Tag: ٹیکنیکل لینڈنگ

  • اسلام آباد سے ٹورنٹو جانے والی پرواز میں فنی خرابی، طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر اتارا گیا

    اسلام آباد سے ٹورنٹو جانے والی پرواز میں فنی خرابی، طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر اتارا گیا

    کراچی: پی آئی اے کی اسلام آباد سے ٹورنٹو جانے والی پرواز کو کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ کرنی پڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان قومی ایئرلائن نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے ٹورنٹو جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 بوئنگ 777 طیارے میں فنی خرابی واقع ہو گئی تھی، جس کے باعث اس نے کراچی ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔

    ترجمان نے بتایا کہ طیارے کے پر کے ہائیڈرالک سسٹم میں فنی خرابی واقع ہو گئی تھی، تاہم کراچی ایئرپورٹ پر اتارے جانے کے بعد اس کی فنی خرابی دور کر دی گئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق طیارے کی ری فیولنگ کے بعد اب یہ پرواز سہ پہر ساڑھے 3 بجے ٹورنٹو روانہ ہوگی، فنی خرابی دور کیے جانے کے بعد انجینئر ری چیک کر رہے ہیں۔

  • لاہور سے دبئی جانے والی پی آئی اے پرواز کی کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ

    لاہور سے دبئی جانے والی پی آئی اے پرواز کی کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ

    کراچی: لاہور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی ایک پرواز پی کے 203 نے کراچی ایئر پورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرایع نے کہا ہے کہ ایک پی آئی اے طیارے نے کراچی ایئر پورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی ہے، طیارے کو کراچی اس لیے اتارا گیا ہے کہ یہاں سے فضائی میزبانوں کو دبئی لے جانا تھا۔

    پی آئی اے ذرایع نے بتایا کہ طیارے کو فضائی میزبانوں کو دبئی لے جانے کے لیے لینڈ کیا گیا، ترجمان کا کہنا تھا کہ پرواز 2 گھنٹے کراچی ایئر پورٹ پر ہی رہی، پروازمیں 2 انجینئرز اور فضائی میزبانوں کی ٹیم کو دبئی روانہ کیا گیا۔

    ادھر ذرایع کا کہنا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کرائے گئے طیارے میں مسافر 2 گھنٹے موجود رہے، انھیں اتر نے بھی نہیں دیا گیا، روانگی میں تاخیر پر مسافروں کی پی آئی اے عملے کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی، مسافروں کا کہنا تھا کہ پرواز کی روانگی کے حوالے سے بھی معلومات فراہم نہیں کی جا رہی۔

    ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ دراصل دبئی ایئر پورٹ پر ایک پی آئی اے طیارے میں فنی خرابی ہوگئی ہے، ایئر بس 320 کو ٹھیک کرنے کے لیے کراچی سے انجینئرز کی ٹیم روانہ کی گئی ہے، جسے کے لیے لاہور سے آنے والی پرواز کو کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ کروانی پڑی۔

    لاہور ایئر پورٹ کا مرکزی رن وے ایک سال کے لیے بند

    پی آئی اے کے مطابق دبئی جانے والی پرواز میں 2 انجینئرز اور فضائی میزبانوں کی ایک ٹیم کو کراچی سے دبئی روانہ کیا گیا ہے، فضائی میزبانوں کو اس لیے بھیجا گیا کیوں کہ جو میزبان وہاں موجود ہیں ان کا ڈیوٹی ٹائم ختم ہو چکا تھا۔

  • دنیا کے سب سے بھاری طیارے کی  کراچی ایئر پورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ

    دنیا کے سب سے بھاری طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ

    کراچی : دنیا کے سب سے بھاری طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پرٹیکنیکل لینڈنگ کرائی گئی، طیارہ کوالالمپور سے دمام جارہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کا سب سے بڑے انجنوں پر مشتمل کارگو طیارے میں اچانک فیول کی کمی پیدا ہوگئی، جس کے باعث کپتان نے کراچی ایئرپورٹ پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرتے ہوئے ٹیکنیکل لینڈنگ کی اجازت طلب کی ۔

    اجازت ملنے پر روسی ساختہ ہیوی طیارہ انتونوو این-225 مریا کو باحفاظت کراچی ایئرپورٹ اتار لیا گیا۔

    ایئرپورٹ منیجر کے مطابق طیارے کو فیول فراہم کردیا گیا ہے۔کیبن کروکے ریسٹ کی وجہ سے طیارہ شام تک روانہ کردیا جائے گا۔

     

    کرچی ایئرپورٹ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا کا ہیوی ترین طیارہ دوسری بار لینڈ کیا ہے، دو سال قبل بھی دنیا کے ہیوی ترین طیارے نے فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی تھی ۔

    یہ دنیا کا واحد ایسا طیارہ ہے، جس کا ونگ ایریا بوئنگ 747 طیارہ کے ونگ ایریا سے تقریبا دوگنا ہے، یہ طیارہ دو ایئر کرافٹ یا 10 برطانوی ٹینک لے کر لے اڑان بھر سکتا ہے، طویل عرصہ تک اس کارگو طیارہ کا استعمال سوویت آرمی کی طرف سے کیا گیا تھا، ساتھ ہی اسپیس شپ لے جانے کے لئے بھی اس کارگو طیارہ کا استعمال ناسا کر چکا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔