Tag: ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل

  • منکی پاکس کے پھیلاؤ کا خطرہ ،  ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی گئی

    منکی پاکس کے پھیلاؤ کا خطرہ ، ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی گئی

    لاہور : پنجاب حکومت نے منکی پاکس پر ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی ، کمیٹی وائرس کی روک تھام، تشخیص پر کام کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں منکی پوکس کے پھیلاو کے خطرے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی اور سابق نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا۔

    ٹیکنیکل کمیٹی میں شعبہ صحت سے 20 سنئیر افراد شامل ہیں ، کمیٹی مونکی پوکس کی روک تھام، تشخیص پر کام کرے گی اور مریضوں کے علاج کا طریقہ کار وضع کرے گی۔

    وائرس کی ویکسین منگوا کر کس کو لگائی جائے گی یہ بھی کمیٹی طے کرے گی جبکہ طبی عملے اور ائیرپورٹ عملے کی مشتبہ مریضوں کے علاج کی ٹریننگ پر کام کرے گی۔

    کمیٹی میں بارڈر ہیلتھ سروسز، یونیسیف، عالمی ادارہ صحت کے ارکان شامل ہیں ، جلد، میڈیسن، مائیکروبیالوجی کے سنئیر پروفیسرز کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

    ڈی جی ہیلتھ پنجاب اور ریسکیو 1122 کے رکن بھی ٹیکنیکل کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

  • کراچی : شاپنگ مال میں آگ لگنے کی وجوہات کے تعین کے لئے ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل

    کراچی : شاپنگ مال میں آگ لگنے کی وجوہات کے تعین کے لئے ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل

    کراچی : شاپنگ مال میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی پلازہ میں آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتشزدگی کےواقعے کی تحقیقات کے لیے کمشنر کراچی نے چیف سیکرٹری کے احکامات پر ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی۔

    کمیٹی ڈپٹی کمشنرایسٹ الطاف شیخ کی سربراہی میں بنائی گئی ہے، ٹیکنیکل کمیٹی پلازہ میں آگ لگنےکی وجوہات کاتعین کرے گی۔

    کمیٹی آتشزدگی کی وجوہات، عوامل اور ریسکیومحکموں سےجوابی وقت کی جانچ کرے گی ساتھ ہی غفلت برتنےوالےافسران، محکمہ بشمول پرائیویٹ افراد پر ذمے داری کا تعین بھی کرے گی۔

    کمیٹی مستقبل میں واقعات کو روکنے کے اقدامات تجویزکرے گی اور تحقیقات کے بعد سات روزمیں رپورٹ پیش کرےگی۔

    یاد رہے ہفتے کے روز شاپنگ مال میں آتشزدگی کےواقعے میں گیارہ قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔