Tag: ٹی ٹوئنٹی سیریز

  • آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ہرادیا

    آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ہرادیا

    گولڈ کوسٹ: دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ویمنز ٹیم کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آسٹریلیا نے ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی اپنے نام کرلی۔گولڈ کوسٹ میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی صرف دو کھلاڑی ہی ڈبل فیگرز تک پہنچنے میں کامیاب رہیں۔

    نین عابدی نے ناٹ آؤٹ تیس رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں پر چوراسی رنز اسکور کئے۔ جواب میں آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے مطلوبہ ہدف بارہویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ میزبان ٹیم ون ڈے سیریز میں پاکستان کو پہلے ہی کلین سوئپ کرچکا ہے۔

  • نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو 4 وکٹوں سے شکست

    نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو 4 وکٹوں سے شکست

    نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی ، سیریز دو صفر سے نیوزی لینڈ کے نام رہی۔

    ویلنگٹن میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں پر ایک سو انسٹھ رنز بنائے۔ ایندرے فلنچر چالیس اور دنیش رامدین پچپن رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

    مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مشکلات درپیش رہیں، چھ وکٹوں کے نقصان پر کیوی ٹیم نے ہدف حاصل کرلیا۔ راس ٹیلر نے انتالیس رنز بنائے، لیوک رانچی نے اکیاون رنز کی اننگز کھیلی۔ جیسن ہولڈ،سنیل نرائن اور اندرے رسل نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔