Tag: ٹی ٹوئنٹی لیگ

  • بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ:برسبین ہیٹ نے ہوبارٹ کو شکست دیدی

    بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ:برسبین ہیٹ نے ہوبارٹ کو شکست دیدی

    برسبین : بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی آل راؤنڈرپرفارمنس بھی ہوبارٹ کو شکست سے نہ بچا سکی,برسبین ہیٹ نے میچ اٹھارہ رنز سے جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق برسبین میں کھیلے گئے میچ میں میزبان کلب برسبین ہیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اٹھانوے رنز بنائے۔

    کرس لائن نے اکیاسی اور پیٹر فورسٹ نے چھالیس رنز کی اننگز کھیلی،ہوبارٹ ہوریکینز کی جانب سے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ہوبارٹ ہوریکینز کے بیٹسمین جلد بازی میں وکٹیں گنوا بیٹھے۔شعیب ملک نے آل راؤنڈر پرفامنس دکھاتے ہوئے بیالیس رنز کی اننگز کھیلی لیکن اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

    ہوریکینزآٹھ وکٹوں پر ایک سو اسی رنز بناسکی۔برسبین ہیٹ کے کرس لائن مین آف دی میچ قرار پائے۔

  • بگ بیش ٹی20: رینگیڈز نے ہیٹ کو5 وکٹوں سے شکست دے دی

    بگ بیش ٹی20: رینگیڈز نے ہیٹ کو5 وکٹوں سے شکست دے دی

    میبلورن : بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں میلبورن رینیگیڈز نے برسبین ہیٹ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔میبلورن میں کھیلے گئے بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ کے میچ میں برسبین ہیٹ اسی رنز پرآل آؤٹ ہوگئی۔

    بین کٹنگ تیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ میلبورن رینیگیڈز کی جانب سے شاکب الحسن نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جیمز پیٹنسن دو وکٹیں حاصل کرسکے۔

    جواب میں میلبورن رینیگیڈز نے ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ ٹام بیٹن نے اکتیس رنز کی اننگز کھیلی۔ برسبین ہیٹ کیلئے ڈینیئل کرسچن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔