Tag: ٹیکس نادہندگان

  • منی بجٹ : 30 ستمبر تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ہوشیار ہوجائیں !

    منی بجٹ : 30 ستمبر تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ہوشیار ہوجائیں !

    اسلام آباد : منی بجٹ میں ٹیکس نادہندگان کے خلاف مزیدکارروائیوں کا امکان ہے اور 30 ستمبر تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے لیٹ فائلر قرار دیئے جانے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے منی بجٹ میں ٹیکس وصولی کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا جارہا ہے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ منی بجٹ میں ٹیکس نادہندگان کےخلاف مزیدکارروائیوں کا امکان ہے۔

    اس بجٹ میں فنانس بل میں ترامیم لائے جانے کا امکان ہے، 30ستمبر تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے لیٹ فائلر قرار دیئے جانے کا خدشہ ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 30ستمبرتک گوشوارے جمع نہ کرانےوالے 2 سال تک لیٹ فائلر قرار دیئے جاسکتے ہیں، لیٹ فائلر پر انکم ٹیکس کی دوہولڈنگ کی شرح زیادہ ہوگی۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ لیٹ فائلر کو گاڑی کاٹوکن ٹیکس، پراپرٹی پرودہولڈنگ ٹیکس زیادہ دیناہوگا تاہم منی بجٹ میں ٹیکس حکام کو مزید اختیارات ملنے کاامکان ہے۔

  • ساہیوال کی بڑی سیاسی شخصیات ایف بی آر کی نادہندہ نکلیں

    ساہیوال کی بڑی سیاسی شخصیات ایف بی آر کی نادہندہ نکلیں

    ساہیوال: پنجاب کے ضلعے ساہیوال کی بڑی سیاسی شخصیات ایف بی آر کی نادہندہ نکلی ہیں، ایف بی آر نے محکمہ مال کو نادہندگان کی فہرست ارسال کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ضلع ساہیوال کی نادہندہ نمایاں سیاسی شخصیات کی فہرست تیار کر کے محکمۂ مال کو بھجوا دی ہے۔

    سیاسی شخصیات میں 18-2012 تک کے زرعی انکم ٹیکس نادہندگان کے نام شامل ہیں، سیاست دانوں کا تعلق پاکستان تحریک انصاف ار پاکستان مسلم لیگ ن سے ہے۔

    ایف بی آر کی فہرست کے مطابق پی ٹی آئی کے چوہدری نوریز 20 لاکھ 12 ہزار روپے، پی ٹی آئی کے رائے حسن نواز 15 لاکھ 29 ہزار 825 روپے اور پی ٹی آئی کے مظفر شاہ 11 لاکھ 85 ہزار روپے کے ٹیکس نادہندہ ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی کا وزیر اعظم عمران خان کو خط

    ن لیگی ایم این اے چوہدری اشرف 13 لاکھ 56 ہزار روپے کے ٹیکس نادہندہ ہیں جب کہ سابق ن لیگی ایم این اے چوہدری زاہد بھی 5 لاکھ 75 ہزار 500 روپے کے نادہندہ نکلے۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے ریکوری بذریعہ گرفتاری اور قرقی کے آرڈر جاری کر دیے، حکام کا کہنا ہے کہ متعدد یاد دہانیوں کے با وجود زرعی انکم ٹیکس ادا نہیں کیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر ساہیوال کا کہنا ہے کہ نادہندگان کو 40 دن تک حوالات میں رکھا جا سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ چند دن قبل ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا جس میں انھوں نے موجودہ ٹیکس نظام کو معیشت کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔

  • حکومت اگلے ماہ سے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی شروع کرے گی، حماد اظہر

    حکومت اگلے ماہ سے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی شروع کرے گی، حماد اظہر

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوروں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر محصولات حماد اظہر نے کہا کہ حکومت اگلے ماہ سے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی شروع کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں چالیس سے پچاس لاکھ ٹیکس نادہندگان کے بارے میں معلومات موصول ہوئی ہیں، ٹیکس چوروں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

    حماد اظہر نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ملک بھر میں ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے افراد کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کرے گا۔

    وزیر مملکت برائے ریونیو نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس رکھنے والوں کے خلاف ایک اور آپریشن شروع کیا جائے گا تاکہ بے نامی اکاؤنٹس کے رجحان کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کو ٹیکس کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے اور ان کی ٹیکس سے متعلقہ مشکلات کو کم کرنے کے لیے حکومت آئندہ بجٹ میں ان پر فکسڈ ٹیکس عائد کرنے پرغور کررہی ہے۔

    ٹیکس معاملات میں کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی، حماد اظہر

    یاد رہے کہ 2 فروری کو وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا تھا کہ 5 سال کا میڈیم ٹرم معاشی پلان لے کر آرہے ہیں، جیسے جیسے معاشی صورت حال بہتر ہوگی ٹیکس بھی کم ہوں گے۔

  • ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں، نو افراد گرفتار، جائیدادیں اور گاڑیاں ضبط

    ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں، نو افراد گرفتار، جائیدادیں اور گاڑیاں ضبط

    کراچی : ایف بی آر نے ملک کے مختلف شہروں میں ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کرکے نو افراد کو گرفتار ان جائیدادیں اور گاڑیاں قبضے میں لے لیں، 4ہزاربینک اکاؤنٹس بھی منجمد کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیکس نادہندگان کے خلاف ایف بی آر کی ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ تین ماہ میں ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔

    ایف بی آر کی ٹیم نے ملک بھرسےنو افراد کو گرفتار کیا،78جائیدادیں اور46گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں، اس کے علاوہ ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی میں چار ہزاربینک اکاؤنٹس بھی منجمد کئے گئے۔

    ایف بی آر حکام کے مطابق اب تک8ارب20کروڑ روپے کےٹیکس کی ریکوری کرلی گئی ہے، ٹیکس نادہندگان کی گرفتاریاں فیصل آباد اور پشاور سے کی گئیں جبکہ ٹیکس نادہندگان میں ایک راولپنڈی، کراچی میں وارنٹ جاری کیا گیا۔

  • دنیا بھر سے ٹیکس چوروں کا بینک اکاؤنٹس ڈیٹا ملنا شروع

    دنیا بھر سے ٹیکس چوروں کا بینک اکاؤنٹس ڈیٹا ملنا شروع

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں، دنیا بھر سے 50 ہزار بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹا مل گیا۔

    ذرائع ایف بی آر نے کہا ہے کہ ٹیکس چوروں کے بیرونی ملک اکاؤنٹس کی تفصیلات ملنے کا پہلا مرحلہ شروع ہو گیا ہے، دنیا بھر سے پچاس ہزار بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹا موصول ہو گیا ہے۔

    [bs-quote quote=”اگلے 2 سال بیرون ملک بینکوں میں اکاؤنٹ رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ایف بی آر”][/bs-quote]

    ٹیکس چوروں کے بیرون ملک اکاؤنٹس کی مزید تفصیلات بھی ملیں گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ بیرون ملک اکاؤنٹس اسپین، اٹلی، فرانس، جرمنی اور دیگر ممالک میں ہیں، معلومات او ای سی ڈی (اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم) کے تحت ملنا شروع ہوئی ہیں۔

    ممبرایف بی آر نے بتایا کہ پاکستانیوں کے بیرون ملک 50 ہزار اکاونٹس کا پتا چلا ہے تاہم ادارہ معلومات خفیہ رکھنے کا پابند ہے، زیادہ تر افراد کا تعلق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ہے۔

    ایف بی آر کے مطابق اگلے 2 سال بیرون ملک بینکوں میں اکاؤنٹ رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں:  بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیدادیں: ایف بی آر اور ایف آئی اے سے رپورٹ طلب

    ایف بی آر کے رکن نے بتایا کہ دبئی میں 537 افراد کی 1365 جائیدادوں کی تحقیقات کی گئی ہیں، جس میں 38 ارب مالیت کی 867 پراپرٹیز ثابت کی جا سکیں۔

    ممبر نے مزید بتایا کہ دبئی میں 316 افراد نے ایمنسٹی اسکیم میں پراپرٹی قانونی بنائی، ایمنسٹی اسکیم میں ایک ارب 20 کروڑ کا ٹیکس ملا۔

  • ٹیکس نادہندگان کے نام تشہیر کئے جائیں، افتخار احمد وہرہ

    ٹیکس نادہندگان کے نام تشہیر کئے جائیں، افتخار احمد وہرہ

    کراچی :  ورلڈ بینک نے پاکستان کے کمزور ٹیکس نظام پر کڑی تنقید کی ہے جو پیداواریت کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ ان خیالات کا اظہار کراچی چیمبرآف کامرس کے صدر افتخار احمد وہرہ نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا۔

    افتخار احمد وہرہ کاکہنا تھا کہ ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ صرف کمپنیاں اور ٹیکس نیٹ میں شامل افراد ٹیکس کا بھاری بوجھ برداشت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ ورلڈ بینک کی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ بڑی تعداد میں ٹیکس استثنیٰ اور رعایتوں کے باعث ٹیکس نظام میں ناانصافیوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ ایف بی آر ٹیکس نادہندگان کو نوٹسز جاری کرنے کا دعویٰ تو کرتا ہے مگر ایف بی آر نے نہ تو کبھی ٹیکس نادہندگان کے نام تشہیرکئے اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی کی گئی۔

    افتخار احمد وہرہ نے کہاکہ ایف بی آر نے 7لاکھ سے زائد ٹیکس نادہندگان میں سےصرف2لاکھ 40 ہزار ٹیکس نادہندگان کو نوٹس جاری کرنے کا دعویٰ کیاہے۔