اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ثابت کیا ہم قوم بن کر محتاجی کی دلدل سے نکل سکتے ہیں، وزیراعظم نے سیاسی نہیں، قومی مفاد میں جرات مندانہ فیصلے کیے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹیکس وصولی قومی تحریک بن چکی ہے، ٹیکس وصولی کو تحریک کی شکل دینے کا کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے۔
ملک کی تاریخ میں پہلی بار ٹیکس وصولی کے قومی فرض کو تحریک کی شکل دینے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے۔ پاکستان کو خود انحصاری کی منزل سے ہم کنار کرنے کی جانب عملی قدم کپتان نے اٹھایا۔ حب الوطنی اسے کہتے ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 28, 2019
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کو خود انحصاری کی منزل سے ہمکنار کرنے کی جانب قدم کپتان نے اٹھایا، عمران خان نے ثابت کیا ہم قوم بن کر محتاجی کی دلدل سے نکل سکتے ہیں، قومی مفاد میں جرات مندانہ فیصلے کیے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ ہم قوم بن کر محتاجی کی دلدل سے نکلنے کی جدوجہد کریں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 28, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمت اور حوصلے کے ساتھ کڑی دھوپ سے گزر گئے تو روشن مستقبل منزل ہوگا، عمران خان کے اس وژن کو سیاسی مخالفین بھی تسلیم کر رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے سیاسی نہیں قومی مفاد میں جرات مندانہ فیصلے کئے ہیں۔ سیاسی مخالف بھی تسلیم کررہے ہیں کہ اس کڑی دھوپ سے ایک بار ہم ہمت، حوصلے اور استقامت سے گزر گئے تو روشن مستقبل ہماری منزل ہوگا۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 28, 2019
سب کوٹیکس دینا ہے اگراس سے کوئی ناراض ہوتا ہے تو ہو، مشیر خزانہ
یاد رہے کہ 14 جون کو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ خسارہ کم کرنے کے لیے 5500 ارب کا ہدف طے کیا، مشکل ہدف ہے لیکن ہمیں یہ کرنا ہوگا، سب کوٹیکس دینا ہے اگراس سے کوئی ناراض ہوتا ہے تو ہو۔