Tag: ٹی ٹوئنٹی میچز

  • ویرات کوہلی نے مہیلا جے وردنے کا ریکارڈ توڈ دیا

    ویرات کوہلی نے مہیلا جے وردنے کا ریکارڈ توڈ دیا

    بھارت کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے سری لنکا کے سابق کپتان اور بیٹر مہیلا جے وردنے کا ریکارڈ توڑ دیا، انہوں نے 23 اننگز میں 1062 رنز بنا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی میچز کے کیریئر میں 13 نصف سنچریاں 97 چوکے اور 27 چھکے شامل ہے۔

    ویرات کوہلی نے یہ ریکارڈ آج بنگلا دیش کے خلاف اہم میچ میں اپنے نام کیا، جہاں انہوں نے 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    سری لنکا کے سابق کپتان اور بیٹر مہیلا جے وردنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز میں 1 ہزار سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے، جنہوں نے ورلڈکپ کے میچز میں 1016 رنز بنائے ہیں۔

    جے وردنے نے ٹی ٹوئنٹی میچز کے کیریئر میں 1 سنچری اور 6 نصف سنچریاں بھی بنائی ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں 1 ہزار رنز بنانے کے قریب بھارتی کرکٹ ٹیم کےکپتان روہیت شرما بھی موجود ہیں جنہوں نے اب تک 921 سے زیادہ رنز مکمل کرلیے ہیں۔

  • ورلڈ الیون کی آمد پاکستان میں عالمی کرکٹ لانےمیں پہلا قدم ہے‘ اینڈی فلاور

    ورلڈ الیون کی آمد پاکستان میں عالمی کرکٹ لانےمیں پہلا قدم ہے‘ اینڈی فلاور

    لاہور: ورلڈ الیون ٹیم کے کوچ اینڈی فلاور کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام اب کرکٹ اپنے ملک میں دیکھیں گے اور یہ خوشی کی بات ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ورلڈ الیون ٹیم کے کوچ اینڈی فلاور نے کپتان فاف ڈوپلیسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ الیون میں موجودہ دور کے بہت اچھے کھلاڑی شامل ہیں۔

    اینڈی فلاور کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ نے 8 سال کے عرصے میں کئی اہم سنگ میل عبور کیے اور کوچ کی حیثیت سے مجھے ورلڈ الیون کی نمائندگی کرنے پرخوشی ہے۔


    یہ صرف کرکٹ سیریز نہیں تاریخی قدم ہے‘ نجم سیٹھی


    ورلڈ الیون کےکوچ کا کہنا تھا کہ اپنی طرف سے بہت اچھے کھلاڑی منتخب کرنے کی کوشش کی، امید ہے کہ جو کھلاڑی منتخب کیے وہ پاکستانی ٹیم کو اچھا مقابلہ دیں گے۔

    دوسری جانب ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے پاکستانی قوم کی مہمان نوازی پرشکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان میں آکر بہت مطمہئن ہیں۔


    فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون لاہور پہنچ گئی


    واضح رہے کہ ورلڈ الیون کی ٹیم کے 13 کھلاڑی فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں آج لاہور ایئرپورٹ پہنچے جہاں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، صوبائی وزیرکھیل جہانگیر خانزادہ سمیت اعلیٰ حکام نے ٹیم کا شاندار استقبال کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ورلڈ الیون کولاہورآمد پرخوش آمدید کہتےہیں‘ شہبازشریف

    ورلڈ الیون کولاہورآمد پرخوش آمدید کہتےہیں‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹرز کی لاہور آمد ہمارے لیے مسرت کا باعث ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ورلڈ الیون کی ٹیم کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹرزکی آمد پوری قوم کےلیے خوشی کا باعث ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹرزکی آمد سے کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی جبکہ تین میچز کی سیریز سے شائقین کواچھا کھیل دیکھنےکو ملے گا۔

    خیال رہے کہ ورلڈ الیون کی ٹیم کے 13 کھلاڑی فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں آج لاہور ایئرپورٹ پہنچے جہاں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، صوبائی وزیرکھیل جہانگیر خانزادہ سمیت اعلیٰ حکام نے ٹیم کا شاندار استقبال کیا۔


    فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون لاہور پہنچ گئی


    ورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاور نے لاہور پہنچنے پر پاکستانی شائقین کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر خوشی ہوئی۔

    واضح رہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 12 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ 15،13 کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آزادی کپ : فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون لاہور پہنچ گئی

    آزادی کپ : فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون لاہور پہنچ گئی

    لاہور: جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون کی ٹیم لاہور پہنچ گئی، یہ ٹیم پاکستان کے خلاف لاہورمیں 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون کی ٹیم کے 13 کھلاڑی فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں لاہور ایئرپورٹ پہنچے جہاں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، صوبائی وزیرکھیل جہانگیر خانزادہ سمیت اعلیٰ حکام نے ٹیم کا شاندار استقبال کیا۔

    لاہورایئرپورٹ سے کھلاڑیوں کو انتہائی سخت سیکورٹی کے حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا۔ ورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاور نے ہوٹل پہنچنے پر پاکستانی شائقین کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر خوشی ہوئی۔

    اینڈی فلاور کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون اور پاکستان کی ٹیم کے درمیان اچھے میچز ہوں گے اور شائقین اس سے لطف اندوز ہوں گے۔

    خیال رہے کہ ورلڈ الیون ٹیم کے ایک کھلاڑی سیموئل بدری کیربیئن لیگ میں مصروف ہونے کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ نہیں پہنچے وہ آج شام لاہور پہنچیں گے۔

    پاکستان کے دورے پر آنے والی ورلڈ الیون کی ٹیم میں فاف ڈوپلیسی (کپتان)، ہاشم آملا، مورنی مورکل، ڈیوڈ ملر، عمران طاہر، تمیم اقبال، تشار پریرا، ڈیرن سیمی، سیموئل بدری، پال کالنگ ووڈ، بین کٹنگ، ٹم پی، جارج بیلی اور گرانٹ ایلیٹ شامل ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ میں سرفراز احمد (کپتان)، احمد شہزاد، فخرزمان، بابراعظم، شعیب ملک، عمادوسیم، عمرامین، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، عامر یامین، رومان رئیس، محمد عامر، عثمان خان، سہیل خان شامل ہیں۔


    آزادی کپ: آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن لاہور پہنچ گئے


    واضح رہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 12 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ 15،13 کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔