Tag: ٹی ٹوئنٹی سیریز

  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کرٹی ٹوئنٹی سیریز تین ایک سے جیت لی

    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کرٹی ٹوئنٹی سیریز تین ایک سے جیت لی

    پورٹ آف اسپین : پاکستان نے سات وکٹوں سے فتح کا جھنڈا گاڑھ کر ویسٹ انڈیز کیخلاف چار میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز تین ایک سے جیت لی، حسن علی مین آف دی میچ قرار پائے۔

    تفصیلات کے مطابق پورٹ آف سپین کے میدان میں کھیلے جانے والے چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔

    سرفرازاحمد کیلئے مشن ٹی ٹوئٹی سیریز کامیابی سے ہمکنار ہوگئی۔ پاکستان نے 125 رنز کا ہدف 19 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ احمد شہزاد 53 رنزکی اننگز کھیل کر ٹاپ اسکورر رہے۔

    بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 38 رنز کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں اہم 70 رنز بنائے۔

    کامران اکمل 20 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے، اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے تھے۔

     قومی ٹیم کے بالر حسن علی نے بارہ رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، اس شاندار کارکردگی پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

  • ویسٹ انڈیزنےپاکستان کےخلاف ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کردیا

    ویسٹ انڈیزنےپاکستان کےخلاف ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کردیا

    کیریبیئن: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16رکنی ٹیم کا اعلان کردیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف 4میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا تاہم کپتان ڈیرن سیمی ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔

    پاکستان کےخلاف رواں ماہ شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آل راؤنڈر ڈوون براوو اور جانسن چارلس، ڈیرن سیمی سمیت کرس گیل کو 16رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں کیاگیا۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کارلوس بریتھویٹ (کپتان)، سیموئیل بدری، جوناتھن کارٹر، آندرے فلیچر، جیسن ہولڈر، ایون لیوس، جیسن محمد، سنیل نرائن، ویراسیمی پرموئیل، کیرون پولارڈ، رومان پاؤل، مارلن سیمیولز، لینڈل سمنز، جیروم ٹیلر، والٹن سمیت کیسوک ولیمزشامل ہیں۔

    خیال رہےکہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 26 مارچ کو کنگسٹن اوول، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 30 مارچ کو اور تیسرا میچ یکم اپریل کوئنزپارک اوول، ٹرینیڈاڈ اوول میں ہوگا۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کاچوتھا اور آخری میچ 2 اپریل کو کوئنزپارک اوول، ٹرینیڈاڈ اوول میں ہی کھیلا جائے گا۔

    واضح رہےکہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے علاوہ 3 ایک روزہ اور3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

  • سری لنکا کےخلاف  اے بی ڈی ویلیئرز کی ٹیم میں واپسی

    سری لنکا کےخلاف اے بی ڈی ویلیئرز کی ٹیم میں واپسی

    کیپ ٹاؤن:سری لنکا کےخلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کےلیے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے،اے بی ڈی ویلیئرز کی چھ ماہ سے زائد عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق جنوبی افریقہ نےسری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیےاسکواڈ کا اعلان کردیا ہے،اے بی ڈی ویلیئرز اور شاندار ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والےبیس سالہ باؤلر لنگی نگیدی کو ٹیم میں شامل کرلیاگیاہے۔

    سری لنکا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کےلیے اے بی ڈی ویلیئرز کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جوانجری کے سبب گزشتہ سال جون سے جنوبی افریقی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

    سری لنکا کے خلاف سیریز میں پروٹیز کو اپنے سرفہرست باؤلرز ڈیل اسٹین اور مورنے مورکل کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی کیونکہ دونوں ہی فاسٹ باؤلرز بالترتیب کندھے اور کمر کی انجری میں مبتلا ہیں۔

    جنوبی افریقہ کا سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی سیریز کےلیےاسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

    اے بی ڈی ویلیئرز(کپتان)، ہاشم آملا، کوئنٹن ڈی کوک، فرحان بہارڈین، جین پال ڈومینی، فاف ڈیو پلیسی، ڈیوڈ ملر، عمران طاہر، تبریز شمسی، کرس مورس، وین پارنیل، لنگی نگیدی، ایندائل فیلکوایو، ڈیوین پریٹوریس، کگیسو ربادا۔

    واضح رہےکہ 28 جنوری سے شروع ہونے والی سیریز کا پہلا میچ پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گاجبکہ بقیہ دونوں میچ بالترتیب ڈربن اور جوہانسبرگ میں ہوگا۔

  • قومی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے روانہ

    قومی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے روانہ

    لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کےلیے روانہ ہوگئی جہاں قومی ٹیم پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز اور 1 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ثنامیر کی قیادت میں دورہ نیوزی لینڈ کےلیے روانہ ہوگئی جہاں ٹیم 5ون ڈے اور ایک ٹی 20میچ کھیلے گی۔

    قومی ویمن کرکٹ ٹیم 19 سال بعد دورہ نیوزی لینڈ کے لیے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز ای کے 623 کے ذریعے دبئی روانہ ہوئی۔ویمن کرکٹ ٹیم کے15رکنی اسکواڈ کے ساتھ 5آفشلز بھی نیوزی لینڈ روانہ ہوئے ہیں۔

    میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ویمن کرکٹ ٹیم پہلا ون ڈے9نومبر،دوسرا11،تیسرا13،چوتھا17اور سیریز کا آخری ون ڈے میچ 19 نومبر کوکھیلے گی،جبکہ واحد ٹی ٹونٹی میچ 21نومبر کو ہو گا۔

    واضح رہے کہ قومی ویمن ون ڈے کرکٹ ٹیم کی قیادت ثنا میر جبکہ قومی ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بسماءمعروف کریں گی۔

  • ٹی 20 سیریز کےلیے پاکستانی کرکٹ ٹیم دبئی روانہ

    ٹی 20 سیریز کےلیے پاکستانی کرکٹ ٹیم دبئی روانہ

    لاہور: ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے لاہور ائیرپورٹ سے دبئی روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اپنے دورے کے دوران ویسٹ انڈیز سے 3 ٹیسٹ ،3 ون ڈےاور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ٹیم میں بابر اعظم،حسن علی،عماد وسیم،سعد نسیم،خالد لطیف،محمد نواز،محمد رضوان،ر ومان رئیس،شرجیل خان،شعیب ملک،سہیل تنویر ،عمر اکمل اور وہاب ریاض کے نام شامل ہیں۔

    پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 23 ستمبر،دوسرا 24اور تیسرا 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔پہلے 2 ٹی ٹونٹی میچز دبئی اور تیسرا میچ ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

    پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی سیریز کے بعد بولنگ کوچ اظہر محمودکا معاہدہ ختم ہوگیا ہے۔مکی آرتھر کسی غیر ملکی کو بولنگ کوچ بنانا چاہتے ہیں۔

    یاد رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم نے دبئی میں ٹریننگ شروع کر دی ہے۔شدید گرم موسم کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپئن ٹیم نے 3گھنٹے لگ کر ٹریننگ کی۔ویسٹ انڈین ٹیم جو شیڈول سے دو روز پہلے ہی دبئی پہنچ گئی تھی۔

    واضح رہے کہ سرفراز نے پاکستان ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی میں بھی سرفہرست لانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم سب پاکستان کو مختصر ترین طرز میں اپنی پوزیشن دلانے کے لیے بے تاب ہیں،ٹی ٹوئنٹی کے کپتان کی حیثیت سے درجہ بندی میں ٹیم کی پوزیشن بہتر بنانا میرا مقصد ہے’۔

  • تیسرے ٹی20 کیلئے قومی ٹیم کی تیاریاں تیز، دوتبدیلیوں کا امکان

    تیسرے ٹی20 کیلئے قومی ٹیم کی تیاریاں تیز، دوتبدیلیوں کا امکان

    ویلنگٹن : نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی فیصلہ کن جنگ جیتنے کےلئے پاکستانی ٹیم نے تیاریاں تیز کردیں۔ ویلنگٹن کے میدان میں سیریز کس کے نام ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے فیصلہ کن میچ کے لئے تیاریاں تیز کردیں۔ آخری ٹی ٹوئنٹی کیلئے پلئینگ الیون میں ایک سے دو تبدیلوں کا امکان ہے۔

    ابتدائی دو میچز میں ناکام ہونے والے صہیب مقصود کی جگہ رضوان یا انور علی کو موقع دیا جاسکتا ہے۔ سیلفی کنگ احمد شہزاد کی فارم بھی سلیکٹرز کے لئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔

    اہم معرکہ جیتنے کے لئے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد سے اوپننگ کرانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

    نیوزی لینڈ کے جارحانہ بیٹسمینوں کو کیسے قابو کیا جائے، ہیڈ کوچ وقار یونس نے حکمت عملی بنانا شروع کردیں۔ ویلنگٹن میں دونوں ٹیموں کے لئے میچ ڈو اینڈ ڈائی ہوگا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کی جنگ میں کون بازی لےجاتا ہے ۔

     دوسرے میچ میں کیویز اوپنرز کے ہاتھوں آؤٹ کلاس ہونے والے گرین شرٹس کے پاس اپنی صفیں درست کرنے اور حکمت عملی ازسر نو ترتیب دینے کیلیے مزید3دن باقی ہیں۔

  • سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم نے ون ڈے سیریز جیت لی

    سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم نے ون ڈے سیریز جیت لی

    شارجہ : پاکستان وومنز ٹیم  کوایک اور شکست ،سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے گئے ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو دس رنز بنائے۔

    بسمہ معروف نے چھالیس اور کپتان ثنا میر بیس رنز کی اننگز کھیل سکیں۔ جواب میں مطلوبہ ہدف سری لنکا کی ویمنز ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    چماری اتاپتو نے چوالیس رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ اس  قبل سیریز کےدوسرے میچ میں پاکستان وومنز ٹیم نے کپتان ثناء میر کی ہیٹ ٹرک کی بدولت سری لنکن ٹیم کو پچپن رنز سے شکست دی تھی۔

  • ڈربن: ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 69رنز سے ہرادیا

    ڈربن: ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 69رنز سے ہرادیا

    ڈربن: کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو انہتر رنز سے شکست دے دی، سیریز دو ایک سے ویسٹ انڈیز کے نام رہی۔

    ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں ٹاس جیت کر میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی، وین وک کے ایک سو چودہ رنز کی بدولت جنوبی افریقہ نے تین وکٹوں پر ایک سو پچانوے رنز بنائے۔

    ہینڈرکس نے بیالیس رنز کی اننگز کھیلی۔

    مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ایک سو چھبیس رنز پر ڈھیر ہوگئی، لینڈل سیمنز نے اننچاس رنز اسکور کیے، جنوبی افریقہ کیلئے ڈیوڈ وائس نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    سیریز دو ایک سے ویسٹ انڈیز کے نام رہی، کرس گیل پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔

  • پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز ایک ایک سے برابر

    پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز ایک ایک سے برابر

    دبئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک ایک سے برابر رہی۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیویز نے سترہ رنز سے فتح سمیٹی۔دبئی کے صحرا میں پاکستان کا ایک اور امتحان برابری صورت میں ختم ہوا ۔

    پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شاہینوں نے اونچی اڑان بھری لیکن جلد ہی کیویز نے انھیں قابو کرلیا، دوسرا معرکہ بھی دبئی میں ہوا۔۔۔ کپتان شاہد آفریدی نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    نپی تلی بولنگ کے سامنے کیویز زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹہر نہ سکے۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹ پر ایک چوالیس رنز تک محدود رکھا۔ آفریدی اور عمرگل نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان کی باری آئی تو بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم ایک سو ستائیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔۔ احمد شہزاد نے تینتیس اور کپتان آفریدی نے اٹھائیس رنز بنائے۔

    نیوزی لینڈ کیلئے کائل ملز اور جیمز نیشیم نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈکےدرمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آٹھ دسمبر کو دبئی میں ہوگا۔

  • ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اجمل کی کمی محسوس ہوگی،آفریدی

    ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اجمل کی کمی محسوس ہوگی،آفریدی

    دبئی: قومی ٹیم ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں اجمل کی کمی محسوس ہوگی لیکن اس کے باوجود ان کی ٹیم متوازن ہے۔

    امید ہے کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے،آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل دبئی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ اجمل کی اہمیت کو اچھی طرح جانتے ہیں۔

    اسپن اٹیک کی کوئی پریشانی نہیں، رضا حسن باصلاحیت کھلاڑی ہے، امید ہے کھلاڑی توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹیم کیلئے ہر سیریز ہی بہت اہم ہے۔ جتنے میچز وہ جیتیں گے ورلڈ کپ کے لئے مورال اتنا ہی بلند ہوگا۔

    واضح رہے کہ  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ پانچ اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔