Tag: ٹیکنوکریٹ

  • وزارت خزانہ کا قلم دان حفیظ شیخ کو دیے جانے کا امکان

    وزارت خزانہ کا قلم دان حفیظ شیخ کو دیے جانے کا امکان

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ میں ردو بدل سے متعلق مشاورت مکمل ہو گئی ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کا قلم دان حفیظ شیخ کو دیے جانے کا امکان ہے۔

    وزیر اعظم آفس کے ذرایع کے مطابق وزیر اعظم کی وفاقی کابینہ میں رد و بدل سے متعلق مشاورت مکمل ہو گئی، 5 وزرا کے قلم دان تبدیل کیے جا رہے ہیں۔

    ذرایع نے بتایا کہ وزارتِ خزانہ کا قلم دان حفیظ شیخ کو دینے کا امکان ہے، جب کہ اعجاز شاہ کو وزارتِ داخلہ کا قلم دان دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    ذرایع نے مزید بتایا کہ عمر ایوب توانائی کی وزارت پر برقرار رہیں گے، علی امین گنڈا پور کو وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ غلام سرور کو امور کشمیر کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  اسد عمرنے وزارت خزانہ چھوڑدی، کوئی نئی وزارت نہیں لیں گے

    واضح رہے کہ آج 18 اپریل 2019 کو تحریک انصاف حکومت کی جانب سے مقرر کردہ وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنا قلم دان چھوڑنے کا اعلان کیا، اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کابینہ میں رد و بدل کے عمل میں وزیر اعظم عمران خان چاہتے تھے کہ میں خزانہ کی بہ جائے توانائی کی وزارت سنبھالوں، تاہم میں نے ان سے درخواست کی ہے کہ مجھے کابینہ میں کوئی عہدہ نہ دیا جائے۔

    یاد رہے تین دن قبل اے آر وائی نیوز نے خبر دی تھی کہ وزیر اعظم عمران خان نے کارکردگی کی بنیاد پر پانچ وزرا کے قلم دان تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

  • ٹیکنوکریٹ حکومت کی گنجائش نہیں،آصف علی زرداری

    ٹیکنوکریٹ حکومت کی گنجائش نہیں،آصف علی زرداری

    لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہےکہ موجودہ حالات میں ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ یا آمریت کی گنجائش نہیں۔ ملتان این اے ایک سو انچاس کے امیدوار عامر ڈوگرنے اپنے والد کی زبان کی بھی لاج نہیں رکھی۔

    بلاول ہاؤس لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پہلی بار اپوزیشن حکومت کے ساتھ صرف جمہوریت کیلئے کھڑی ہے۔

    پیپلز پارٹی کی وجہ سے مخالفین کو حکومت گرانے کا موقع نہیں مل رہا۔ بہت جلد یہ بلبلے ختم ہوجائیں گے۔ سابق صدر آصف علی زردای نے ملتان این اے ایک سو انچاس کے امیدوار عامر ڈوگرکو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایاْ۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو پیپلز پارٹی چھوڑ کرگیا وہ ہمیشہ دربدر ہوا۔عامر ڈوگر نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر اپنے والد کی زبان کی بھی لاج نہیں رکھی، ان کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس نے ہمارے منتخب وزیراعظم کو گھر بھیجا اور دوسرے پر بھی مقدمات چلائے.

    عدالت عظمیٰ پیپلز پارٹی کے سابقہ دور میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنی رہی۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر حاضرین کو بتایا کہ بہت جلد آصفہ اور بختاور بھی عملی سیاست میں سرگرم ہونگی۔