Tag: ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ

  • بابر، رضوان، شاہین کو اس فارمیٹ میں نہ کھلایا جائے، سابق کرکٹرز کا بڑا مطالبہ

    بابر، رضوان، شاہین کو اس فارمیٹ میں نہ کھلایا جائے، سابق کرکٹرز کا بڑا مطالبہ

    سابق پاکستانی کرکٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ بابراعظم، رضوان، شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی نہ کھلایا جائے، تینوں کی ٹی 20 ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہرلمحہ پُرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا کہ بابر اعظم، کپتان محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی، محمد رضوان نے قوم کے سامنے اپنی ہار کو تسلیم کیا ہے۔

    باسط علی نے کہا کہ رضوان نے ایک ہی بات اچھی کی کہ اپنی ہار کو تسلیم کیا، رضوان نیوزی لینڈ کےخلاف اچھی پرفارمنس کا کہہ رہےہیں، دنیا ملکی سیریز نہیں بلکہ آئی سی سی ایونٹس کو دیکھتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم 1988 سے سن رہے ہیں کہ طویل مدتی منصوبہ بندی کریں گے، طویل مدتی منصوبہ بندی نہیں دیکھی لیکن پیراشوٹ سے کھلاڑی آتے دیکھے۔

    اسی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی نہ کھلایا جائے، بابر اعظم، رضوان، شاہین آفریدی کو ٹیسٹ کرکٹ کھلائی جائے۔

    کامران اکمل نے کہا کہ بابر، رضوان، شاہین ون ڈے ٹیم میں بڑی ٹیموں کےخلاف آئیں، متبادل کھلاڑی چاہیے تو پی سی بی کو فیصلے لینے پڑیں گے۔

    چیمپئنز ٹرافی میں بابر اعظم ہی اوپن کریں گے، محمد رضوان کا یوٹرن

    انھوں نے کہا کہ بابر، رضوان، شاہین کو اب ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کی ضرورت بھی نہیں، مختلف سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں کھلانا چاہیے، انگلینڈ جوروٹ کو صرف آئی سی سی ایونٹ میں لےکر آتی ہے، پی سی بی کو اب ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو لانا پڑےگا

    کامران اکمل نے کہا کہ بابراعظم سے بڑے ریکارڈ بنوانے ہیں، ٹیسٹ اور ون ڈے کھلائیں، ہمیں ٹی ٹوئنٹی میں نئے کھلاڑیوں کو کھلانا پڑےگا، ڈومیسٹک کے پرفارمرز کو ٹیم میں لانا چاہیے۔

    https://urdu.arynews.tv/babar-drops-shaheen-and-rizwan-soar-in-icc-t20i-rankings/

  • کیا بابر اعظم اور سلمان علی آغا کا ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنا بنتا ہے؟

    کیا بابر اعظم اور سلمان علی آغا کا ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنا بنتا ہے؟

    آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد سابق کرکٹر نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بابر اور سلمان فٹ بیٹھتے ہیں۔

    پاکستان کے سابق کرکٹر کامران اکمل نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں سابق کپتان بابر اعظم اور موجودہ نائب کپتان سلمان علی آغا کا کھیلنا بنتا ہے؟ اس کے بجائے ٹیم میں عامر جمال کو کیوں نہیں کھلاتے۔

    انھوں نے کہا کہ اس میچ میں کم اوورز ہوئے تاہم اگر ٹی ٹوئنٹی میں پورے اوورز بھی ہوتے تو یہ کھلاڑی اس فارمیٹ کیلئے درست انتخاب نہیں تھے۔

    مجھے یہ ٹیم دباؤ کا شکار نظر آئی، مجھے لگا نہیں یہ یہی ٹیم تین دن پہلے آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز جیت کر آئی ہے، ٹیم میں وہ اعتماد اور پلیننگ نظر نہیں آئی، مجھے لگا کہ ہم لوگوں کو اچھی جیت مل جائے تو ہم الگے میچز کی اچھی منصوبہ بندی نہیں کرسکتے۔

    یہ چھوٹا میچ تھا، اگر محدود اوورز کے میچ میں آپ پہلے بیٹنگ کریں تو تھوڑی آسانی ہوتی ہے کیوں کہ تعاقب کرنے والی ٹیم پر پریشر آتا ہی آتا ہے۔

    آپ نے 94 رنز کرنے ہیں تو کیا سنگلز کے ساتھ کرنے ہیں یہ تو پاور ہٹنگ کےساتھ کرنے تھے، جو آپ کے پاس اس وقت بہترین پاور ہٹر موجود ہیں آپ ان کو کھلائیں ان کو اوپر بھیجیں۔

    اس میں کوئی شک نہیں کہ بابر ہمارا مین پلیئر ہے مگر وہ 7 اوورز پورے کھیلنا بنتا ہے، کیا سلمان علی آغا کا کھیلنا بنتا ہے؟ ایسا نہیں ہے کہ یہ آپ کے مین پلیئر ہیں یا وائس کپتان ہیں تو انھیں کھیلنا ہی کھیلنا ہے۔

    آپ عامر جمال کو کھلائیں، یہاں پر آپ کو پاور ہٹنگ کی ضرورت ہے، آپ کو حسیب اللہ کو اوپر بھیجنا چاہیے تھا، یہ 11 پلیئرز تو شاید ٹی ٹوئنٹی کے پورے اوورز کے لیے بھی سوٹ ایبل نہیں تھے۔

  • ٹی ٹوئنٹی میں بولنگ کس طرح کی جاتی ہے؟ وسیم اکرم کا بولرز کو اہم مشورہ

    ٹی ٹوئنٹی میں بولنگ کس طرح کی جاتی ہے؟ وسیم اکرم کا بولرز کو اہم مشورہ

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بولر کے پاس مختلف آپشنز ہونے چاہیئں۔

    اے اسپورٹس کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کرکٹ لیجنڈ نے کراچی کنگز کے ڈینئل سیمز کے حوالے سے بتایا کہ ان کے پاس اچھی ویریشن ہے وہ مخلتف طرح کی گیندیں کرنا جانتے ہیں۔ وسیم اکرم نے کہا کہ ڈینئل نے انھیں بتایا کہ جب وہ ایک بار فیصلہ کرلیتے ہیں کہ میں نے یہ بال کرنی ہے تو پھر میرے ذہن میں اس حوالے سے کوئی شک نہیں آتا۔

    سوئنگ کے سلطا کا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے حوالے سے گیند بازوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بحیثیت بولر ان کے پاس دو تین آپشنز ہونے چاہیئں کیوں کہ بیٹر اس طرز میں مختلف جگہوں پر شارٹ کھیلتے ہیں۔

    انھوں نے اپنے بولنگ خیالات کے بارے میں بتاتے ہوئے مزید کہا کہ میری دوسری تھیوری ہے کہ میں فیصلہ تو کروں گا کہ کونسی بال کرنی ہے مگر ٹی ٹوئنٹی میں میرے پاس دو آپشن اور بھی ہونگے۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ میں بیٹر کو دیکھوں گا کہ اس نے کرنا کیا ہے کیا وہ روم بنائے گا یا اندر جائے گا یا وہ کس سمت میں کھیلنے کا ارادہ کرے گا تو آپ کے پاس بولنگ کرتے ہوئے دو آپشن اور ہونے چاہیئں۔

    سابق کپتان نے کہا کہ بولنگ کرواتے ہوئے آْپ کو بیٹر کو آخر تک دیکھنا ہے کہ کیوں کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تو بیٹرز ادھر اُدھر پتہ نہیں کہاں کہاں جارہے ہوتے ہیں۔ اگر آپ ایک آپشن کے ساتھ جائیں گے تو اس فارمیٹ میں پھنس سکتے ہیں۔

    وسیم اکرم نے یہ بھی بتایا کہ وہ بھی 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔ 2003 میں ہمپشائر کی جانب سے انھیں یہ تجربہ حاصل ہوا۔ یہ گیم کافی جلد ختم ہوجاتی تھی۔

  • پاکستان نےٹی20میچزکی سنچری مکمل کرلی

    پاکستان نےٹی20میچزکی سنچری مکمل کرلی

    کراچی: پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کھیلنے کی سنچری مکمل کرلی، گرین شرٹس یہ سنگ میل عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے ۔

    گرین شرٹس ٹی ٹوئنٹی میچز کی سنچری مکمل کرنے والی دنیائے کرکٹ کی پہلی ٹیم بن گئی، یہ اعزاز پاکستان نے ایشیا کپ میں یواےای کیخلاف میچ کھیل کر حاصل کیا۔

    پاکستان ٹیم نے عالمی ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن بننے کا ٹائٹل دوہزار نو میں سجایا، اب تک کھیلے گئے ننانوے میچزمیں گرین شرٹس کو ستاون میں کامیابی ملی جو کہ ایک ریکارڈ ہے، انتالیس میں شکست،ٹائی بریکر میں ایک مرتبہ فتح نصیب ہوئی اور دو کے میچز حریف سائیڈ نے جیتے۔

    پاکستانی کپتان شاہد آفریدی مختصر فارمیٹ کے کامیاب ترین بولر اور سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے واحد کھلاڑی بھی ہیں، وکٹوں کے پیچھے رہ کر سب سے زیاد بلے بازوں کا شکار کامران اکمل کرچکے ہیں، یواے ای کیخلاف کامیابی سمیٹتے ہوئے ٹیم پاکستان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی سنچری کو یادگار بنائے گی۔