Tag: ٹیکس چور

  • ٹیکس چور کمپنیوں اور افراد کی فہرستوں کی تیاری مکمل

    ٹیکس چور کمپنیوں اور افراد کی فہرستوں کی تیاری مکمل

    اسلام آباد : ٹیکس چور کمپنیوں اور افراد کی فہرستوں کی تیاری مکمل کرلی گئی ، اب ٹیکس گوشوارے داخل نہ کروانا اور ٹیکس چھپانا ممکن نہیں رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں آپریشن تیز کر دیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس چور کمپنیوں اور افراد کی فہرستوں کی تیاری مکمل ہے ، تمام متعلقہ کمشنرز ٹیکس بے ضابطگیوں پر نوٹسز جاری کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف بی آر تاریخ میں پہلی بار ایف آئی آر درج گرفتاری ہوئیں ، اب ٹیکس گوشوارے داخل نہ کروانا اور ٹیکس چھپانا ممکن نہیں رہے گا۔

    ذرائع نے کہا کہ پنجاب میں لاکھوں افراد کا رہن سہن بتاتا ہے کہ ٹیکس نہیں دیتے ، ٹیکس نہ دینے سے ہم ڈیفالٹ کے قریب پہنچے ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ آئندہ نان ٹیکس پیئر کیلئے کاروبار کرنا،گاڑی ،گھر لیناممکن نہیں ہوگا ، ٹیکس درست ادائیگی میں قوم و ملک کی بقا ہے۔

    اعظم مارکیٹ ،انار کلی ،ہال روڈ ،سوتر منڈی ،اکبری منڈی ودیگر جگہ کے افراد کو انتباہ جاری کردیا ہے ، اداروں کے سی ایف او اور مالکان سے پوچھ گچھ ہوگی۔

  • وزیر اعظم کا 30 جون کے بعد ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا عندیہ

    وزیر اعظم کا 30 جون کے بعد ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا عندیہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے 30 جون کے بعد ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں حکومتی اقتصادی ٹیم کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حفیظ شیخ، حماد اظہر، شبر زیدی اور فنانس منسٹری کے دیگر حکام شریک ہوئے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 11 جون کو پیش کیے جانے والے بجٹ کے خدوخال پر مشاورت کی گئی، چیئرمین ایف بی آر نے اثاثے ظاہر کرنے والی اسکیم پر اب تک کی پیش رفت پر بریفنگ دی، ٹیکس ریٹرنز کی تاریخ میں توسیع اور ٹیکس ریونیو پر حماد اظہر کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  ملک بھر میں پی ٹی آئی کے تحلیل کیے گئے عہدوں اور تنظیم سازی پر پارٹی چئیرمین کو بریفنگ

    ذرایع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم نے سوال کیا کہ بڑے مگرمچھوں کو ٹیکس نیٹ میں کیسے لایا جائے، انھوں نے کہا کہ صرف تنخواہ دار طبقہ ہی کیوں ٹیکس دے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم اور ٹیکس ریٹرنز کی تاریخ میں توسیع کی ہے، تاریخ میں توسیع سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کو کوئی رعایت نہیں دیں گے، ٹیکس چوروں کو پکڑنے کے لیے تمام ادارے حکومت کے ساتھ ہیں۔

  • وزیر اعظم عمران خان نے ایمنسٹی اسکیم کی حمایت کر دی

    وزیر اعظم عمران خان نے ایمنسٹی اسکیم کی حمایت کر دی

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی حمایت کر دی ہے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایمنسٹی اسکیم پرمزید بریفنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

    ذرایع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر مزید بریفنگ کا فیصلہ کیا گیا، وزیر اعظم نے اسکیم کی حمایت کی۔

    دریں اثنا، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے معاملے پر وفا قی کابینہ کے اجلاس میں گرما گرمی ہوئی، کابینہ کے اجلاس میں ایمنسٹی اسکیم پر 2 گھنٹے بحث ہوئی۔

    ذرایع نے بتایا کہ ایمنسٹی اسکیم پر مزید غور کا فیصلہ کابینہ کے ارکان کے مطالبے پر کیا گیا، اجلاس میں اس بات پر بحث کی گئی کہ عوام کو یہ بتانا ہے کہ ماضی اور ہماری اسکیموں میں کیا فرق ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  تحریک انصاف کی پہلی ایمنسٹی اسکیم کی تیار، بےنامی اثاثے رکھنے والوں کیلئےآ خری موقع

    کابینہ کے ارکان نے کہا کہ قوم کو یہ بتانا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم کن حالات میں متعارف کرائی گئی۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جب تک کابینہ مطمئن نہیں ہوتی ا سکیم منظور نہیں ہوگی۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں وزیر خزانہ اسد عمر کو ٹاسک دیا گیا کہ وہ ذیلی کمیٹی کو بریف کریں گے، جب کہ ذیلی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان خود کریں گے۔

    یاد رہے کہ 8 اپریل کو وزرات خزانہ کے ذرایع نے بتایا تھا کہ تحریک انصاف نے اپنی پہلی ایمنسٹی اسکیم تیار کر لی ہے، جسے ٹیکس چوروں اور بے نامی اثاثے رکھنے والوں کے لیے آخری موقع قرار دیا گیا، امید کی گئی تھی کہ آج کے اجلاس میں اسے منظور کر لیا جائے گا۔

  • اپوزیشن کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، ٹیکس چوروں کو نہیں چھوڑیں گے، مفتاح اسماعیل

    اپوزیشن کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، ٹیکس چوروں کو نہیں چھوڑیں گے، مفتاح اسماعیل

    اسلام آباد : وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بجٹ میں کوئی کمی ہوگی تو اسے پورا کرنے کی پوری کوشش کرینگے، اپوزیشن کا پروپیگنڈا بےبنیاد ہے، ٹیکس چوروں کو نہیں چھوڑیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ سیمینار کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا، وزیرخزانہ نے کہا کہ حالیہ بجٹ کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

    معاشی ترقی کی رفتار کو بڑھانا ہماری ذمہ داری ہے، غلطیوں کا ازالہ کیاجائے گا، بجٹ سے کسی محکمے کے اخراجات نہیں بڑھیں گے، اس حوالے سے اپوزیشن کا پروپیگنڈا بےبنیاد ہے۔

    مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ بجٹ میں کوئی کمی ہوگی تو اسے پورا کرنے کی کوشش کرینگے، عام آدمی کے لئے انکم ٹیکس میں کمی کی ہے، نئی گاڑی یا جائیداد خریدنے والے کو ٹیکس نیٹ میں آنا ہوگا،۔

    چار ہزار ارب روپے تک ٹیکس جمع کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے، آئندہ مالی سال کیلئے شرح نمو کا ہدف6.25فیصد رکھا ہے، برآمدات پیکج کو تین سال تک بڑھانے کے لئے کمیٹی بنادی گئی ہے، اس سال جی ڈی پی کی گیارہ فیصد گروتھ ہوگی، گندم اور گنے کی کاشت پر زیادہ سپورٹ پرائز نقصان دہ ہے۔

    مفتاح اسماعیل نے واضح کیا کہ یکم جولائی کو پیٹرولیم لیوی نہیں بڑھےگی، ہم نے پیٹرول لیوی کی حد کو بڑھایا ہے، وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر بینک اکاؤنٹ میں ایک کروڑ روپے آتے ہیں تو ذریعہ آمدنی بتانا ہوگا، ٹٰیکس چوروں کو بہت رعایت مل چکی، اب انہیں نہیں چھوڑیں گے، ٹیکس دینے والوں کو دینا اور چوروں کو پکڑنا میری ذمے داری ہے۔

    اس موقع پر ہارون اخترنے بتایا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے مراعات دی گئی ہیں۔ 5سال میں ایف بی آر کی آمدن دگنی کرکے جارہے ہیں۔

  • وزیراعظم نے سندھ میں صرف 250 لوگوں سے خطاب کیا، پیپلزپارٹی

    وزیراعظم نے سندھ میں صرف 250 لوگوں سے خطاب کیا، پیپلزپارٹی

    کراچی : پیپلز پارٹی بلاول ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹیکس چور اور پاناما لیکس والے پی پی کا مقابلہ نہیں کرسکتے، وزیراعظم نوازشریف نے 250 لوگوں سے خطاب کرکے اپنی شکست تسلیم کرلی۔

    یہ بات ترجمان بلاول ہاؤس نے وزیراعظم نوازشریف کے حیدرآباد میں نواز لیگ ورکرزکنونشن سے خطاب پراپنے رد عمل میں کہی۔


    وزیر اعظم کا حیدر آباد میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ بنانے کا اعلان 


    ترجمان کا کہنا تھا کہ میٹرو کے 100 کلومیٹر کے منصوبے پر 150 ارب روپے کھائے گئے، سرکلر ڈیٹ کو 500 ارب تک پہنچا دیا گیا۔قطری خط کی طرح نوازشریف کےاعلانات بھی جعلی ہیں، نوازشریف نے اپنےادوار میں درجن میگا واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی۔

    سندھ میں مسلم لیگ ن کوکوئی امیدوارنہیں مل رہا

    ترجمان  نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں نواز لیگ کو سمجھ جانا چاہیے کہ عوام کومزید لوڈ شیڈنگ کی دھمکیاں دے کرووٹ نہیں لیےجاسکتے۔

    پیپلز پارٹی کے سینیٹرسلیم مانڈوی والا نے بھی وزیراعظم کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کو پاناما کیس کے فیصلے نے پریشان کر رکھا ہے انہیں سندھ کی پروا ہی نہیں، اسی لیے سندھ میں مسلم لیگ ن کوکوئی امیدوارنہیں مل رہا۔

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سندھ کے امیدواروں کو پنجاب میں ٹکٹ دیئے گئے ہیں،  کراچی میں امن کے لیے پی پی نے اہم کردارادا کیا ہے۔

  • عمران خان دہشتگرد اور ٹیکس چوروں کا وحید مراد ہے، عابد شیرعلی

    عمران خان دہشتگرد اور ٹیکس چوروں کا وحید مراد ہے، عابد شیرعلی

    فیصل آباد : وزیرمملکت عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کا سب سے بڑا دہشت گرد اور ٹیکس چوروں کا وحید مراد ہے۔ اس کے جلسوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے فیصل آباد میں آرٹ گیلری کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    عابد شیرعلی نے کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے بننے والے تحقیقاتی کمیشن کے ٹی او آرز پر صرف وہ چور اعتراض کر رہے ہیں، جن کا اپنا کالا دھن ملک سے باہر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کے انویسٹرز اس کی اے ٹی ایم مشینیں ہیں جنہیں وہ بچانے باہر آئے گا۔ عمران کو اگر اعتراضات ہیں تو وہ بنی گالہ میں اپنی اے ٹی ایم مشینوں سے ہی فیصلہ لے لیا کرے۔

    عابد شیرعلی نے عمران خان کو چوہا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ رات والی خوراک کی مقدار کم کریں اور اداکارہ میرا کی طرح رونا بند کرے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری ابھی بچہ ہے وہ ہمیں کیسے اخلاقیات کا درس دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بلاول بھٹو میچور ہو جائے گا تو پھر اس کی باتوں کا جواب دوں گا۔

     

  • ٹیکس چوراراکینِ کے خلاف عدالت کاروائی کرے، طاہر القادری

    ٹیکس چوراراکینِ کے خلاف عدالت کاروائی کرے، طاہر القادری

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ٹیکس نادہندگان اراکین پارلیمنٹ کے خلاف عدالت کارروائی کرے، جھوٹے ارکان اسمبلی کو اقتدارمیں رہنے کا حق نہیں ہے، کینیڈاسے وڈیولنک خطاب میں ان کا کہناتھا کہ ریکارڈسے متضاداثاثوں والے ارکان کی تفصیلات بتائی جائیں۔

    حکمران قانون شکنی کو فروغ دے رہے ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری کرپشن کےذریعےعالمی سطح پرجائیدادیں بڑھائی جارہی ہیں عدالت ٹیکس نادہندگان ارکان کیخلاف کارروائی کرے اثاثوں کی غلط تفصیلات بتانے والوں کوقوم کےسامنے لایا جائے۔

    انکا کہنا تھا کہ آئین میں ٹیکس چوروں کی سزا دوسال قید اور عہدے سے برطرفی ہے اور جب جعلی ڈگری والوں کو نا اہل  کیا گیا تھا تو ٹیکس چوروں کوبھی نا اہل کیا جائے۔