Tag: ٹیکنالوجی ماہرین

  • انکھوں پر پہننے والی ٹی وی ڈیوائس پیش کر دی گئی

    انکھوں پر پہننے والی ٹی وی ڈیوائس پیش کر دی گئی

    جاپان: ٹیکنالوجی ماہرین نے ایسی ڈیوائس متعارف کرائی ہے، جسے انکھوں پر پہن کر تیرہ انچ ڈسپلے کے ساتھ ٹی وی سے لطف اندوزہوسکتے ہیں۔

    ٹوکیو میں ٹیکنالوجی نمائش کے دوران وئیر ایبل ڈیوائسس متعارف کروائی گئیں جس میں ائیر اسکوٹر ہیڈ سیٹ نامی ڈیوائس پیش کی گئی، جو تصاویراور ویڈیوز کو تیرہ انچ ڈسپلے کے ساتھ پہننے والے کی انکھوں کےسامنے لے آتی ہے۔

    اس ڈیوائس کو پیشہ ورانہ امور میں آسانی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے،اس ڈیوائس کو انکھوں سے تین انچ کے فاصلے پر رکھنا پڑتا ہے۔

    یہ ہیڈ سیٹ شیشے کی عینک پر صارف کی آنکھ کے سامنے کی تصاویر پیش کرتا ہے۔

  • ونڈو آپریٹنگ سسٹم انٹرنیٹ ایکسپلورر جلد قصہ پارینہ بن جائے گا

    ونڈو آپریٹنگ سسٹم انٹرنیٹ ایکسپلورر جلد قصہ پارینہ بن جائے گا

    نیویارک: ونڈوز آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والوں کا پسندیدہ ترین انٹرنیٹ براؤزانٹرنیٹ ایکسپلورر اب چند یوم میں ماضی کا قصہ بننے والا ہے۔

    ٹیکنالوجی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ مائیکرو سافٹ ایک نیا براؤزر تیار کر رہی ہے، جس کا خفیہ نام اسپارٹن رکھا گیا ہے، یہ براؤزر اکیس جنوری کو لانچ کی جانے والی ونڈوز ٹین کے ساتھ متعارف کروایا جائے گا۔

    پرانے براؤزر کے شوقین صارفین کیلئے اس ونڈوز میں آئی ای گیارہ فنکشن بھی شامل کیا جائے گا۔

    ماہرین نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ نیا براؤزر گوگل کروم سے ملتا جلتا ہوگا اور یہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کی نسبت تیز رفتار بھی ہوگا۔

  • معذوروں کیلئے خوشخبری، آنکھوں کی حرکت سے چلنے والا ماؤس آگیا

    معذوروں کیلئے خوشخبری، آنکھوں کی حرکت سے چلنے والا ماؤس آگیا

    اب معذوراور بیمار افراد بھی کمپیوٹر استعمال کرسکیں گے،معروف کورین کمپنی نے آنکھوں کی حرکت سے چلنے والا ماؤس متعارف کرادیا ہے۔

    ٹیکنالوجی ماہرین نے معذور اور بیمار افراد کے لیے آئی اسکین پلس نامی ڈیوائس متعارف کروائی ہے، جو ماؤس اور کی بورڈ کا متبادل ثابت ہوسکے گی۔

    اس ڈیوائس سے معذور اور بیمار افراد کو دستاویز تحریر کرنے اور انٹرنیٹ براؤزنگ اپنی انکھوں کی حرکت کے ذریعے کرنے میں مدد ملے گی۔

    یہ ڈیوائس وائر لیس کی طرح کام کرتی ہے جبکہ تئیس سے ستائس انچ کی دوری تک کار آمد ثابت ہوتی ہے۔