Tag: ٹیکس

  • تیل کی قیمتوں میں گراوٹ سے ایف بی آرمشکلات کا شکار

    تیل کی قیمتوں میں گراوٹ سے ایف بی آرمشکلات کا شکار

    اسلام آباد : عالمی سطح پر تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے فیڈرل بورڈ آف ریونیوکو سیلز ٹیکس میں ستر ارب روپےکی کمی کاسامنا ہے۔ایف بی آرنےنقصان پوراکرنےکےمتبادل منصوبےپرغورشروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی گرتی قیمت سے جہاں ملک بھر میں خوشی کا سماں ہے وہیں ایف بی آرکے حکام اس صورتحال سےٹیکس محصولات میں آنے والی کمی سے پریشان ہیں۔

    پیرکو اسلام آباد میں اس حوالےسے چئیرمین ایف بی آرنے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو ٹیکس ریونیو میں کمی پربریفنگ دی۔جس میں بتایاگیاہےکہ پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے سے اس پر وصول ہونےوالےسیلز ٹیکس میں 70 ارب روپےکی کمی آئے گی۔

    ایف بی آرکےمطابق نقصان پوراکرنےکیلئےایک متبادل پلان تیارکیاجارہا ہےجس کی سمری منظوری کیلئےوزیراعظم کو پیش کی جائیگی۔

  • دھرنوں کےدوران ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا،ایف بی آر

    دھرنوں کےدوران ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا،ایف بی آر

    اسلام آباد: ملک بھرسےٹیکس جمع کرنےوالےادارےفیڈرل بورڈ آف ریونیوکاکہنا ہےکہ دھرنوں کےدوران ٹیکس وصولیوں میں نواسی ارب روپےکااضافہ ہوا۔

    دھرنوں کو معاشی ترقی میں رکاوٹ قراردینےکےحکومتی مؤقف کی خوداُس کےایک ذمے دار ادارےایف بی آرنےنفی کردی ہے۔ایف بی آرکےمطابق رواں مالی سال کےپہلےچارماہ میں 750 ارب روپےکاٹیکس وصول کیاگیا۔

    جوپچھلےمالی کےاسی عرصےمیں وصول کئےگئےٹیکس ریونیو661 ارب روپےسےنواسی ارب روپےزائدہے۔اسی طرح رواں سال اکتوبرمیں ایف بی آر نےایک سواٹھاسی ارب روپےکاٹیکس جمع کیاجبکہ پچھلےسال اکتوبرمیں ایک سوساٹھ ارب روپےکاٹیکس وصول کیاتھا۔

  • انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانی کی مدت اکیس نومبر تک بڑھادی

    انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانی کی مدت اکیس نومبر تک بڑھادی

    اسلام آباد: ایف بی آر نےٹیکس گوشوارےجمع کرانی کی مدت میں اکیس روزکی توسیع کردی۔۔گوشوارےاکیس نومبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

    ترجمان ایف بی آرکےمطابق ٹیکس دہندگان کی مشکلات کو دیکھتے ہوئےانکم ٹیکس گوشوارےجمع کرانے کی آخری تاریخ اکیس نومبر تک بڑھادی گئی ہے، ایف بی آرکاٹیکس گوشوارےآن لائن جمع کرانےکا نظام کئی روز سےانتہائی سست روی کا شکارتھا جس کی وجہ سےاکتیس اکتوبر آخری تاریخ کو لاکھوں ٹیکس دہندگان گوشوارے جمع کرانےسےمحروم رہ گئےتھے۔

    سینیئرممبر ایف بی آر شاہد حسین اسدکےمطابق آخری تاریخوں میں لاکھوں گوشوارےایک ساتھ جمع کرانےسے ایسا ہوا، جبکہ کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن کےسابق صدر علی رحیم کا کہنا تھاکہ آن لائن سسٹم کا بیٹھ جانا ایف بی آر کی نااہلی تھی۔

  • سیلزٹیکس اورایف ای ڈی وصولی کی مد میں کمی

    سیلزٹیکس اورایف ای ڈی وصولی کی مد میں کمی

    اسلام آباد: رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی وصولی کی مد میں پندرہ ارب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کا ہدف ھاصل کرنے میں ناکام رہا،ایف بی آر کے مطابق جولائی تا ستمبر کے دوران صرف سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی کی وصولیاں ہدف سے پندرہ ارب سرسٹھ کروڑ روپےکم رہیں۔

    اعداد وشمار کے مطابق ایف بی آر نے بتیس ارب ستاسی کروڑ روپے سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی کی مد میں جمع کئے جو کہ گزشتہ مالی سال کے ایسی عرصے میں اڑتالیس ارب چوون کروڑ روپے تھے۔

    .حکومت نے رواں مالی سال کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف اٹھائیس سو دس ارب روپے کاہدف مقرر کیا گیا ہے

  • پارلیمینٹرینز کےگوشوارے جمع کرانیکا کل آخری دن

    پارلیمینٹرینز کےگوشوارے جمع کرانیکا کل آخری دن

    اسلام آباد: منتخب ارکان اسمبلی کی جانب سےاپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، تین سو ساٹھ ارکان نے اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرادیئے۔

    الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تین سوساٹھ ارکان نے اپنے گوشوارے جمع کروادیئے ہیں، گوشوارے جمع کرانے والوں میں فاروق ایچ نائیک اعتزاز احسن سکندر بوسن ، شاہی سید بھی شامل ہیں، قومی اسمبلی کے ایک سو چالیس، سینٹ کے پچپن ،پنجاب اسمبلی کے 63 سندھ اسمبلی کے 53 خیبر پختونخوا کے34 جبکہ بلوچستان اسمبلی کے 15 اراکین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کر وائیں ہیں، کل گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے ۔

  • سونے کی فروخت پرعائد ٹیکس میں دس فیصد اضافہ

    سونے کی فروخت پرعائد ٹیکس میں دس فیصد اضافہ

    کراچی: سونے کی صنعت پرحکومت کی جانب سے ایک کاری ضرب ماردی گئی۔ سو نے کی فروخت پر عائد ٹیکس میں دس فیصد اضافہ کردیا گیا۔ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کی حصول کیلئے نوٹسز ارسال کردئیے۔

    آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون چاند کے مطابق ایف بی آر نے سونا فروخت کرنے والے بیوپاریوں کو سیلز ٹیکس کے نوٹسز ارسال کردئیے ہیں ۔ ان نوٹسز میں سونےکی فروخت پر عائد سیلز ٹیکس میں دس فیصد کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔

    ایف بی آر نے نوٹسز میں ایک تولہ سونے پرآٹھ ہزار پانچ سو روپے سیلز ٹیکس عائد کیا جو پہلے صرف آٹھ سو پچاس روپے تھا۔ صرافہ مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے اس اقدام سے سونے کے بیو پاریوں کو شدید دھچکا پہنچا ہے ساتھ ساتھ قیمتوں میں اضافے سے سونا عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوگیا ہے ۔

    اس ضمن میں جیولرز کی تنظیموں نے ایف بی آر اور وزیر خزانہ سے رجوع کرلیا ہے، جیولرز کے مطابق ٹیکس میں اضافے سے دبئی بھارت اور دیگر ممالک سے درآمد اور اسمگل شدہ زیورات کی کھپت بڑھ جائے گی جو کہ محصولات میں کمی کا باعث بنے گی۔

  • ایف بی آرکا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

    ایف بی آرکا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

    اسلام آباد: ایف بی آرنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے آخری تاریخ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے، ان اکتیس اکتوبر تک ٹیکس گوشوارے جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔

    انکم ٹیکس گشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ اکتیس اکتوبرہوگئی، تفصیلات کے مطابق گوشوارے جمع کروانے کی اصل آخری تاریخ اکتیس اگست تھی جس میں دو بار ایک ایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔

  • ٹیکس وصولی میں کوئی کمی نہیں آئی،ایف بی آر

    ٹیکس وصولی میں کوئی کمی نہیں آئی،ایف بی آر

    اسلام آباد: ایک طرف توحکومت دھرنوں سے ملکی خزانے کو ہونے والے نقصانات کا راگ الاپ رہی ہے تو دوسری جانب ایف بی آر کہتا ہے کہ ٹیکس وصولی میں کوئی کمی نہیں آئی۔

    فیڈرل بورڈآف ریونیوکےترجمان اورممبران لینڈ ریونیو شاہد حسین اسد نے کہا ہے رواں ماہ چھبیس اگست تک ایک سو چونتیس ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں بائیس فیصد زائد ہیں۔

    گزشتہ سال اس دوران ایک سو دس ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا تھا۔انھوں نے مزید کہا کہ دھرنوں کے باوجود اگست کے دوران ٹیکس وصولیوں میں بیس فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔سیاسی گرماگرمی سے اقتصادی سرگرمیوں میں سست روی دیکھنےمیں آئی لیکن ایف بی آرکی وصولیاں ٹریک پر رہیں۔