Tag: ٹیکس وصولی

  • مالی سال 2024-25 میں ایف بی آر نے کتنے ہزار ارب ٹیکس وصول کیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    مالی سال 2024-25 میں ایف بی آر نے کتنے ہزار ارب ٹیکس وصول کیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    مالی سال 2024-25میں ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولی 1017.8 ارب روپے رہی، سینیٹ میں وزارت خزانہ نے تحریری جواب جمع کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے ٹیکس وصولیوں سے متعلق اعدادوشمار سینیٹ میں پیش کردیے گئے، وزارت خزانہ نے بتایا کہ جولائی 2024 تا جون 2025 انکم ٹیکس کی وصولی 628.3 ارب روپے رہی۔

    وزارت خزانہ نے تحریری جواب میں مزید بتایا کہ اسی مدت میں سیلز ٹیکس کی وصولی 389.5 ارب روپے ریکارڈ ہوئی۔

    بینک میں کتنے لاکھ تک نقد جمع کرانے پر ٹیکس نہیں کٹے گا؟ ایف بی آر نے بتادیا

    اس کے علاوہ جون 2025 میں انکم ٹیکس وصولی 125.9 ارب سب سے زائد رہی، ایف بی آر نے 2 لاکھ 80 ہزار 197 نئے ٹیکس دہندگان کو ریٹرن فائلنگ میں شامل کیا۔

    تحریری جواب کے مطابق ریٹرن فائلرز کی تعداد میں 10 لاکھ 34 ہزار 143 کا سالانہ اضافہ ہوا، گزشتہ سال ریٹرن فائلرز کی تعداد 8 لاکھ 41 ہزار 71 تھی

    وزارت خزانہ نے بتایا کہ مالی سال 2024-25 کے لیے ایف بی آر کا انکم ٹیکس ہدف 480 ارب روپے مقرر کیا گیا جبکہ سیلز ٹیکس کا سالانہ ہدف 400 ارب روپے طے کیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/sales-tax-fraud-chairman-fbr-rashid-langrial-17-07-2025/

  • ٹیکس وصولی: ایف بی آر، آئی بی کی کوششوں سے 178ارب کی ریکوری

    ٹیکس وصولی: ایف بی آر، آئی بی کی کوششوں سے 178ارب کی ریکوری

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردرہ رپورٹ میں بتایا گی ہے کہ ایف بی آر، آئی بی کی مشترکہ کوششوں سے 178ارب کی ریکوری ممکن ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ٹیکس وصولیوں میں اضافے کیلئے اقدامات کرنے پر ایف بی آر اور آئی بی کی پذیرائی کی ہے، شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکس آمدن میں اضافے کیلئے تمام اداروں کو ملکر کام کرنا ہوگا، معاشی استحکام ٹیم کی مشترکہ کوششوں کی بدولت ممکن ہوا

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی معاشی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے بھی سب کو ملکر کام کرنا ہے۔

    ٹیکس چوری، ذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائی پر وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایف بی آر، آئی بی کی مشترکہ کوششوں سے 178 ارب کی ریکوری ممکن ہوئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنیوں کے انضمام، ٹیلی کام شعبےمیں بقایاجات کی مد میں ٹیکس آمدن میں 69 ارب اضافہ ہوا، آئی بی نے 515چھاپے مارے، 10.5 ارب کا اضافی ٹیکس وصول کیا گیا۔

    چینی، جانوروں کی خوراک، مشروبات، خوردنی تیل، تمباکو اور سیمنٹ کے شعبے میں چھاپے مارے، چینی، کھاد اور گندم کے شعبوں میں 13 ہزار سے زائد آپریشن کیے گئے۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اپریل 2022 سے اب تک 99 ارب سے زائد کی غیرقانونی ذخیرہ شدہ اشیا کو قبضے میں لیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/fbr-chairman-says-will-not-spare-tax-evaders/

  • ایف بی آر نے دسمبر 2024 میں 97 فیصد ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کر لیا

    ایف بی آر نے دسمبر 2024 میں 97 فیصد ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کر لیا

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 97 فیصد ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کر لیا، دسمبر2024 کا ٹیکس وصولی کا ہدف 1370 ارب روپے تھا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دسمبر 2024 میں ستانوے فیصد ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کر لیا۔

    ذرائع نے کہا دسمبر 2024 میں 1370 ارب روپے ٹیکس وصول ہدف تھا، جس میں 1328 ارب روپے ٹیکس وصول کیے گئے اور وصولی ہدف میں 42 ارب روپے کی کمی رہی۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا تھا کہ ٹیکس وصولی میں نومبر کے مقابلے میں پینتیس فیصد جبکہ گزشتہ مالی سال کے دسمبر کے مقابلے میں چھپن فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

    مزید پڑھیں : انکم ٹیکس کا نیا قانون نافذ العمل ہو گیا

    ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 6009 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر تھا تاہم چھپن سو چوبیس ارب روپے ٹیکس وصولی ہوئی۔

    ایف بی آر نے مزید بتایا کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں 385 ارب روپے کا شارٹ فال رہا ہے۔

  • بجلی بلوں میں ٹیکس وصولی : صارفین کے لئے بڑی خبر

    بجلی بلوں میں ٹیکس وصولی : صارفین کے لئے بڑی خبر

    کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے بجلی بلوں میں ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست مسترد کردی اور کہا کہ درخواست مسترد کرنے کی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی بلوں میں ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،درخواست گزار نے بتایا کہ بجلی بلوں میں ٹیکس بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، انکم ٹیکس دینے والے گھریلوصارفین پر ایڈوانس انکم ٹیکس کا نفاذ نہیں ہوتا۔

    عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا آپ ٹیکس اداکرتےہیں؟ تو درخواست گزار نے جواب دیا کہ عدالت حکم دے تو دستاویز پیش کردیں گے، جس پر عدالت نے کہا پٹیشن فائل کرنےکا حکم عدالت نے دیا تھا؟

    درخواست گزار نے بتایا ک سپریم کورٹ نےسبسڈی دینےکاحکم دیااس بنیادپرپٹیشن دائرکی، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سوال کیا عدالت سبسڈی دینےکا حکم کیوں دےگی؟ آپ غلط ہیں، عدالت کاحکم رینٹل پاورپلانٹ کے کیس میں تھا۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ٹیکس کاٹتےہیں پتہ نہیں جمع کہاں کرایاجاتا ہے، سیلزٹیکس قانون میں بھی صارفین کیلئے بجلی پرٹیکس کاقانون نہیں ہے، اختیارات صرف وفاقی حکومت استعمال کرسکتی ہے۔

    سندھ ہائیکورٹ نےبجلی بلوں میں ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست مسترد کردی اور کہا کہ درخواست مسترد کرنے کی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

  • کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی ،  میئرکراچی کا اہم بیان آگیا

    کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی ، میئرکراچی کا اہم بیان آگیا

    کراچی : میئرکراچی مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعےٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب نے سندھ ہائیکورٹ میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی کی سی این جی بسیں کئی عرصے سے خراب تھیں، کے ایم سی کی سی این جی بسوں کوڈیزل پر منتقل کیا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بسیں چلائی جائیں گی۔

    میئر کراچی کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں میونسپل ٹیکس کے معاملے پر اسٹے آرڈرختم ہو، کے الیکٹرک کے ذریعے ٹیکس وصولی شہر کے مفاد میں ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ امن و امان سے متعلق اپیکس کمیٹی اجلاس میں شرکت کی تھی، ایم کیو ایم کے وفد کی وزیر داخلہ اور آئی جی سے ملاقات میں بھی تھا، ارکان کو بتایا گیاجو کچھ کرنے کی ضرورت ہے سندھ حکومت کررہی ہے۔

    میئر کراچی نے کہا کہ شہر میں ایسی کوئی سڑک نہیں جہاں سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر رکاوٹ ہو، میرا دفتر، سندھ سیکرٹریٹ عوام کیلئے کھلاہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کے بہت سے مسائل ہیں انہیں حل کرنا چاہتا ہوں، تجاوزات یا پتھاروں کی نشاندہی ہوتی ہے تو کارروائی کریں گے۔

  • آئی ایم ایف کی پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ ٹیکس وصولی کی پیشگوئی

    آئی ایم ایف کی پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ ٹیکس وصولی کی پیشگوئی

    اسلام آباد : آئی ایم ایف نے پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ ٹیکس وصولی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا رواں مالی سال ایف بی آر ٹیکس وصولی9 ہزار 415 ارب رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ ٹیکس وصولی کی پیشگوئی کردی۔

    آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال ایف بی آر ٹیکس وصولی9ہزار415ارب رہنےکاامکان ہے ، ایف بی آر کا ٹیکس وصولی ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔

    عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ نئے سال ایف بی آر کی ٹیکس وصولی میں 1590ارب اضافے کاتخمینہ لگایا گیا ہے ، آئندہ مالی سال ایف بی آر کی ٹیکس وصولی کاتخمینہ11ہزار 5ارب روپے ہے۔

    نئے مالی سال میں براہ راست ٹیکس وصولیوں میں587 ارب روپے اضافے کا امکان ہے ، آئی ایم ایف نےسیلز ٹیکس وصولی میں689ارب روپے اضافےکا تخمینے لگادیا ہے۔

    نئے سال براہ راست ٹیکس وصولی 4803 ارب روپے رہنے کا امکان ہے جبکہ آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس کی مد میں4114 ارب روپے وصولی کا تخمینہ لگایا ہے۔

  • ایف بی آر  کو بڑی کامیابی مل گئی

    ایف بی آر کو بڑی کامیابی مل گئی

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جولائی تانومبر3484ارب روپے کا ٹیکس جمع کرلیا، ٹیکس جمع کرنےکی شرح میں 38 فیصداضافہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان فیڈرل بورڈ آف ریونیو آفاق قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ فیڈرل بورڈآف ریونیو کو بڑی کامیابی ملی ہے، جولائی تا نومبر 3484 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرلیا ہے نومبر 2023 میں 736 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا، ٹیکس جمع کرنے کی شرح میں گزشتہ سال کی نسبت 38 فیصد اضافہ ہوا۔

  • رواں مالی سال میں عوام سے کتنا ٹیکس وصول کیا گیا، تفصیلات سامنے آگئیں

    رواں مالی سال میں عوام سے کتنا ٹیکس وصول کیا گیا، تفصیلات سامنے آگئیں

    صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ نے رواں مالی سال 2022-23 کی ٹیکس وصولی کی تفصیلات جاری کردیں، 124632.802 ملین روپے ٹیکس کی صورت میں وصول کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں 102 فیصد ٹیکس اہداف حاصل کیے گئے، مجموعی طور پر مالی سال کے دوران 124632.802 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 10303.825 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا، پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 707.890 ملین روپے کا ٹیکس حاصل ہوا۔

    کاٹن فیس کی مد میں بھی 4.322 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا، انفرااسٹرکچر کی مد میں موصول ہونے والا ٹیکس کلکشن بھی پہلے سے بہتررہا، باقی رقم دیگر ٹیکسز کی مد میں وصول کیے گئے۔

    مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کے افسران و عملے کے اراکین مبارکباد کے مستحق ہیں، ان کی اچھی کارکردگی کے باعث گذشتہ کئی برسوں سے 100 فیصد سے زائد ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

    انھوں نے افسران و عملے کی خدمات کے اعتراف میں ان کے لیے اگست میں عشائیہ دینے کا بھی اعلان کیا۔

  • رواں مالی سال سندھ میں کتنا ٹیکس جمع کیا گیا؟

    رواں مالی سال سندھ میں کتنا ٹیکس جمع کیا گیا؟

    کراچی: صوبہ سندھ میں رواں مالی سال کے دوران 43 ہزار 700 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا، صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی کی مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے رواں مالی سال جولائی 2021 سے اکتوبر 2022 تک ٹیکس وصولی کی تفصیلات جاری کردیں۔

    صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں اکتوبر 2022 تک مجموعی طور پر 43700.813 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال میں اسی مدت میں 41919.470 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 3126.920 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ انفرا اسٹرکچر سیس کی مد میں 36601.077 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 125.726 ملین روپے اور کاٹن فیس کی مد میں 2.516 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

    مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا تھا کہ ٹیکسز کی وصولی کی مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے، ٹیکس نادہندگان گاڑیوں سے ٹیکسز کی وصولی کے لیے روڈ چیکنگ مہم جلد شروع کی جائے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس نادہندگان کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے اپنے ٹیکسز بروقت جمع کروائیں۔

  • وفاقی حکومت کی ناقص حکمت عملی، ٹیکس وصولی میں کمی

    وفاقی حکومت کی ناقص حکمت عملی، ٹیکس وصولی میں کمی

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی ناقص حکمت عملی کے سبب ٹیکس اہداف کے حصول میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جولائی تا اکتوبر 2022 وصول ہونے والا ٹیکس ہدف سے 88 ارب روپے کم رہا۔

    تفصیلات کے مطابق اکتوبر 2022 میں آمدن ٹیکس ہدف سے 88 ارب روپے کم رہی، اکتوبر 2022 میں ٹیکس آمدن کا ہدف 600 ارب روپے تھا تاہم صرف 512 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال جولائی تا اکتوبر ٹیکس آمدن بڑھنے کی شرح 16 فیصد رہی، گزشتہ سال تحریک انصاف کے دور میں جولائی تا اکتوبر کی شرح 36 فیصد زیادہ تھی۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کا کہنا ہے کہ جولائی تا اکتوبر 2 ہزار 144 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا، اس عرصے میں ٹیکس ہدف 2 ہزار 148 ارب تھا۔

    حکام کے مطابق حکومت نے امپورٹ کی حوصلہ شکنی کے لیے سخت اقدامات کیے، امپورٹ کم ہونے کی وجہ سے ٹیکس آمدن کم رہی، جولائی تا اکتوبر 112 ارب روپے کا ٹیکس ری فنڈ بھی دیا گیا۔