Tag: ٹی ٹوئنٹی میچ

  • بابر اعظم نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    بابر اعظم نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    ڈنیڈن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی مسلسل تیسرے میچ میں بھی نصف سنچری بنا کر  منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    پاکستانی بلے باز آج بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئے، نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

    آج کے میچ میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی فن ایلن نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 گیندوں پر 16 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 137 رنز بنائے جبکہ پاکستانی بولز حارث رؤف نے اپنے چار اوورز میں 60 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس کے علاوہ قومی ٹیم کی جانب سے سابق کپتان بابر اعظم ہی نمایا رہے، ڈیونیڈن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں قومی ٹیم کے بیٹر بابر اعظم نے 37 گیندوں پر 1 چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ پاکستان کو میچ جتوانے میں ناکام رہے۔

    جس کے بعد سابق کپتان بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل میں دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے 10 مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو فتح دلوانے میں ناکام رہے۔

    اس فہرست میں بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا پہلا نمبر ہے جنہوں نے 11 مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز کی اننگز کھیلی لیکن بھارتی ٹیم میچ جیتنے میں ناکام رہی۔

    واضح رہے کہ  تیسرے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 224 رنز بنائے، جواب میں قومی ٹیم محض 179 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی اور یوں سیریز میں مسلسل تیسری شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

  • تیسراٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے دی

    تیسراٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے دی

    ولنگٹن: نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو چودہ رنز سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ولنگٹن میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے دی، نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گرینڈہوم شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار پائے۔

    تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے پہلے ٹاس جیتا پھر میچ بھی جیت لیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بلیک کیپس نے ایک سواسی رنز بنائے۔

    ڈی گرینڈ ہوم نے شاندار نصف سنچری جڑی، جواب میں انگلش ٹیم کو اچھا آغاز ملا، اوپنر ڈیوڈ ملان نے پچپن اور جیمز ونس نے انچاس رنز بنائے۔

    ایک سو انتالیس پر کپتان مورگن کی وکٹ گری تو انگلش بیٹنگ لائن سنبھل نہ سکی، لوکی فرگیوسن اور بلیئر ٹکنر کی زبردست بولنگ کی بدولت کیویز نے انگلینڈ کو چودہ رنز سے شکست دی۔

    دوسرا ٹی20: نیوزی لینڈ نے انگلینڈ سے شکست کا بدلہ لے لیا

    یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں انگلینڈ کو 21 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کی تھی۔

    جبکہ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی 20 میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔

  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ پانچ مئی کو کھیلا جائے گا

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ پانچ مئی کو کھیلا جائے گا

    لندن : پاکستانی کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ پانچ مئی کو کھیلا جائے گا۔ جبکہ ورلڈکپ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے مابین30مئی کو ہوگا۔

    شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 مئی کو کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کےلئے انگلینڈ پہنچ چکی ہے۔

    ورلڈکپ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان 30 مئی کو کھیلا جائےگا، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 مئی کو کھیلے گی ، ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا16جون کو ہوگا۔

    مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کی لندن کے نواحی علاقے بیکنھم میں پریکٹس جاری

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی لندن کے نواحی علاقے بیکنھم میں پریکٹس جاری ہے، ٹیم کی حفاظت کے لیے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کرائی۔

    آئی سی سی کی ہدایات پر اس مرتبہ سانحہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی وجہ سے کسی بھی ٹیم کے کھلاڑی کو پیشگی اجازت کے بغیر کسی تقریب میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔

  • پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیزویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی

    پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیزویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی

    کراچی: ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز پرمشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو71 رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساؤتھ رن کلب میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر160 رنز بنائے۔

    ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ 34 اور دوسری 51 رنز پرگری جس کے بعد تیسری وکٹ پر دیندرا ڈوٹن اور چیڈن نیشن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 109 رنز کی شراکت قائم کی۔

    ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی جانب سے دیندرا ڈوٹن 90 اور چیڈن نیشن نے 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے نشرا سندھو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستانی ٹیم 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18 اوورز میں 89 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان ویمن ٹیم کی جانب سے کپتان بسمہ معروف 38 اور جویریہ خان نے 19 رنز بنائے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمیلا کونیل نے 3، شاکرہ سلمان اور انیسہ محمد نے 2،2 ڈینڈرا ڈوٹن اور فلے فلیچر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کی کپتان میریسا اگوایلیریا نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں خدا کی شکرگزار ہوں کہ ہم پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس لانے میں کامیاب رہی۔

    کراچی نے دل کھول کر میزبانی کا حق ادا کیا، کپتان ویسٹ انڈیز

    میریسا اگوایلیریا کا کہنا تھا کہ دیگر ٹیموں کو بھی چاہیے کہ وہ پاکستان آئیں کیونکہ یہاں لوگ کرکٹ سے بہت پیار کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پندرہ سال قبل 2004 میں ویسٹ انڈیز نے شہر قائد میں ون ڈے اور ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی تھی، جس کے دوران ٹیسٹ سیریز کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگئی تھی جبکہ 7 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز ویسٹ انڈیز نے 5-2 سے اپنے نام کی تھی۔

  • پاکستان اوراسکاٹ لینڈ کےدرمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اوراسکاٹ لینڈ کےدرمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

    ایڈن برگ : پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچوں پرمشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز پرمشتمل پہلا میچ آج ایڈن برگ میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

    اسکاٹ لینڈ کی ٹیم دو روز قبل ون ڈے کی عالمی نمبر ون ٹیم انگلینڈ کو شکست دے کر اپنے عزائم ظاہر کرچکی ہے اور اب وہ ٹی ٹوئنٹی کے عالمی نمبر ایک ٹیم پاکستان کے خلاف بھی ایسی کارکردگی دہرانے کی خواہاں ہے۔

    دوسری جانب پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی شکست کو بھلا کر سرفراز احمد کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھنے کی خواہشنمند ہے۔

    اسکاٹ لینڈ کے خلاف پاکستانی اسکواڈ میں سرفراد احمد کپتان، فخرزمان، احمد شہزاد، حارث سہیل، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز، محمد عامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان 11 سال بعد کوئی ٹی ٹوئنی میچ کھیلا جائے گا جہاں اس سے قبل دونوں ٹیمیں 2007 میں مدمقابل آئی تھیں۔

    گرین شرٹس اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان اب تک صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ 2007 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کھیلا گیا تھا اور پاکستان نے شعیب ملک کی قیادت میں 51 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے شاہد آفرید 21 رنز اور 4 وکٹیں لے کر میچ کے بہترین پلیئرقرار پائے تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 13 جون کو کھیلا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پاکستان اورنیوزی لینڈ کےدرمیان پہلاٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلاجائےگا

    پاکستان اورنیوزی لینڈ کےدرمیان پہلاٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلاجائےگا

    ویلنگٹن : پاکستان اور نیوزی کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پرمشتمل سیریز کا پہلا میچ کل ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پرمشتمل سیریز کا پہلا میچ کل ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح 8 بجے شروع ہوگا۔

    خیال رہے کہ 19 جنوری کو ویلنگٹن میں پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 15 رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا تھا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔


    شعیب ملک ان فٹ قرار، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر


    یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں رن بناتے ہوئے کولن منرو کے تھرو پر گیند شعیب ملک کے سرپرلگی تھی۔

    شعیب ملک گیند سرپرلگنے کے باعث فیلڈنگ کے لیے میدان میں نہیں آئے تھے جبکہ آل راؤنڈر پانچواں ون ڈے میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستانیوں کی جانب سےشانداراستقبال پربہت خوش ہوں‘ تھیساراپریرا

    پاکستانیوں کی جانب سےشانداراستقبال پربہت خوش ہوں‘ تھیساراپریرا

    لاہور: سری لنکن ٹیم کے کپتان تھیساراپریرا کا کہنا ہے کہ دوبارہ پاکستان آکربہت اچھا لگ رہا ہے، پاکستانیوں کی جانب سےشانداراستقبال پربہت خوش ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن کپتان تھیساراپریرا کا کہنا ہے کہ پاکستا نیوں سے ملنے والی محبت پر بہت خوش ہیں ،آج کے میچ میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

    سری لنکن ٹیم کےکپتان تھیساراپریرا کا کہنا ہےکہ امید ہے کہ شائقین کواچھی کرکٹ دیکھنےکو ملے گی۔

    دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفرازاحمد کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کا پاکستان آنے پرشکریہ ادا کرتے ہیں جبکہ شائقین کرکٹ دونوں ٹیموں کو بھرپورسپورٹ کریں گے۔

    سرفرازاحمد نے کہا کہ شائقین کرکٹ کو آج اچھا کھیل دیکھنے کوملے گا، میچ سے پاکستانیوں کوبہترتفریح میسر آئے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تسیرا اور آخری میچ آج شام 6 بجے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم پہلے ہی 2 ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کرسیریز اپنے نام کرچکی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیزکےدرمیان آج پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلاجائےگا

    پاکستان اور ویسٹ انڈیزکےدرمیان آج پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلاجائےگا

    بارباڈوس: پاکستان اورویسٹ انڈیز کےدرمیان ہونے والی چار ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائےگا۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان چارمیچوں پرمشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کاپہلامیچ آج بارباڈوس میں کھیلا جائےگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے نو بجےشروع ہوگا۔

    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ محمد حفیظ کی جگہ ایک اور نوجوان فخر زمان اور بابر اعظم میں سے کسی ایک کوکھلایاجائےگا۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف آج پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامران اکمل پہلی بار اسپیشلسٹ بیٹسمین کی حیثیت سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    خیال رہےکہ گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کو سرفراز احمد کی قیادت میں تین صفر سے وائٹ واش کیا تھا۔


    مزید پڑھیں: اظہرعلی اورسہیل خان کو مکی آرتھر کےکہنےپرڈراپ نہیں کیا انضمام الحق


    یاد رہےکہ دوروزقبل قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر نےمیڈیا میں جاری قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئےکہا تھاکہ سابق کپتان اظہر علی اور فاسٹ باؤلرز سہیل خان کو کوچ مکی آرتھر کے کہنے پر ڈراپ نہیں کیا۔

    واضح رہےکہ انصمام الحق کاکہناتھاکہ کامران اکمل نےگزشتہ دو سال کے دوران عمدہ کارکردگی دکھائی جس کی وجہ سے ان کا بطور بلے باز انتخاب کیا گیا۔

  • ٹی ٹوئنٹی میچ : انگلینڈ نے پاکستان کوجیت کیلئے 136 کا ٹارگٹ دے دیا

    ٹی ٹوئنٹی میچ : انگلینڈ نے پاکستان کوجیت کیلئے 136 کا ٹارگٹ دے دیا

    مانچسٹر: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ مانچسٹر میں جاری ہے، انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کیخلاف مقررہ بیس اوورز میں 135 رنز بنا کر پاکستان کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف دیا ہے اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

    اس سے قبل انگلینڈ کے کپتان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انگلینڈ کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔

    ایلکس ہیلز نے 37 رنز اسکور کیے، جیسن روئے نے اکیس رنز بنائے، ایلکس ہیلز عماد وسیم کی بال پر اہل بی ڈبلیو ہوکر پویلین لوٹ گئے، جبکہ جیسن روئے کو بھی عماد وسیم نے کلین بولڈ کیا۔

    جے روٹ صرف چھ رنز بنا سکے اور شعیب ملک کی بال پر حسان علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، جوس بٹلر بھی کوئی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے اور سولہ رنز بنا کر چلتے بنے۔ جبکہ مورگن نے چودہ رنز، بین اسٹاکس صرف چار بناسکے اور آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈیوڈ ولے نے بارہ رنز اسکور کیے۔

    پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے چار اوورز میں اٹھارہ رنز دے کر تین کھکاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی عماد وسیم نے چار اوورز میں سترہ رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ حسان علی نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

  • سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم نے ون ڈے سیریز جیت لی

    سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم نے ون ڈے سیریز جیت لی

    شارجہ : پاکستان وومنز ٹیم  کوایک اور شکست ،سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے گئے ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو دس رنز بنائے۔

    بسمہ معروف نے چھالیس اور کپتان ثنا میر بیس رنز کی اننگز کھیل سکیں۔ جواب میں مطلوبہ ہدف سری لنکا کی ویمنز ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    چماری اتاپتو نے چوالیس رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ اس  قبل سیریز کےدوسرے میچ میں پاکستان وومنز ٹیم نے کپتان ثناء میر کی ہیٹ ٹرک کی بدولت سری لنکن ٹیم کو پچپن رنز سے شکست دی تھی۔