Tag: ٹی وی شو

  • لارڈ آف دی رنگز ٹی وی شو کی صورت میں پیش کیا جائے گا

    لارڈ آف دی رنگز ٹی وی شو کی صورت میں پیش کیا جائے گا

    مشہور فلم سیریز لارڈ آف دی رنگز ٹی وی شو کی صورت میں اگلے برس ستمبر میں پیش کیا جائے گا، یہ ٹی وی شو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایمیزون پر پیش کیا جائے گا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ایمیزون کی اربوں ڈالر لاگت سے تیار ہونے وال سیریز دی لارڈ آف دی رنگز کا ٹی وی ورژن ستمبر 2022 میں شروع ہوگا۔

    اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایمیزون نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں پہلے سیزن کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور پلیٹ فارم کی جانب سے شو کی کچھ تصاویر بھی ریلیز کی گئی ہیں۔

    ایمیزون اسٹوڈیوز کی سربراہ جینییفر سالک نے ایک بیان میں کہا کہ یہ سفر 2 ستمبر 2022 کو ہماری اصل دی لارڈ آف دی رنگز سیریز کے پریمیئر کے ساتھ شروع ہورہا ہے۔

    نیوزی لینڈ کے سرکاری عہدیداران کے مطابق ایمیزون شو کے پہلے سیزن کی شوٹنگ پر تقریباً 46 کروڑ 50 لاکھ ڈالر خرچ کر رہا ہے۔ ان کے مطابق ایمیزون شو کے 5 سیزنز بنانے کی توقع کررہا ہے، جس کے بعد یہ اب تک کی سب سے مہنگی ٹی وی سیریز بن جائے گی۔

    ایمیزون کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پہلا سیزن 240 سے زائد ممالک میں دستیاب ہوگا، جس کی نئی اقساط ہفتہ وار ریلیز ہوں گی۔

    اس سیریز کا پلاٹ مصنف جے آر آر کی کتابوں دی ہوبٹ اور دی لارڈ آف دی رنگز میں بیان کردہ ہزاروں سال قدیم واقعات سے متعلق تصوراتی دنیا پر مبنی ہے۔

  • ٹی وی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ ٹھگوں کے ہاتھ لٹ گیا

    ٹی وی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ ٹھگوں کے ہاتھ لٹ گیا

    لندن: برطانیہ کے معروف ٹی وی شو ہو وانٹس ٹو بی آ ملینیئر، جس کی بھارت میں کون بنے گا کروڑ پتی کے نام سے نقل پیش کی گئی، کی انتظامیہ کے ساتھ کروڑوں پاؤنڈز کا فراڈ ہوگیا۔

    ڈیلی میل میں شائع شدہ ایک رپورٹ کے مطابق شہرہ آفاق ٹی وی شو ہو وانٹس ٹو بی آ ملینیئر کی ٹیم ایک فراڈی گینگ کے ہاتھوں ٹھگی جاتی رہی۔

    رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے اعتراف کیا ہے کہ ایک گینگ شو کے مہمانوں کو سوالوں کے جوابات بتا کر ان سے انعامی رقم میں سے حصہ لیتا رہا، اب تک یہ گینگ 50 لاکھ پاﺅنڈ کی رقم حاصل کر چکا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ اس منظم گروہ نے اپنے لوگ شو میں بھرتی کروا رکھے تھے جو دستاویزات تک رسائی حاصل کرتے اور تحقیق کاروں کے تیار کردہ سوال اور جوابات دیکھ کر گینگ کو پہنچاتے۔

    بعد ازاں گینگ رقم کے عوض یہ جوابات شو کے شرکا کو بتاتا۔ شو میں شرکت سے قبل امیدواروں سے کچھ سوال کیے جاتے ہیں اور یہ مرحلہ جیتنے والا امیدوار ہاٹ سیٹ پر بیٹھتا ہے۔ یہ گینگ اس مرحلے کو پاس کروانے کی بھی فیس 500 پاؤنڈز لیتا تھا۔

    اس کے بعد جب امیدوار ہاٹ سیٹ پر بیٹھ جاتا تو وہ فون اے فرینڈ کی لائف لائن میں اسی گینگ کے لوگوں کو فون کرتا اور وہ اسے سوالات کے جوابات بتاتے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سنہ 2002 سے 2007 کے درمیان شو نے اپنے مہمانوں کو 5 کروڑ پاؤنڈز کی رقم انعام میں دی اور اس کا کم از کم 10 فیصد حصہ اس گینگ نے حاصل کیا۔

    خیال رہے کہ ہو وانٹس ٹو بی آ ملینیئر برطانوی ٹی وی پر سنہ 1998 میں شروع کیا گیا تھا جس کی بعد ازاں بہت سی نقول دنیا بھر کی زبانوں میں پیش کی گئی۔

    بھارت میں بھی کون بنے گا کروڑ پتی کے نام سے اسی فارمیٹ کا شو شروع کیا گیا جس کی میزبانی امیتابھ بچن کرتے ہیں جبکہ ایک بار شاہ رخ خان نے بھی اس کی میزبانی کی۔

  • چائے والے کی آج کل کیا مصروفیات ہیں؟

    چائے والے کی آج کل کیا مصروفیات ہیں؟

    کیا آپ جانتے ہیں ارشد خان بالمعروف چائے والا کی آج کل کیا مصروفیات ہیں؟

    ایک فوٹوگرافر کی اتفاقاً کھینچی جانے والی تصویر نے ارشد خان نامی اس لڑکے کو راتوں رات وہ شہرت دلا دی تھی جس کے لیے کروڑوں لوگ زندگی بھر ترستے رہتے ہیں۔

    ارشد خان اسلام آباد کے اتوار بازار میں ایک چائے کے اسٹال پر چائے بناتے تھے جہاں سے ایک تصویر کی بدولت قسمت ان پر مہربان ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ مقبولیت میں کئی اداکاروں کو بھی پیچھے چھوڑ گئے۔

    اس کے بعد انہیں مختلف برانڈز نے ماڈلنگ کی پیشکش کردی اور ارشد خان کئی ٹی وی شوز میں بھی شریک ہوئے۔

    حال ہی میں انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں بھی شرکت کی جہاں ایک طرف تو انہوں نے چائے بنائی دوسری طرف ماڈلنگ بھی کی۔

    دیکھیئے شو میں شرکت کے بعد ان کی کیا مصروفیات رہیں۔

    1

    2

    3

    4

    5

    6

    7

    8

    9

    11

    10