Tag: ٹیکس نظام

  • ٹیکس نظام کی بہتری کیلئے نگراں وزیراعظم کا بڑا حکم جاری

    ٹیکس نظام کی بہتری کیلئے نگراں وزیراعظم کا بڑا حکم جاری

    اسلام آباد : نگران حکومت نے ٹیکس وصولی کے اہداف کو پوار کرنے کیلئے مزید اقدامات پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں نگران وزیرخزانہ، مشیر وزیراعظم احد چیمہ، چیئرمین ایف بی آر ودیگر افسران نے شرکت کی اس موقع پر نگران وزیراعظم کو ٹیکس نیٹ وسیع کرنے اور ٹیکس سسٹم کو ڈیجٹلائز کرنے پر بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ری اسٹرکچرنگ کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی زیر غور آئیں۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ محصولات کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیکس نظام میں بہتری کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہوگیا ہے، اسمگلنگ کے کنٹرول کے لئے پچھلے دنوں کافی اہم اقدامات کیے گئے۔

    نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اداروں کو اسمگلنگ کے سدباب کیلئے مزید تندہی سے کام کرنا ہوگا، ایف بی آر کارکردگی بہتر بنانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے اور ایک جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے۔

  • ٹیکس نظام کو عوام دوست بنایا جائے، اسد قیصر

    ٹیکس نظام کو عوام دوست بنایا جائے، اسد قیصر

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام کو عوام دوست بنایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی نے ملاقات کی جس میں ایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ٹیکس کلیکشن کے اہداف حاصل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں،ملک کی ترقی کے لیے ایف بی آر کو خاص اہمیت حاصل ہوتی ہے، ایف بی آر کی کارکردگی بہتر ہونے سے ملک کی اکنامی بہتر ہوگی۔

    اسد قیصر نے کہا کہ ٹیکس نظام کو عوام دوست بنایا جائے،ایف بی آر میں اصلاحات لا کر کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

    چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اصلاحات پر کام ہو رہا ہے،ٹیکس وصولی کے نظام کو مزید آسان بنایا جا رہا ہے،ایف بی آر کے نظام کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین ایف بی آر کو افغان بارڈز پر درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ایکسپورٹرز کو ہرممکن سہولت دینی ہے،عوام کی زندگیوں سےمشکلات کو کم کرنا ہے۔

  • تاجر برادری کے ٹیکس نظام پر تحفظات دور کیے جائیں: میاں سلیم

    تاجر برادری کے ٹیکس نظام پر تحفظات دور کیے جائیں: میاں سلیم

    لاہور: انجمن تاجران لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے ٹیکس نظام پر تحفظات دور کیے جائیں اور کاروباری شعبہ کی راہ میں حائل رکاوٹیں بھی ختم کی جائیں۔

    اپنے ایک بیان میں میاں سلیم نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کا ستون ہے جتنی دیر تک ٹیکسز کے معاملات تاجر برادری کی مشاورت سے طے نہیں کیے جاتے اتنی دیر تک ملک میں معاشی استحکام نہیں آسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ تاجر ٹیکس دینا چاہتے ہیں لیکن ان پر اتنا وزن ڈالا جائے جو ان کی سقت کے مطابق ہو ٹیکس پالیسیاں بناتے وقت زمینی حقائق مد نظررکھ کر بنائی جائیں، تو کبھی بھی اس طرح کے مسائل پیدا نہ ہوں گے۔

    میاں سلیم کا کہنا تھا کہ تاجر برادری نے جو فکس ٹیکس مسودہ دیا ہے اس میں کسی قسم کی قباحت نہیں ہے اگر قباحت ہے تو صرف اور صرف ایف بی آر کے ملازمین کی جیب گرم ہونی بند ہو جائے گی، ورنہ اس مسودے کے تحت پچھلے سالوں کی نسبت اربوں روپے اضافی جمع ہوں گے۔

    اگلے 30 سال میں پاکستانی معیشت کا شمار بڑی مارکیٹ میں ہوگا، کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک

    ان کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ کی شرط محکمانہ ضد کے سوا کچھ نہیں جب سیلز ٹیکس مینوفیکچرر کی سطح پر لے لیا جاتا ہے پھر دکاندار سے شناختی کارڈ لینے کا جواز ختم ہو جاتا ہے، صرف دکاندار کو بلیک میل کرنے کلئے شناختی کارڈ کی شرط رکھی گئی ہے۔

    تاجران لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ تاجر برادری وزیرا عظم سے گزارش کرتی ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے تاجر برادری کے مسائل حل کروائیں۔

  • ایف پی سی سی آئی کا ٹیکس نظام میں بنیادی تبدیلیوں کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

    ایف پی سی سی آئی کا ٹیکس نظام میں بنیادی تبدیلیوں کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

    اسلام آباد : فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹری کے نائب صدر کریم عزیز ملک نے کہا ہے کہ  ایف پی سی سی آئی حکومت کےکاروباری لاگت کم کرنے کیلئے اصلاحات کا فیصلےکا خیر مقدم اور حمایت کرتی ہے۔

    ملک بھر کی کاروباری برادری حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانے کے فیصلے کی تائید کرتی ہے اور اس سلسلے میں حکومت سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کاروباری لاگت کم کرنے کیلئے اصلاحات کا فیصلے اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے ٹیکس کے نظام میں بنیادی تبدیلیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

    کریم عزیز ملک نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عالمی درجہ بندی اسی صورت میں بہتر ہو سکتی ہے ، جب کاروبار کرنا آسان ہو جائے، جس کے لئے سستی توانائی، کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی اور دیگر اقدامات ضروری ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نئی قومی ٹیرف پالیسی بنا رہی ہے تاکہ کاروباری کی صورتحال بہتر ہو جائے،اگر اس پالیسی میں کاروباری برادری کی سفارشات کو مد نظر رکھا جائے تو اس کی کامیابی یقینی ہو گی کیونکہ یہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے مقناطیس کا کام کرے گی۔

  • آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بند کرنے کا اعلان

    آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بند کرنے کا اعلان

    کراچی: آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ٹیکس نظام کیخلاف یکم اکتوبر سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    پیر کوکراچی میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ٹیکس سسٹم کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کےصدر محمد اسلم نےکہا کہ حکومت خدمات پر ٹیکس اور ٹیکس نظام میں موجوددیگرخامیوں کو ختم کرے۔ورنہ یکم اکتوبر سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات اور پاور پلانٹس کو فرنس آئل کی فراہمی بند کر دی جائیگی۔

    سپریم کونسل آف ٹرانسپورٹرز اور یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوس ایشن کےرہنماوں کاکہنا تھا کہ حکومت ناجائز طور پر ٹرانسپورٹرز پر عائد کردہ نئے اور پرانے ٹیکس فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کرے۔

    ان کا کہناتھا کہ اگر حکومت نے ان تمام ٹیکسوں کو تیل کی قیمتوں میں شامل کیا تو ملک بھر میں پہیہ جام کر دیں گے۔

  • ٹیکس نادہندگان کے نام تشہیر کئے جائیں، افتخار احمد وہرہ

    ٹیکس نادہندگان کے نام تشہیر کئے جائیں، افتخار احمد وہرہ

    کراچی :  ورلڈ بینک نے پاکستان کے کمزور ٹیکس نظام پر کڑی تنقید کی ہے جو پیداواریت کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ ان خیالات کا اظہار کراچی چیمبرآف کامرس کے صدر افتخار احمد وہرہ نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا۔

    افتخار احمد وہرہ کاکہنا تھا کہ ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ صرف کمپنیاں اور ٹیکس نیٹ میں شامل افراد ٹیکس کا بھاری بوجھ برداشت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ ورلڈ بینک کی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ بڑی تعداد میں ٹیکس استثنیٰ اور رعایتوں کے باعث ٹیکس نظام میں ناانصافیوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ ایف بی آر ٹیکس نادہندگان کو نوٹسز جاری کرنے کا دعویٰ تو کرتا ہے مگر ایف بی آر نے نہ تو کبھی ٹیکس نادہندگان کے نام تشہیرکئے اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی کی گئی۔

    افتخار احمد وہرہ نے کہاکہ ایف بی آر نے 7لاکھ سے زائد ٹیکس نادہندگان میں سےصرف2لاکھ 40 ہزار ٹیکس نادہندگان کو نوٹس جاری کرنے کا دعویٰ کیاہے۔

  • ٹیکس نظام میں مزید بہتری کیلئے برطانوی ادارے سے معاہدہ طے

    ٹیکس نظام میں مزید بہتری کیلئے برطانوی ادارے سے معاہدہ طے

    اسلام آباد: حکومت پاکستان اور برطانوی ادارے برائے بین الااقوامی ترقی ڈی ایف آئی ڈی کے درمیان ٹیکس نظام نہیں بہتری اور وصولیوں میں اضافے کیلئے معاہدہ طے پاگیا ہے۔

    پاکستان میں ٹیکس کی وصولیاں بہتر بنانے کیلئے برطانوی ادارے ڈپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ اور حکومت پاکستان کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے ۔تقریب میں بات کرتے ہوئے چیئر مین ایف بی آر طارق باجوہ کا کہناتھا کہ برطانیہ میں ٹیکس کی ادائیگیوں شرح سب سے زیادہ اور پاکستان میں سب سے کم ہے اور ملک میں ٹیکسوں کے نظام میں بہتری کیلئے یہ معاہدہ کیا گیا ہے ۔

    اس موقع پروزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ برطانوی تجربات سے فائدہ اٹھا کر جی ڈی پی میں ٹیکس کا تناسب بہتر کیا جائے گا۔ وزیرخزانہ نے مزید بتایا کہ پاکستانیوں کے سوئس بینکوں میں دو سو ارب ڈالر ہونے کا دعویٰ ہم نے نہیں کیا تھا۔