Tag: ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ

  • روہت، کوہلی کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ کیوں بنایا گیا؟ سابق چیف سلیکٹر کا انکشاف

    روہت، کوہلی کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ کیوں بنایا گیا؟ سابق چیف سلیکٹر کا انکشاف

    سابق چف سلیکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ بی سی سی آئی دو سال سے روہت شرما اور ویرات کوہلی کے بارے میں مختلف سوچ رکھتی تھی جس میں اچانک تبدیلی آئی۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق چیف سلیکٹر کرن مورے کا کہنا تھا کہ بھارتی کپتان روہت اور سپراسٹار کوہلی کی حالیہ بہترین فارم کے سبب دونوں کی بھارت کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    بی سی سی آئی کے سابق چیئرمین سلیکٹرز کرن مور کے مطابق 2023 ورلڈ کپ میں دونوں کی عمدہ فارم بورڈ کی سوچ میں تبدیلی کا باعث بنی۔

    اس سے قبل روی شاستری سے لے کر سنیل گواسکر تک سبھی سمجھتے تھے کہ T20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کی بدترین شکست کے ساتھ ہی کوہلی اور روہت کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا اختتام ہوگیا تھا۔

    تاہم بی سی سی آئی نے سرپرائز دیتے ہوئے انھیں ٹیم میں واپس شامل کرلیا ہے۔ کرن مورے نے کہا کہ دونوں بیٹرز کو حالیہ فارم کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔ سلیکٹرز کی سوچ دو سال پہلے کی نسبت کافی بدل گئی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ سلیکٹرز کی سوچ پہلے کیا تھی لیکن دونوں نے ورلڈ کپ میں شاندار پرفارمنس دی اور جنوبی افریقہ سیریز میں بھی فارم میں نظر آئے۔

    واضح رہے کہ روہت اور ویرات بھارت کی ٹی ٹوئنٹی سائیڈ میں تقریباً 14 ماہ بعد واپس آئے۔ دنوں کو افغانستان کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جس پر ان کے فینز کافی خوش ہیں۔