Tag: ٹیکنو کریٹ

  • ٹیکنوکریٹس کی حکومت آگئی، پی ٹی آئی بجٹ بھی پاس نہیں کروا سکے گی: مصطفیٰ نواز کھوکھر

    ٹیکنوکریٹس کی حکومت آگئی، پی ٹی آئی بجٹ بھی پاس نہیں کروا سکے گی: مصطفیٰ نواز کھوکھر

    اسلام آباد: بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حکومت بجٹ بھی پاس نہیں کروا سکے گی.

    ان خیالات کا انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. پیپلز پارٹی کے رہنما نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں ٹیکنوکریٹس کی حکومت آگئی ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ وزاعظم بتائیں کہ وہ حفیظ شیخ اور وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو کب سے جانتے ہیں، سچ تو ہے کہ وہ انھیں نہیں جانتے.

    مصطفیٰ نوازکھوکھر نے حکومت پر تیر اندازی کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں بغاوت کاخطرہ ہے، جیسے معاملات چلائے جا رہے ہیں، پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ ہورہی ہے.

    مزید پڑھیں: ملک کو لوٹنے والوں سےکوئی این آراونہیں ہوگا،نہ ہی معاف کروں گا، وزیراعظم

    انھوں نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ آئی ایم ایف سے طے کی گئی تمام شرائط ایوان میں سامنے لائی جائیں. ایوان کو اعتماد میں لیا جائے۔

     آج پھرپی ٹی آئی سربراہ نےعوامی جلسےسےخطاب کیا، جس سے ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی ملک کو آگےنہیں بڑھانا چاہتی، وزیراعظم چاہتےہیں کہ عوامی مسائل پربات نہ ہو، کیاوجہ ہےبجلی اورگیس کی قیمتیں بڑھتی جارہی ہیں۔

  • ٹیکنو کریٹ مشیر پارلیمنٹ میں بھلا کیوں آئیں گے: آصف علی زرداری

    ٹیکنو کریٹ مشیر پارلیمنٹ میں بھلا کیوں آئیں گے: آصف علی زرداری

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ٹیکنوکریٹ مشیرہوں گے، تو پارلیمنٹ میں کیوں آئیں گے.

    سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کی مضبوطی کے حق میں ہے، جمہوری قوتیں پارلیمنٹ کو کمزور ہونے نہیں دیں گی.

    انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت بدترین مالی بحران کا شکار ہے، عوام پریشان ہے، وفاقی حکومت نے سندھ کے فنڈز روک رکھے ہیں، فنڈز نہ ملنے سے ترقی کا عمل سخت متاثر ہورہا ہے، عوام کو کچھ دے نہیں سکتے، تو مقامی مسائل تو حل کرسکتے ہیں.

    آصف زرداری نے کہا کہ سندھ کابینہ کے ارکان عوام سے رابطے میں رہیں، وزرا مشیر اور دیگر نمائندگان عوام کے پاس جائیں، میں حکومتی نمائندگان کو عوام کے پاس دیکھوں، سندھ کے منتخب ارکان باہر نکلیں، اصل طاقت عوام ہے.

    ،مزید پڑھیں: آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان میں عید کے بعد حکومت مخالف تحریک چلانے پر اتفاق

    انھوں نے کہا کہ جوعوام کے پاس نہیں جائے گا، اسے عوام بھی اپنا نمائندہ نہیں سمجھتی، ہم عوام میں سے ہیں، مجھے پتا ہے کہ عوام کس مشکل میں ہے.

    یاد رہے کہ آج آصف علی زرداری اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے پر اتفاق کیا ہے، دونوں‌ رہنما متفق ہیں‌کہ رمضان میں عوام کے مسائل مزید بڑھ جائیں گے، عوامی کا ردعمل تحریک کو جلا بخشے گا۔