Tag: ٹیکس چوروں

  • ایف بی آر کی ٹیکس چوروں اور نادہندگان کے خلاف ایکشن کی تیاری مکمل

    ایف بی آر کی ٹیکس چوروں اور نادہندگان کے خلاف ایکشن کی تیاری مکمل

    لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف ایکشن کی تیاری مکمل کر لی۔

    ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے چند روز تک ٹیکس نادہندہ تاجروں اور صنعت کاروں کو حتمی نوٹس مل جائیں گے، جن تاجروں اور صنعت کاروں کو نوٹسز بھیجے جائیں گے ان کا رہن سہن، شاہانہ اخراجات ان کے ٹیکس ڈیٹا سے مطابقت نہیں رکھتا، ان تاجروں کا ٹیکس چند ہزار جبکہ سالانہ آمدن کروڑوں میں ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر نے متعدد پلاٹس لے رکھے باہر بھی بزنس چلارہے ہیں، کئی بار ان کو موقع دیا گیا ٹیکس پورا دیں سفید دھن کروا لیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر تاجروں اور صنعتکاروں کی فہرستیں بنائی گئی جس میں اکبری، شاہ عالم مارکیٹ، اعظم کلاتھ ،انارکلی، لبرٹی مال روڈ اور گلبرگ سرفہرست ہیں جبکہ فیروز پور روڈ، ماڈل ٹاون اور تمام دیگر پلازے شامل ہیں۔

    ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے تاجروں کا دس سال کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا جو سامنے رکھا جائے گا، دوسرے مرحلے میں پنجاب بھر کی مارکیٹس تاجر شامل ہیں جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال سمیت تمام بڑے شہر شامل ہیں۔

    ایف بی آر حکام نے کہا نہ ہی کسی سے زیادتی ہو گی نہ زائد ٹیکس لیں گے، قانونی تقاضے پورے کرلئے گئے، ٹیکس لئے بنا اب گزارا نہیں ہے حکومت سنجیدہ ہے، عدالتوں سے بھی رجوع کر لیا ہے، سٹے خارج ہوجائیں گے۔

  • آئی ایم ایف  کو ٹیکس چوروں کے خلاف بڑے ایکشنزکی تیاریوں پر بریفنگ ، صارفین کے ڈیٹا شیئرنگ  پر اتفاق

    آئی ایم ایف کو ٹیکس چوروں کے خلاف بڑے ایکشنزکی تیاریوں پر بریفنگ ، صارفین کے ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو ٹیکس چوروں کے خلاف بڑے ایکشنزکی تیاریوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایف بی آر، بینکوں، نادرا کے درمیان صارفین کےڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات میں اہم میٹنگز ہوئیں، جس میں آئی ایم ایف کو ٹیکس چوروں کے خلاف بڑے ایکشنز کی تیاریوں سمیت ٹیکس چوروں کے خلاف مفصل ڈیٹا کی تیاری کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کو بریفنگ میں کہا گیا کہ ایف بی آر، بینکوں، نادرا کے درمیان صارفین کے ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق کرلیا ہے ، ڈیٹا شیئرنگ کی وجہ ٹیکس چوری کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

    آئی ایم ایف مشن کیساتھ ٹیکس اصلاحات اور ٹیکس ایڈمنسٹریشن کی بہتری پر بھی مذاکرات ہوئے، بینکوں سے موصول صارفین کی ڈیٹا شیئرنگ رپورٹ آئی ایم ایف کو جنوری میں بھیجی جائےگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بینکوں سےصارفین کی معلومات کےمطابق ٹیکس پالیسی میں بھی ترامیم کی جائیں گی، اسٹیٹ بینک کی جانب سے بھی بینکوں سے صارفین کی معلومات کی رپورٹ فراہم کی جائے گی۔

    عالمی بینک کے تعاون سے ایف بی آرمیں اصلاحاتی پروگرام پرآئی ایم ایف کوآگاہ کیا جائے گا جبکہ ایف بی آر آئی ایم ایف کو ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافے کی رپورٹ بھی فراہم کرے گا۔

  • ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کے خلاف ملک گیر آپریشن کا فیصلہ 

    ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کے خلاف ملک گیر آپریشن کا فیصلہ 

    لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کے خلاف ملک گیر آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آپریشن کے لیے پہلے مرحلے میں لاہور کراچی سمیت بڑے شہروں کے 11 ہزار  افراد کی فہرست تیار کرلی۔

    ذرائع ایف بی آر کے مطابق اس فہرست میں کراچی، لاہور، فیصل آباد، پنڈی اور ملتان کے صنعتکار، مل مالکان، بڑے تاجر  پراپرٹی ڈیلرز اور ہول سیلر شامل ہیں۔

    ذرائع ایف بی آر کا بتانا ہے کہ فہرست میں شامل لوگوں ٹیکس دہندگان کے گرد گھیرا تنگ کر کے انہیں پکڑا بھی جائے گا، نوٹس جاری کرنے سے پہلے تمام قانونی کارروائی پوری کرلی ہے۔

    ایف بی آر  ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہے، ٹیکس نوٹس پر  ایک ہفتے میں دستاویزات پیش کرنا ہونگی۔

  • بجٹ 2022-23 : ٹیکس چوروں  کی شامت آگئی

    بجٹ 2022-23 : ٹیکس چوروں کی شامت آگئی

    اسلام آباد : آئندہ بجٹ 2022-23 میں ٹیکس چوری پر نوٹس کا جواب نہ دینے پر 25 سے 30 لاکھ جرمانے کی تجویز دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ بجٹ 2022-23 میں ٹیکس چوروں کیلئے مشکلات بڑھیں گی ، ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹیکس چوری پرنوٹس کاجواب نہ دینے پر25سے30لاکھ جرمانے کی تجویز دے گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس چور شاپنگ مال اور برانڈ کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا جائے گا جبکہ ٹیکس چوروں کو جرمانے اور سزا کے ساتھ اکاؤنٹس بھی ضبط ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس کی مشینیں نہ لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

    خیال رہے آئندہ مالی سال کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ، بجٹ اجلاس شام چار بجے ہوگا، نئے بجٹ کا حجم نوہزار ارب سے زائد ہونے کا امکان ہے جبکہ دفاع کیلئے پندرہ سوچھیاسی ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ میں وفاق کے اخراجات کا تخمینہ 8900ارب تک ہوگا جبکہ ایف بی آر کو 7255ارب کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف دیے جانے کا امکان ہے۔

  • ہمیں طاقتور اشرافیہ نے لوٹا، امیر ممالک ٹیکس چوروں کو پناہ دینا چھوڑ دیں: وزیر اعظم

    ہمیں طاقتور اشرافیہ نے لوٹا، امیر ممالک ٹیکس چوروں کو پناہ دینا چھوڑ دیں: وزیر اعظم

    نیویارک: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں طاقت ور اشرافیہ نےلوٹا، مجھ سے پہلے کی لیڈرشپ کرپٹ تھی.

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نیویارک میں معاشی ترقی سے متعلق کانفرنس سےخطاب  کرتے ہوئے کہا کہ برسراقتدار  آیا، تو  مسائل تھے، ماضی کے حکم رانوں نے کرپشن کی.

    انھوں نے کہا کہ دس سال تک ملک کو بے دریغ‌ لوٹا گیا، سارے پیسے منی لانڈرنگ کرکےمنتقل کیے.

    وزیر اعظم نے کہا کہ سب کچھ جاننےکے باوجود نظام میں اتنی خرابیاں ہیں کہ ہم لوٹی ہوئی دولت کو واپس نہیں لے پارہے.

    اس موقع پر  انھوں‌ نے  یہ مطالبہ بھی کیا کہ ترقی یافتہ امیر ملک ٹیکس چوروں کو پناہ دینا ترک کر دیں، ان کی لوٹی ہوئی دولت سے بنے ہوئے مکانات دنیا کے بڑے شہروں میں ہیں.

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر، اقوام متحدہ نے فعال کردار ادا نہ کیا تو حالات خراب ہوسکتے ہیں، وزیراعظم

    منی لانڈرنگ کےخاتمے کے لئے  مل کرکام کرناہوگا، منی لانڈرنگ نہ ہو، تو یہ رقم تعلیم وترقی کے لئے خرچ ہوگی.

    وزیر اعظم نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ آخر امیر ملک آف شورکمپنیوں کی اجازت کیوں دیتے ہیں، اس سے راہ کھلتی ہے. پاکستان انسدادمنی لانڈرنگ اورلوٹی دولت کی واپسی کے لئے اقدامات کررہا ہے.

  • شاہانہ اور پُرتعیش زندگی گزارنے والوں کی شامت آگئی

    شاہانہ اور پُرتعیش زندگی گزارنے والوں کی شامت آگئی

    کراچی : فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے شاہانہ، پُر تعیش زندگی گزارنےوالے ٹیکس نا دہندگان کی فہرست تیار کرلی ہے اور مہنگی گاڑیوں کے مالکان کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کے خلاف ایکشن کا آغاز کردیا ہے اور شاہانہ، پُرتعیش زندگی گزارنےوالے ٹیکس نا دہندگان کی فہرست تیار کرلی ہے۔

    ایف بی آر نے کہا سندھ میں 13500 مہنگی لگژری گاڑیاں رکھنے والوں کاڈیٹا مکمل کرلیا اور مہنگی گاڑیوں کے مالکان کو نوٹس جاری کردیےگئے ہیں۔

    لگژری گاڑیوں میں سفر کرنے والےٹیکس نا دہندگان ایف بی آر کی زد میں آگئے ہیں ، فہرست میں 9230 ویگو ڈبل کبن گاڑیاں، 1605 لینڈ کروزر،1970 پراڈو ،45مہنگی گاڑی اوڈی ، 272لگژری مرسڈیز اور71 بی ایم ڈبلیو گاڑیاں شامل ہیں۔

    اثاثےظاہر کرنےکی اسکیم سے 30 جون تک فائدہ اٹھانے کی مہلت ہے ، ایمسنٹی نہ لینے پر یکم جولائی سے سخت کارروائی ہوگی، بے نامی ایکٹ کے تحت 7 سال تک سزا اور اثاثے ضبط کیےجائیں گے۔

    خیال رہے ایف بی آر نے ملکی وغیر ملکی اثاثہ جات کیلئے الگ الگ ایسٹ ڈکلئیریشن فارم جاری کردیئے گئے ، ڈکلیریشن فارم کےاجراء کے بعد ٹیکس نادہندہ افراد وکمپنیاں اثاثہ جات ظاہر کرسکتے ہیں، ایف بی آر نےفارمز ویب پورٹل پر اپ لوڈ کردئیے۔

    فارم میں ہرقسم کےاثاثےکی الگ الگ تفصیل دیناہوگی جبکہ اثاثہ جات پر عائد ٹیکس کی شرح اور لاگوٹیکس واجبات کی رقم بھی بتانا ہوگی اور ان لینڈ ریونیو افسر کی قابل وصول ٹیکس کی ڈیمانڈ و دیگر تفصیلات دینا ہوں گی۔

  • دنیا بھر سے ٹیکس چوروں کے 50  ہزار بیرونی ملک اکاؤنٹس کا ڈیٹا مل گیا

    دنیا بھر سے ٹیکس چوروں کے 50 ہزار بیرونی ملک اکاؤنٹس کا ڈیٹا مل گیا

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دنیا بھر سےٹیکس چوروں کے پچاس ہزار بیرونی ملک اکاؤنٹس کا ڈیٹا حاصل کرلیا، جس میں زیادہ تر افرادکا تعلق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں تیز کردی اور کہا ٹیکس چوروں کےبیرونی ملک اکاؤنٹس کی تفصیلات کاپہلا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، جس میں دنیا بھر سے پچاس ہزاربینک اکاؤنٹس کا ڈیٹا مل گیا، بیرون ملک اکاؤنٹس اسپین،اٹلی،فرانس،جرمنی ودیگرممالک میں ہیں، جس میں زیادہ تر افراد کا تعلق کراچی، لاہور اور اسلام آبادسے ہے۔

    ممبر ایف بی آر نے بتایا اوای سی ڈی کےتحت معلومات ملناشروع ہو گئی ہیں، جنہیں خفیہ رکھنے کے پابند ہیں، اگلے دوسال بیرون ملک بینکوں میں اکاونٹ رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

    ایف بی آر کے مطابق دبئی میں پانچ سو سینتیس افراد کی تیرہ سو پینسٹھ جائیدادوں کی تحقیقات کی گئیں اور جس کے بعد دبئی میں اڑتیس ارب کی آٹھ سو سرسٹھ پراپرٹی ثابت کی جا سکیں جبکہ تین سو سولہ افراد نے ایمنسٹی اسکیم میں پراپرٹی قانونی بنائی، اسکیم میں ایک ارب بیس کروڑ کا ٹیکس ملا۔

    مزید پڑھیں : اربوں روپے کے اثاثے اور گاڑیاں رکھنے والے افراد ایف بی آر کے نشانے پر

    یاد رہے چند روز قبل  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس بچانے اور اثاثے چھپانے والے امیروں کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا، ملک بھرکے ریجنل ٹیکس دفاتر کو کارروائی کی ہدایت جاری کر دی گئی کہ وکیل کے بجائے ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے گا، وضاحت نہ دینے پر وارنٹ جاری ہوں گے۔

    خیال رہے گذشتہ سال اکتوبر میں ٹیکس چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوا تھا ، جس میں ایف بی آر نے ایک سو انہتر بڑے ٹیکس چوروں کو نوٹسسز جاری کئے تھے۔

    ایف بی آر اعلامیہ میں کہا گیا تھا ایک سو انہتر ہائی ویلیو ٹارگٹس کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کیا ہے، ان میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جو کہ بڑی بزنس ٹرانزیکشنز اور ڈیلز میں شامل ہیں، یہ افراد 3000 سی سی کی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں اور ماہانہ 10 لاکھ سے زائد کرائے کی آمدن میں حاصل کرتے ہیں۔

    اعلامیہ میں واضع کیا گیا تھا کہ دوسرے مرحلے میں ایسے افراد کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے گا، جنھوں نےگزشتہ چند سالوں میں 2 کروڑ روپےکی پراپرٹی اور 1800سی سی یا اس سے زائد کی گاڑیاں خریدیں، اس کے علاوہ ایک کروڑ روپےسالانہ کرائے کی مد میں کمانے والے بھی ریڈار پر ہوں گے ۔

  • ایف بی آر نے اثاثے چھپانے والوں اور ٹیکس چوروں کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا

    ایف بی آر نے اثاثے چھپانے والوں اور ٹیکس چوروں کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا

    اسلام آباد : ایف بی آر نے ٹیکس بچانے اور اثاثے چھپانے والے افراد کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا، مذکورہ افراد وکیل کے بجائے خود پیش ہوکر وضاحت دینے کے پابند ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیکس بچانے اور اثاثے چھپانے والے امیروں کی شامت آگئی، اربوں روپے کے اثاثے اور گاڑیاں رکھنے والے نشانے پر آگئے، ایف بی آر نے ایکشن لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

    ایف بی آر حکام کی جانب سے ملک بھر کے ریجنل ٹیکس دفاتر کو کارروائی کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، نادہندگان کو وکیل کے بجائے ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے گا، وضاحت نہ دینے پر وارنٹ جاری ہوں گے۔

    ان لینڈ ریونیو کے23دفاتر کو نوٹس بھیجنے کا کہہ دیا گیا ہے کہ وہ ہر آر ٹی او فہرست میں شامل ٹاپ بیس افراد کو نوٹس بھجیں گے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے سات ان لینڈ دفاتر کی لسٹ میں شامل افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    ایف بی آر کے مطابق تمام افراد کو وکیل کے ذریعے نہیں بلکہ ذاتی حیثیت میں دفتر پیش ہونے کی ہدایت کی جائے گی وضاحت نہ دینے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے۔

  • ایف بی آر کا  169 بڑے ٹیکس چوروں اور نان فائلزز کے خلاف کریک ڈاون

    ایف بی آر کا 169 بڑے ٹیکس چوروں اور نان فائلزز کے خلاف کریک ڈاون

    اسلام آباد : ٹیکس نادہندگان اور نان فائلز زکے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیا گیا ہے ، ایف بی آر نے ایک سو انہتر بڑے ٹیکس چوروں اور نان فائلرز کو نوٹسسز جاری کر دیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مبانق ٹیکس چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا اور بڑے ٹیکس چوروں کو نوٹسسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

    ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق ایک سو انہتر ہائی ویلیو ٹارگٹس کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کیا ہے، ان میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جو کہ بڑی بزنس ٹرانزیکشنز اور ڈیلز میں شامل ہیں۔

    یہ افراد 3000 سی سی کی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں اور ماہانہ 10 لاکھ سے زائد کرائے کی آمدن میں حاصل کرتے ہیں۔

    اعلامیہ میں واضع کیا گیا ہے کہ دوسرے مرحلے میں ایسے افراد کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے گا، جنھوں نےگزشتہ چند سالوں میں 2 کروڑ روپےکی پراپرٹی اور 1800سی سی یا اس سے زائد کی گاڑیاں خریدیں۔

    اس کے علاوہ ایک کروڑ روپےسالانہ کرائے کی مد میں کمانے والے بھی ریڈار پر ہوں گے ۔

    ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تمام ٹیکس چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی، مقررہ وقت پر ٹیکس گوشوارے جمع کرا کے اپنے اثاثے قانونی بنائیں۔

    خیال رہے کہ ٹیکس چوروں کےخلاف کارروائی وزیر خزانہ اسدعمر کے احکامات پر کی گئی ہے۔

    یاد رہے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی مدت میں2 ماہ کی توسیع کردی تھی، اب 30 نومبر تک ٹیکس ریٹرن فائل کئے جاسکیں گے۔