینیٹر شبلی فراز نے 600,000 سے 1.2 ملین روپے ماہانہ تنخواہ والے افراد پر ٹیکس لگانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے ساتھ، 100,000 روپے کی تنخواہ مؤثر طریقے سے 42,000 روپے حقیقی قیمت کے برابر ہے۔

  • نیا بجٹ :  ڈالرز ذخیرہ کرنے والے ہوشیار ہوجائیں

    نیا بجٹ : ڈالرز ذخیرہ کرنے والے ہوشیار ہوجائیں

    اسلام آباد: وفاقی بجٹ میں برآمدکنندگان کی غیر ملکی آمدنی اور ڈالرز ذخیرہ کرنے والے برآمد کنندگان پر ٹیکس لگانے کی تجویز دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ 2023-24 میں برآمدکنندگان کی غیر ملکی آمدنی پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آئی ، ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈالرز ذخیرہ کرنے والے برآمد کنندگان پر ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ مخصوص مدت میں ڈالرز پاکستان میں تبدیل نہ کرانے پر ٹیکس اور اسٹیٹ بینک کو ایکسپورٹرز سے اضافی لیوی وصولی کا اختیار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ایکسپورٹرز کیلئے فکسڈ ٹیکس رجیم ختم کرنے اور برآمد کنندگان کیلئے کم از کم ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے۔

    کم ازکم ٹیکس کے ذریعے برآمدکنندگان کی ڈاکیومینٹیشن کا پلان بھی سامنے آیا ہے، دوسرے مرحلے میں ایکسپورٹرز کو100فیصد ٹیکس کریڈٹ دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ٹیکس کریڈٹ کیلئے ایکسپورٹرز کیلئے شرائط لگانے کی تجویز دے دی گئی ہے۔