Tag: ٹیکس وصولیوں میں اضافہ

  • فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس وصولی تیزکردی

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس وصولی تیزکردی

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس وصولی تیز کردی ہے،اپریل کے آخری روز ایف بی آر نے چالیس ارب روپے کی ریکارڈ وصولیاں کیں۔

    رواں مالی سال کے ٹیکس ہدف کے حصول کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےکوششیں تیز کر دی ہیں،ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران مجموعی طور پر انیس سو پچھتر ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں جبکہ ایف بی آر کی جانب سے گزشتہ ماہ کے آخری روزچالیس ارب روپے سے بھی زیادہ کی ریکارڈ وصولیوں کی گئی ہیں ۔

     ایف بی آر کو رواں مالی سال کیلیےچھبیس سو اکیانوے ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا نظر ثانی شُدہ ہدف حاصل کرنے کے لیے اگلے دو ماہ میں سات سو سولہ ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کرنا ہیں ۔

  • ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 14فیصد اضافہ

    ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 14فیصد اضافہ

    اسلام آباد: مالی سال 2014-15ء کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں چودہ فیصد اضافہ کے ساتھ 549 ارب روپے تک پہنچ گئی ہیں۔

    گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں 481ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئی تھیں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ترجمان اور ممبران لینڈ ریونیو شاہد حسین کے مطابق ایف بی آر نے ماہ ستمبر 2014ءمیں 230 ارب روپے کی وصولیاں کیں، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 202ارب روپے تھیں۔

    اس طرح رواں سال ٹیکس وصولیوں میں 14فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انہوں نے بتایا کہ یکم جولائی سے 30ستمبر 2014ء تک کے عرصہ میں 549ارب روپے کی وصولیاں ہوئیں، مشکلات اور مسائل کے باوجود ایف بی آر کی وصولیوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ایف بی آر کے ترجمان شاہد حسین اسد نے توقع ظاہر کی کہ ایف بی آر کی جانب سے متعارف کردہ ٹیکس سہولیات سے تاجر برادری فائدہ اٹھائے گی۔