Tag: ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل

  • مچل اسٹارک کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

    مچل اسٹارک کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

    آسٹریلیا کے مایہ ناز فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

    کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ اور ون ڈے پر فوکس کے لیے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے 65 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 79 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    مچل اسٹارک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میری ہمیشہ سب سے زیادہ ترجیح رہی ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی بہت زیادہ لطف اندوز ہوا ہوں۔

    عالمی شہرت یافتہ فاسٹ بولر نے کہا کہ انڈیا ٹیسٹ ٹور، ایشیز اور ون ڈے ورلڈ کپ 2027 میں تازہ دم اور فٹ رہ کر بہترین کارکردگی دکھانے کا منتظر ہوں۔

    آصف علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک کی غیر موجودگی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ مینجمنٹ پلان کے تحت پیٹ کمنز سیریز کا حصہ نہیں ہیں۔

    آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز کو کمر کے نچلے حصے میں تکلیف ہے جس کی تشخیص جاری ہے، پیٹ کمنز کو بھارت کے خلاف محدود اوورز کی سیریز میں بھی زیر غور نہیں لایا جائے گا۔

  • ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 62 سالہ کرکٹر کا ڈیبیو! تعلق کس ملک سے؟

    ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 62 سالہ کرکٹر کا ڈیبیو! تعلق کس ملک سے؟

    ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 62 سالہ کرکٹرنے ڈیبیو کرکے تاریخ رقم کردی، ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی عمر بھی 31 سال سے زیادہ ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ میں جہاں آج کل کچھ پلیئرز 35 سال سے بھی پہلے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں وہیں ایک کرکٹر نے 60 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کرکے سب کو حیران و پریشان کردیا، جزائر فاکلینڈ کے کرکٹر اینڈریو براؤنلی نے 62 سال کی عمر میں کوسٹا ریکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 مارچ 2025 کو ہونے والے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ میں نئی تاریخ رقم ہوئی جہاں کوسٹا ریکا اور جزائر فاکلینڈ کی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیمیں مدمقابل آئیں۔

    جزائر فاکلینڈ کی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھنے والی دنیا کی 106ویں ٹیم بن گئی، مزے کی بات یہ ہے کہ ٹیم کے تمام 11 کھلاڑی 31 سال سے زائد العمر تھے جبکہ 2 کے علاوہ تمام کرکٹرز کی عمر 40 سال سے زیادہ تھی۔

    62 سالہ اینڈریو براؤنلی نے 11 اور 12 مارچ کو بھی کوسٹاریکا کے خلاف مزید 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے، تینوں میچز میں انھوں نے دسویں نمبر پر بیٹنگ کی اور بالترتیب 1 رن، 2 ناٹ آؤٹ اور 3 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔

    زائدالعمری کی بات کی جائے تو اس ٹیم میں3 کھلاڑی کی عمر 56 سال سے زیادہ تھی جبکہ اینڈریو براؤنلی واحد کرکٹر تھے جو 62 سال سے زائد عمر کے تھے۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ 60 سال کی عمر کے بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل یا کسی بھی طرز کی بین الاقوامی کرکٹ میں 62 سالہ براؤنلی نے ڈیبیو کیا اور وی دنیا کے پہلے ایسے مرد کرکٹر بنے۔

    اس سے قبل انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے عمر رسیدہ مرد کرکٹر کا اعزاز ترکیہ کے عثمان گوکر کے پاس تھا جو 2019 میں رومانیہ کے خلاف 59 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ میچ جلوہ گر ہوئے تھے۔

  • پہلی بار سپراوور میں پوری ٹیم ‘0’ پر آوٹ ہوگئی

    پہلی بار سپراوور میں پوری ٹیم ‘0’ پر آوٹ ہوگئی

    ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران پہلی مرتبہ ہوا ایسا ہوا کہ پوری ٹیم ایک بھی رن بنائے بغیر سپر اوور میں ‘0’ پر آئوٹ ہوگئی۔

    کوالالمپور میں بحرین اور ہانگ کانگ کے درمیان ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچ یہ دلچسپ واقعہ پیش آیا، میچ میں ہانگ کانگ نے بحرین کو سپر اوور میں شکست دی، تاہم اس مقابلے میں ایسا کچھ ہوا جو سپر اوور ٹائی بریکر کی 16 سالہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔

    سپراوور ٹائی بریکر کا اصول مینز ٹی ٹوئنٹی میں 16 سال قبل متعارف کرایا گیا، اس دوران یہ پہلا موقع تھا جب سپر اوور میں کوئی ٹیم ایک بھی رن بنانے میں ناکام رہی۔

    اس تاریخی میچ میں ہانگ کانگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے، جواب میں بحرین کے کپتان احمر بن ناصر نے آخری اوور میں چھکا لگا کر اسکور برابر کیا دیا لیکن آخری گیند پر بدقسمتی سے آؤٹ ہوگئے۔

    پھر میچ کا فیصلہ کرنے کے لیے سپر اوور کا سہارا لیا گیا، اس سپراوور میں ناصر اور سہیل احمد لگاتار گیندوں پر آؤٹ ہوگئے اور بحرین بغیر کوئی رن بنائے ‘0’ پر آل آؤٹ ہوگئی، فاتح ٹیم ہانگ کانگ نے ہدف تیسری گیند پر حاصل کرلیا۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ 33 واں مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ تھا جس کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے پہلے بحرین نے دو بار سپر اوور میں میچ جیتا تھا لیکن اس بار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔