Tag: ٹی اوآرز

  • ٹی اوآرز پر اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس منگل کو طلب

    ٹی اوآرز پر اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس منگل کو طلب

    اسلام آباد: پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز پر اسپیکر قومی اسمبلی کی دعوت کے بعد اپوزیشن نے منگل کو اپنا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے، اعتزاز احسن نے اپوزیشن جماعتوں کا باضابطہ اجلاس طلب کر لیا۔ اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس نو اگست کو دوپہر دو بجے اسلام آباد میں اعتزاز احسن کے چیمبر میں ہو گا۔ ٹی او آرز کے معاملے پر اسپیکر کی دعوت اور حکومت کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اپوزیشن جماعتیں ٹی او آرز کے معاملات پر اپنی حتمی پالیسی کا بھی اجلاس میں جائزہ لیں گی۔

    اس حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات سے پہلے اپوزیشن اراکین اپنے پوائنٹس پر آپس میں مشاورت کریں گے۔

    اس اجلاس میں تحریک انصاف سمیت حزب اختلاف کی جماعتوں کے اراکین بھی شامل ہوں گے۔

     

  • عمران خان نے پانامہ لیکس کمیشن کے ٹی اوآرزمسترد کردیئے

    عمران خان نے پانامہ لیکس کمیشن کے ٹی اوآرزمسترد کردیئے

    اسلام آباد: عمران خان نے پانامہ لیکس پرکمیشن کے ٹی اوآرزمسترد کردیئے، انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نہ مانے تو ایک ہی راستہ بچے گا جو رائیونڈ جاتا ہے، پہلے وزیراعظم پھر دوسروں کااحتساب ہوگا۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بنی گالہ میں وزیر اعظم نواز شریف کے خطاب کا جواب دینے بیٹھے۔ کپتان نے حکومت کے بنائے کمیشن کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کاعندیہ دے دیا ۔

    عمران خان کا کہنا ہے تھا پہلے وزیر اعظم کا احتساب ہو پھر دوسروں کی باری آئے گی عمران خان نے کہا کل جلسے میں لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، میاں صاحب نہ مانے تو ایک ہی راستہ بچے گا جو رائیونڈ جاتا ہے۔

    عمران خان وزیر اعظم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک دھرنے کی وجہ سے نہیں بلکہ وزیر اعظم اور دوسروں کی کرپشن کے باعث تباہ ہورہا ہے۔