Tag: ٹیکس

  • بیرون ملک چھپائے گئے اثاثوں کی وطن واپسی پر ٹیکس چھوٹ، وزیر اعظم کی توثیق

    بیرون ملک چھپائے گئے اثاثوں کی وطن واپسی پر ٹیکس چھوٹ، وزیر اعظم کی توثیق

    اسلام آباد: بیرون ملک چھپائے گئے اثاثے وطن واپس لانے پر ٹیکس چھوٹ دی جائے گئی۔ وزیر اعظم نے بھی اسکیم جلد لانے کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بیرون ممالک بنائے گئے اثاثے اور جمع کی گئی دولت ملک واپس لانے پر ٹیکس چھوٹ اسکیم لانے کا عندیہ دے دیا۔

    ایف بی آر حکام نے فارن اسیٹ ڈیکلئریشن اسکیم بنائی ہے۔ اسکیم کےتحت بیرون ملک پارک کیے گئے اثاثے ظاہر کرنے پر صرف 3 سے 5 فیصد تک کا ٹیکس دینا ہوگا تاہم یہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم صرف ایک بار کے لیے ہوگی۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو یعنی ایف بی آر نے مجوزہ اسکیم کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔

    ایف بی آر ذرائع کے مطابق اسکیم سے فوری طور پر 3 سے 5 ارب ڈالر پاکستان کو حاصل ہوں گے۔ معاشی ماہرین کے مطابق انڈونیشا میں بھی یہی اسکیم متعارف کروائی گئی تھی اور 50 ارب ڈالر ملک میں واپس آئےتھے۔

    یاد رہے کہ مذکورہ اسکیم لانے کا عندیہ چند دن قبل وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے دیا تھا جس کی اب وزیر اعظم نے بھی توثیق کردی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • حکومت کی کالا دھن سفید کرنے کی کوشش

    حکومت کی کالا دھن سفید کرنے کی کوشش

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی حکومت نے بیرون ملک چھپائی گئی دولت کو وطن واپس لانے کا نیا راستہ تلاش کرلیا۔ مشیر برائے خزانہ کا کہنا ہے کہ اسکیم جلد متعارف کروائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما اور پیراڈائز لیکس، بیرون ممالک اثاثے اور چھپائی گئی دولت کو قانونی دائرے میں لانے کی حکومتی کوششیں شروع ہوگئیں۔

    وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اسکیم پر کام جاری ہے اور اسکیم جلد متعارف کروا دی جائے گئی۔

    مذکورہ اسکیم کے تحت چھپائی گئی دولت ظاہر کرنے پر چھوٹ دی جائے گی یعنی بیرون ملک پارک کی گئی دولت کو کم ٹیکس ادا کر کے قانونی بنایا جاسکےگا۔

    وزیر اعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ ملکی معشیت کی بہتری کے لیے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ضروری ہے۔

    حکومتی حلقوں میں اس اسکیم کو ٹیکس وصولی میں اضافے کا اقدام کہا جارہا ہے تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاناما اسکینڈل کے بعد اس ٹیکس چھوٹ کے پیچھے کہانی کچھ اور ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دبئی، دوائیں اور دیگر طبی سہولیات ٹیکس سے مستثنیٰ قرار

    دبئی، دوائیں اور دیگر طبی سہولیات ٹیکس سے مستثنیٰ قرار

    دبئی : متحدہ عرب امارات نے مریضوں کے علاج معالجے، دوائیں اور آپریشن پر عائد پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس واپس لے لیا ہے، اب یہ ٹیکس حکومت ادا کرے گی.

    اس بات کا اعلان فیڈرل ٹیکس اتھارٹی نے ایک اعلامیہ میں کیا جس کا اطلاق یکم جنوری 2018 سے ہوگا اور جس کے تحت امراض سے حفاظتی اقدامات، حفاظتی ٹیکوں، جسمانی امراض اور دانتوں کے امراض کے لیے حاصل کی گئی سہولیات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ختم کردیا گیا ہے.

    وفاقی محصولات اتھارٹی کے مطابق چہروں کی خوبصورتی کے لیے کرائی گئی کاسمیٹک سرجری پر 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس برقرار رہے گا اور اس قسم کے علاج پر ٹیکس کی چھوٹ نہیں دی جائے گی.

    انہوں نے مزید بتایا کہ یہ سہولت لوگوں کی جان بچانے اور شہریوں کی معیار صحت کو بلند کرنے کے لیے دی جارہی ہے تاکہ لوگ اپنی صحت کو سنجیدہ لیتے ہوئے امراض سے نبرد آزما ہو سکیں اور ایک صحت مند معاشرے کی ترویج کی جا سکے.

    خیال رہے اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں دواؤں، آپریشن کرانے اوراسپتال میں حاصل کی گی دیگر سہولیات پر پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس عائد تھا جسے مریض کو ادا کرنا ہوتا تھا.

  • آئندہ بجٹ میں دولت مندوں پر ٹیکس میں اضافے کا امکان

    آئندہ بجٹ میں دولت مندوں پر ٹیکس میں اضافے کا امکان

    اسلام آباد: بڑی کمپنیوں اور دولت مند افراد پر لگا سپر ٹیکس آئندہ مالی سال بھی جاری رکھا جائے گا۔ حکومت ٹیکس کی شرح میں اضافے پر بھی غور کر رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق مالی سال 18-2017 کے بجٹ میں ٹیکس دائرہ کار اور وصولیوں میں اضافے کے لیے حکومت بڑی کمپنیوں اور دولت مندوں پر لگے اس ٹیکس کی شرح میں اضافے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    سپر ٹیکس سالانہ 10 کروڑ روپے کمانے والے افراد جبکہ 20 کروڑ روپے کمانے والی کمپنیوں پر لگتا ہے۔

    مزید پڑھیں: آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ متوقع

    سپر ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدن آئی ڈی پیز کی بحالی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے استعمال کی جائے گی۔

    اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں حکومت کو سپر ٹیکس کی مد میں 20 ارب روپے حاصل ہوئے۔

    یاد رہے کہ رواں برس بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں میں 10 فیصد تک اضافے کا بھی امکان ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بالواسطہ ٹیکسوں میں وصولی کا حجم بلند ترین شرح پر

    بالواسطہ ٹیکسوں میں وصولی کا حجم بلند ترین شرح پر

    اسلام آباد: ان دیکھے ٹیکسوں نے غریب عوام کی کمر توڑ ڈالی ہے تاہم اس کے باوجود پاکستان کے متوسط طبقے کے افراد پابندی سے مختلف ٹیکس ادا کر رہے ہیں جس کے باعث بالواسطہ ٹیکسوں کی مد میں وصولی کا حجم 28 کھرب روپے سے تجاوز کرگیا۔

    ان ڈائریکٹ یا بالواسطہ ٹیکس کی شرح پاکستان میں سب سے زیادہ ہے اور پاکستان نے اس حوالے سے بھارت اور بنگلہ دیش کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

    پاکستان میں مجموعی ٹیکس وصولیوں میں بالواسطہ ٹیکسوں کا تناسب 88.7 فیصد کی سطح پر آچکا ہے۔

    مزید پڑھیں: آپ دن بھر میں کتنے ٹیکس ادا کرتے ہیں؟

    اس کے برعکس براہ راست یا بلا واسطہ ٹیکس میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ براہ راست ٹیکسوں کا تناسب 11 فیصد کے لگ بھگ ہوگیا ہے۔

    یاد رہے کہ بالواسطہ یا ان ڈائریکٹ ٹیکس اشیا و مصنوعات کی خرید و فروخت، خدمات پر ٹیکس اور ایکسائز ٹیکس کی شکل میں وصول کیے جاتے ہیں جبکہ بلا واسطہ یا ڈائریکٹ ٹیکس میں انکم، کیپیٹل گینز، ویلتھ اور پراپرٹی ٹیکس شامل ہے۔

  • بیرون ملک پیسہ رکھنے والوں کے لیے ایمنسٹی اسکیم

    بیرون ملک پیسہ رکھنے والوں کے لیے ایمنسٹی اسکیم

    اسلام آباد: ٹیکس محصولات میں کمی کو پورا کرنے کے لیے حکومت بیرون ملک پیسہ رکھنے والوں کے لیے ایمنسٹی اسکیم لانے پر غور کر رہی ہے۔

    غیر ملکی جریدے بلوم برگ کے مطابق حکومت ایک بار پھر ٹیکس چھوٹ اسکیم متعارف کروانے والی ہے۔ یہ اسکیم اسٹاک مارکیٹ، بانڈز اور پراپرٹی مارکیٹ میں سرمایہ کاری میں اضافے کا باعث بنے گی۔

    بین الاقوامی ریسرچ فورم کے مطابق اس اسکیم سے ساڑھے تین ارب ڈالر حاصل ہوسکتے ہیں۔ ریسرچ فرم کا کہنا ہے کہ ارجنٹینا میں بھی ایسی ہی ٹیکس اسیکم کافی کامیاب رہی تھیں۔

    بلوم برگ کے مطابق پاکستانیوں کے تقریباً ڈیڑھ سو ارب کے خفیہ اثاثے بیرون ملک موجود ہیں۔ غیر ملکی جریدے کے مطابق پاکستان میں ٹیکس دہندگان کی تعداد جنوبی ایشیا میں سب سے کم ہے۔

  • سعودی عرب: مقامی شہریوں‌ و کمپنیوں‌ کا انکم ٹیکس معاف کرنے کا اعلان

    سعودی عرب: مقامی شہریوں‌ و کمپنیوں‌ کا انکم ٹیکس معاف کرنے کا اعلان

    دوحہ : سعودی حکومت نے اپنے شہریوں اور سعودی کمپنیوں کو انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کا اعلان کردیا۔

    سعودی عرب کے وزیرِ خزانہ محمد الجدان نے ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران نئے مالی سال کے لیے سعودی عرب کے بجٹ پر گفتگو کرتے ہوئے معاشی اصلاحات سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا اور صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیے۔

    اسی سے متعلق : سعودی عرب کا پاکستانی تاجروں کو 2 سال کا ملٹی پل ویزا دینے کا اعلان

    سعودی وزیر خزانہ نے اپنے شہریوں کو خوش خبری سناتے ہوئے کہا کہ مقامی کاروبار کو بڑھاوا دینے اور مقامی ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے آئندہ مالی سال سعودی شہریوں کو اپنی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں دینا ہوگا اور نہ ہی سعودیہ کی مقامی کمپنیوں کو اپنے منافع پر کوئی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

     یہ پڑھیں :  سعودی عرب نے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کردیا

    واضح رہے کہ تین سال قبل تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی کے باعث سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک کی معیشت کو دھچکا پہنچا تھا جس کے بعد سے یہ ممالک معیشت کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات متعارف کروا رہے ہیں۔

    تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث سعودی عرب میں دیگر شعبہ جات پر بھی اثر پڑا رہے اور کئی شعبے بند ہو چکے ہیں جس پر سعودی حکومت نے کمپنیوں میں مقامی سعودی شہریوں کی ملازمت کا کوٹا مخصوص کرنے جیسے اقدامات سے غیر سعودی ملازمین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

     یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کا تفریحی شہر بنانے کا اعلان

    اسی طرح تعاون بین الاخلیجی ممالک کی تنظیم کی جانب سے اپنے اپنے ملک میں 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کو لاگو کیا جائے تاکہ پیٹولیم کے علاوہ دیگر صنعت کی حوصلہ افزائی ہو سکے تاہم آزاد حلقوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹیکس کا نفاذ ناقابلِ عمل ہوگا۔

    دیکھنا یہ ہے کہ سعودیہ سمیت خلیجی ممالک تیل مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث معیشت پر اثر انداز ہونے اثرات سے کس طرح نبرد آزما ہو پاتے ہیں اور کیسے ان ممالک کی معیشت دوبارہ سے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں کامیاب ہوپاتی ہے ؟

  • رواں مالی سال ریونیو میں کمی متوقع

    رواں مالی سال ریونیو میں کمی متوقع

    آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری پیش کرنے کی تیاریاں جاری ہیں تاہم رواں مالی سال حکومتی آمدنی اندازوں اور اہداف سے کافی کم رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال حکومتی وصولی میں خاصی کمی متوقع ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق نان ٹیکس آمدنی میں 174 ارب روپے کی کمی متوقع ہے۔

    مزید پڑھیں: ایف بی آر کی کوششوں سے ٹیکس دہندگان میں معمولی اضافہ

    رواں مالی سال امریکہ نے کولیشن سپورٹ فنڈ کا صرف 21 فیصد جاری کیا۔ اس کے علاوہ تھری جی لائسنس کی نیلامی سے بھی متوقع رقم حاصل ہونے کا امکان نہیں۔

    دوسری جانب ایف بی آر کی وصولی بھی کافی مایوس کن رہی۔

    رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ٹیکس وصولیاں ہدف سے 161 ارب روپے کم رہیں جبکہ وصولی میں مزید کمی کا خدشہ ہے۔

  • یو اے ای میں‌ نیا ٹیکس عائد، پراپرٹی کرایوں میں‌ اضافے کا خدشہ

    یو اے ای میں‌ نیا ٹیکس عائد، پراپرٹی کرایوں میں‌ اضافے کا خدشہ

    دبئی : متحدہ عرب امارات میں تجارتی اور رہائشی عمارتوں پر 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ)عائد کیا جارہا ہے جس سے گھروں کے کرایوں میں اضافہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں حکومت نے رہائشی اور تجاری عمارتوں کے مالکان سے پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس وصولی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد گھر کے کرایوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

    ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وفاقی قومی کونسل نے نئے قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت رہائشی اور تجارتی عمارتوں پر پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس عائد کیا جا سکے گا۔

    واضح رہے کہ نیا ٹیکس 3 لاکھ 70 ہزار درہم سالانہ سے زائد منافع کمانے والوں پر عائد کیا جائے گا جب کہ یہ ٹیکس کرایے پر دی گئی جائیداد پر بھی لاگو ہوگا جس کا نفاذ آئندہ سال جنوری 2018 سے ہوگا۔

    یو اے ای کے بعد تمام خلیجی ممالک اسے نافذ کریں گے، وزیر معیشت

    وزیر برائے معیشت و تجارت حمید الطائر نے کہا کہ مذکورہ ٹیکس کا فیصلہ تنظیم ’’تعاون مابین خلیجی ممالک(جی سی سی)‘‘ کے اجلاس میں کیا گیا تھا، متحدہ عرب امارات میں یہ ٹیکس جنوری 2018ء سے نافذ ہوگا جب کہ بقیہ تمام رکن ممالک جنوری 2019ء سے نافذ کرلیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں اس وقت 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد نجی کمپنیاں کام کرتی ہیں اور یہ تعداد عنقریب 6 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے جو کہ یو اے ای کی جی ڈی پی (مجموعی قومی پیداوار) کے اضافے کا باعث ہوگی۔

    یاد رہے کہ گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی ) میں متحدہ عرب امارات سمیت سعودیہ، قطر، عمان، بحرین اور کویت شامل ہیں جو رکن ممالک کے درمیان مالی اور انتظامی امور میں ایک دوسرے کی معاونت کرتے ہیں جس کے لہیے یکساں قوانین اپنائے جاتے ہیں۔

  • دودھ کی درآمد پر پینتالیس فیصد ٹیکس عوام پر ظلم ہے، اسلام آباد چیمبر

    دودھ کی درآمد پر پینتالیس فیصد ٹیکس عوام پر ظلم ہے، اسلام آباد چیمبر

    اسلام آباد: چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے تھوڑے عرصہ میں ڈبوں میں فروخت ہونے والے دودھ کی قیمت میں دو بار کے اضافہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اسکا نوٹس لے۔

    اسلام آباد ویمن چیمبر کی کمیٹی برائے ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی چئیرپرسن تنسم انوار سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ دودھ کے ساتھ چینی کی قیمت میں بھی اضافہ بلاجواز ہے،بجٹ میں ڈیری انڈسٹری پر اضافی ٹیکس لگانے سے یہ صنعت مزید مشکلات کا شکار ہو گئی ہے ۔

    شاہد رشید بٹ نے کہا کہ خشک دودھ پر بیس فیصد کسٹم ڈیوٹی اور پچیس فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی نافذ کرنے سے اسکا استعمال کم ہو جائے گا ، جس سے صحت عامہ کے مسائل جنم لینگے جبکہ سب سے زیادہ اثر بچوں پر پڑے گا جن میں سے تقریباً نصف پہلے ہی غذا کی کمی کے سبب کمزور ہیں ۔

    حکومت نے یہ فیصلہ دودھ کا کاروبار کرنے والے بڑے جاگیرداروں کو خوش کرنے کیلئے کیا ہے تاکہ الیکشن میں انکی حمایت حاصل کی جا سکے۔