Tag: ٹی ٹوئنٹی میچ

  • پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز ایک ایک سے برابر

    پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز ایک ایک سے برابر

    دبئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک ایک سے برابر رہی۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیویز نے سترہ رنز سے فتح سمیٹی۔دبئی کے صحرا میں پاکستان کا ایک اور امتحان برابری صورت میں ختم ہوا ۔

    پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شاہینوں نے اونچی اڑان بھری لیکن جلد ہی کیویز نے انھیں قابو کرلیا، دوسرا معرکہ بھی دبئی میں ہوا۔۔۔ کپتان شاہد آفریدی نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    نپی تلی بولنگ کے سامنے کیویز زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹہر نہ سکے۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹ پر ایک چوالیس رنز تک محدود رکھا۔ آفریدی اور عمرگل نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان کی باری آئی تو بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم ایک سو ستائیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔۔ احمد شہزاد نے تینتیس اور کپتان آفریدی نے اٹھائیس رنز بنائے۔

    نیوزی لینڈ کیلئے کائل ملز اور جیمز نیشیم نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈکےدرمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آٹھ دسمبر کو دبئی میں ہوگا۔

  • پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: ٹی ٹوئنٹی میچ کل دبئی میں کھیلا جائیگا

    پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: ٹی ٹوئنٹی میچ کل دبئی میں کھیلا جائیگا

    دبئی: پاکستان اور آسٹریلیاکی ٹیمیں واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں کل دبئی میں ٹکرائیں گی،انجری کا شکار آسٹریلین ٹیم کئی کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہے تو پاکستان بھی پانچ برس بعد سعید اجمل کے بغیر میدان میں قدم رکھے گا۔

     پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے متحدہ عرب امارات میں پڑاؤ ڈال لیا ہے، اب دبئی میں ٹی ٹوئنٹی میں ٹکراؤ ہونے جارہا ہے، مار دھاڑ کے اس کھیل میں کون بازی لے جائے گا ؟

    ایک طرف  جارحانہ مزاج کپتان شاہد آفریدی ہیں تو دوسری جانب ایرون فنچ ہیں جو کسی بھی ٹیم کے لئے خطرے کی علامت ہیں۔ واٹسن اور اسٹارک کی غیر موجودگی میں کینگروز کو بوم بوم اینڈ کمپنی کا سخت چیلنج درپیش ہوگا۔

    ادھر گرین شرٹس بھی کئی سال بعد دوسرا اسپیشلسٹ سعید اجمل کے بغیر کھیلے گی۔اجمل کی غیر موجودگی میں نوجوان رضا حسن، پروفیسر محمد حفیظ اور آفریدی پرے اسکور تک پہنچانے میں احمد شہزاد، عمرا کمل اور صہیب مقصود کا کردار اہم ہوگا۔

    دوسری جانب آسٹریلیا کی ٹیم میں ایسے ہٹرز موجود ہیں جو دنیا کے آسٹریلیا کو کم اسکور پر روکنے کی تمام ذمہ داری عائد ہوگی۔شاہینوں کو بڑ کسی بھی بولنگ اٹیک کا شیرازہ بکھیرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

  • آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سے باہر

    آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سے باہر

    متحدہ عرب امارات: پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل آسٹریلوی ٹیم انجری مسائل سے دوچار ہے۔ آل راؤنڈر مچل مارش ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہوگئے ہیں ۔

    متحدہ عرب امارات میں سیریز کیلئے پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے پڑاؤ ڈال لیا ہے، سیریز کا آغاز اتوار کو ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا۔ مہمان ٹیم کو ایک جھٹکا لگ گیا ہے۔

    مچل مارش بھارت میں جاری چیمپئینز لیگ ٹی ٹوئنٹی کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کے سبب وہ پاکستان کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    ٹیم کے فزیو ایلکس کونٹورس کا کہنا ہے کہ مارش کو مکمل فٹ ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔ جس کے باعث ان کی ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز میں بھی شرکت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

    مارش کی جگہ گلین میکسویل آل راؤنڈر کے طور پر ٹیم کا حصہ ہوسکتے ہیں۔ شین واٹسن اور مائیکل کلارک پہلے ہی انجری کے سبب ٹیم میں شامل نہیں ہیں