Tag: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: امریکا میں ہونے والے مرحلے میں بے قاعدگیاں، 2 آفیشل مستعفی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: امریکا میں ہونے والے مرحلے میں بے قاعدگیاں، 2 آفیشل مستعفی

    دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے امریکا میں ہونے والے مرحلے میں بے قاعدگیاں سامنے آنے بعد آئی سی سی کے 2 آفیشل مستعفی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے امریکا میں ہونے والے مرحلے میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد آئی سی سی کے ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلی اور جی ایم مارکیٹنگ فرلونگ مستعفی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا کے میچوں میں بجٹ سے زیادہ خرچ پر اعتراضات ہوئے۔ آئی سی سی کی سالانہ میٹنگ میں ایسوسی ایٹ ممبر پنکج کھیم جی نے اخراجات پر اعتراض اٹھائے۔

    آئی سی سی کے ایسوسی ایٹ ممبر پنکج کھیم نے  آڈٹ کا بھی مطالبہ کردیا، اس کے علاوہ میٹنگ میں امریکا کے مرحلے میں پچز اور انتظامات پر بھی سوال اٹھے۔

  • کینگروز کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے پر آسٹریلوی کرکٹ چیف کا بڑا انکشاف

    کینگروز کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے پر آسٹریلوی کرکٹ چیف کا بڑا انکشاف

    سی ای او کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے نے آسٹریلین ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے سے باہر ہونے کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں آسٹریلیا کی کارکردگی پر آسٹریلوی بورڈ کے سربراہ نے بالآخر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ مچل مارش اینڈ کمپنی کو شوپیس ایونٹ سے مایوس کن انداز میں باہر نکلنا پڑا۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہوکلے نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں، ہم ہمیشہ بہتر ہونے کی کوشش کرتے ہیں، ہماری اعلیٰ کارکردگی کی حامل ٹیمیں ہر مہم کی تفصیلات سے ہمیں آگاہ کرتی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ جب ہم اچھا کرتے ہیں اور جیت جاتے ہیں تو بھی اس کی تفصیل پر روشنی ڈالتے ہیں، جب ہم اتنا اچھا نہیں کھیلتے یا دوسرے نمبر پر آتے ہیں تو بھی ہم اس پر گفتگو کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ ہم کیا سیکھ سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں سپر ایٹ مرحلے میں افغانستان اور بھارت کے خلاف مسلسل دو شکستوں کے ٹیم آسٹریلیا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔

    آسٹریلیا کی قسمت بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے آخری سپر ایٹ میچ کے نتیجے پر منحصر تھی، جہاں بنگلہ دیش کو جیتنا تھی، تاہم افغانستان نے آٹھ رنز سے یہ میچ جیت کر آسٹریلیا کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا تھا۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پہلی بار پاکستانی امپائر سیمی فائنل میں ذمہ داریاں نبھائیں گے

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پہلی بار پاکستانی امپائر سیمی فائنل میں ذمہ داریاں نبھائیں گے

    قومی کرکٹ ٹیم تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکی مگر پاکستانی امپائر نے فائنل فور مقابلوٓں کیلئے اپنی جگہ پکی کرلی۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں ایک پاکستانی امپائر احسن رضا بھی اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے موجود ہونگے، یہ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کی تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ کسی پاکستانی امپائر کو فرائض کی انجام دہی کے لیے چنا گیا ہے۔

    پہلے سیمی فائنل میں 27 جون کو جنوبی افریقا اور افغانستان کے درمیان ٹرینی ڈاد اینڈ ٹابگو میں لاہور سے تعلق رکھنے والے امپائر احسن رضا بطور فورتھ امپائر فرائض انجام دیں گے۔

    پاکستانی امپائر احسن رضا تیسری بار ٹی ٹونٹٹی ورلڈکپ میں امپائرنگ کررہے ہیں جبکہ وہ ایک بار ون ڈے ورلڈکپ میں بھی بطور امپائر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    احسن آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل واحد پاکستانی امپائر ہیں جنھیں آئی سی سی نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امپائرنگ کے لیے بھی متخب کیا تھا۔

    سب سے زیادہ مختصر فارمیٹ کے میچز میں امپائرنگ کرنے کا اعزاز بھی احسن رضا کے پاس ہے جبکہ انھوں نے شوپیش ایونٹ کے دوران اپنا 100 واں ٹی ٹوئنٹی میچ بھی سپروائزر کیا تھا۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم کون؟

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم کون؟

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم کا تعلق ایشیا سے ہے جس نے 6 بار فائنل فور میں جگہ بنائی ہے۔

    اے آر وائی کے اسپورٹس پروگرام میں میزبان نے اعداد و شمار بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ سب سے زیادہ 6 بار پاکستان ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، گریش شرٹس نے 2007، 2009، 2010، 2012، 2021 اور 2022 کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

    تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم صرف ایک بار ہی 2009 میں یونس خان کی قیادت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی شروعات سے ہی اچھی پرفارمنسز دی ہیں، اکثر ایونٹس میں پاکستان ٹیم نے فائنل فور میں جگہ بنائی ہے۔

    اس موقع پر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ چوکرز کا لیبل جنوبی افریقہ سے ہٹ کر کہیں پاکستان پر نہ آجائے، اس سے قبل ہم چھ سیمی فائنل کھیلے اور صرف ایک بار ورلڈکپ جیتا۔

    اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت پانچ سیمی فائنل کھیلنے میں کامیاب رہا، انگلینڈ نے بھی 5 بار سیمی فائنل ٹیموں میں اپنا نام درج کروایا، ویسٹ انڈیز نے چار بار سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے، آسٹریلیا بھی چار بار سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز رکھتی ہے۔

    سری لنکا نے بھی چار بار اپنی رسائی کو سیمی فائنل تک ممکن بنایا، نیوزی لینڈ نے بھی چار بار ہی سیمی فائنل تک پہنچنے کی راہ ہموار کی تاہم یہ واحد ٹیم رہی جو اب تک یہ ٹائٹل جیتنے میں ناکام ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیم کی بُری پرفارمنس، ولیمسن نے کپتانی سے استعفیٰ دیدیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیم کی بُری پرفارمنس، ولیمسن نے کپتانی سے استعفیٰ دیدیا

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال قائد کین ولیمسن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد کپتانی سے استعفیٰ دیدیا۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کی طرح نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی، اسے گروپ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں بھی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ویسٹ انڈیز نے بھی اسے مات دی تھی۔

    کپتانی چھوڑنے کے علاوہ ایک اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے ولیمسن نے نیوزی لینڈ کا سینٹرل کانٹریکٹ لینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

    ولیمسن کا یہ اعلان نیوزی لینڈ کی T20 ورلڈ کپ مہم کے اختتام کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے، کیویز 2014 کے بعد پہلی بار گروپ مرحلے میں ہی باہر ہوگئے ہیں۔

    تاہم کین ولیمسن بین الاقوامی سطح پر نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور آنے والے مہینوں میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز اور اگلے سال پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے خواہشمن ہیں۔

    سابق کیوی قائد نے کہا کہ کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں اپنی ٹیم کو آگے بڑھانے کے حوالے سے میں کافی پرجوش ہوں اور اس میں میں اپنا حصہ بھی ڈالنا چاہتا ہوں، تاہم سینٹرل کانٹریکٹ کی پیشکش کو قبول کرنے سے قاصر ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے لیے کھیلنا میرے لیے بہت ہی اہمیت کا حامل ہے اور ٹیم کے لیے کچھ کرنے کی خواہش کم نہیں ہوئی۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ کے سی ای او اسکاٹ ویننک نے کین ولیمسن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سینئر کرکٹر وقفہ لینا چاہتے ہیں اور وہ اس موقع کے مستحق ہیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹ سے شکست دے دی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹ سے شکست دے دی

    انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 35 ویں میچ میں آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

    سینٹ لوشیا میں کھیلے جارہے گروپ بی کے میچ میں کینگروز نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز اسکور کیے تھے۔

    ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے 19.4 اوورز میں مکمل کرلیا، آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 68 اور مارکس اسٹوائنس 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    اسکاٹ لینڈ کی جانب سے برینڈن میک مولن نے شاندار 60 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جارج مونسی نے 35 رنز بنائے، متھیو کراس 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس کے علاوہ کپتان برینگٹن 31 گیندوں پر 42 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے 2، ایگر، الیس اور زمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، آسٹریلیا کی ٹیم گروپ بی میں تمام میچز جیت کر پہلی پوزیشن پر ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان  نے پاپوا نیو گنی کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان نے پاپوا نیو گنی کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

    افغانستان نے پاپوا نیو گنی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تاروبا کے برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں گروپ سی میں شامل دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    پاپوا نیو گینی کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19 عشاریہ 5 اوورز میں 95 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی،کپلن ڈوریگا 27، ایلئی ناؤ 13 اور ٹونی اور 11 رنز بناکر پویلین روانہ ہوگئے۔

    افغانستان کے بلے بازوں نے مقررہ ہدف15.1 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، گلبدین نائب 49، عظمت اللہ 13، رحمان اللہ گُرباز 11 اور محمد نبی نے 16 رنز اسکور کئے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ نے عمان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

    واضح رہے کہ افغانستان اپنے گروپ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 2 میچز کھیل کر دونوں میں کامیابی حاصل کرچکا ہے،افغانستان نے اپنے پہلے میچ میں یوگنڈا کو 125 رنز اور دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے ہرایا تھا۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم کو گرانے کا فیصلہ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم کو گرانے کا فیصلہ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور ڈراپ ان پچز سے مقبول نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم کے اسٹینڈز کو گرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹینڈز منہدم کرنے کیلئے بلڈوزر پہنچ گئے، ناساؤ اسٹیڈیم عارضی طور پر ورلڈکپ میچز کیلئے بنایا گیا تھا، اس اسٹیڈیم نے پاک بھارت ٹاکرے سمیت آٹھ میچ کی میزبانی کی۔

    اس تاریخی اسٹیڈیم کو ایک سو چھے دن میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس میں 34 ہزار تماشائیوں کی بیٹھنے کی کنجائش تھی تاہم اب ناساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم کو کل  گرادیا جائے گا۔

  • بھارت سے شکست: شعیب اختر نے اہم سوال پوچھ لیا

    بھارت سے شکست: شعیب اختر نے اہم سوال پوچھ لیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارت کیخلاف میچ میں شکست پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    اتوار کی شب نیویارک کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلی بار  پاکستانی ٹیم بھارتی بلے بازوں کو آل آؤٹ کرنے میں کامیاب رہی لیکن بولرز کی شاندار کارکردگی کے باوجود ٹیم میچ نہ جیت سکی۔

    پاکستان بھارت کے خلاف جیتا ہوا میچ ہار گیا

    بھارت ٹیم 119 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو 120 رنز کا ہدف ملا، قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز ہی بناسکی اور یوں بھارت کو چھ رنز سے کامیابی ملی۔

    پاکستانی ٹیم کی اس کارکردگی کے بعد جہاں شائقین کرکٹ کو مایوسی ہوئی وہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر بھی بڑے افسردہ نظر آئے اور کھلاڑیوں سے سوال پوچھ لیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shoaib Akhtar (@imshoaibakhtar)

    بھارت سے شکست کے بعد شعیب اختر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ سب افسردہ ہیں، پوری قوم افسردہ ہے، ہمارا مورال ڈاؤن ہوا ہے۔

    شعیب اختر نے ذاتی ریکارڈ بنانے والے کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے آغاز میں، میں نے کہا کہ ذاتی اہداف سے کوئی فرق نہیں پڑتا، آپ کو ایک دوسرے کے لیے کھیلنے کی ضرورت ہے، ملک کے لیے کھیلنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ آپ کو میچ جیتنے کا ارادہ ظاہر کرنا ہوگا۔ ذاتی اہداف جیسے 1000 رنز، 4000 یا 10000 رنز سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں کسی ایک کھلاڑی کو شکست کا ذمہ دار نہیں ٹھہرا رہا لیکن محمد رضوان کے پاس ایک موقع تھا کہ وہ آرام سے کھیل کر میچ جِتا سکتا اور مزید 20 رنز بنا سکتا تھا۔

    شعیب اختر نے مزید کہا کہ یہ شکست بہت افسوسناک ہے لیکن کیا پاکستان سپر ایٹ سے باہر ہونے کا مستحق ہے؟ یہ خدا ہی بہتر جانتا ہے، میں اِس سوال کا جواب آپ سب پر چھوڑ رہا ہوں۔

  • پاکستانی ٹیم بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کیلئے ڈیلس سے نیویارک پہنچ گئی

    پاکستانی ٹیم بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کیلئے ڈیلس سے نیویارک پہنچ گئی

    پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میط میں امریکا کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کیلئے نیویارک پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ڈیلس سے نیویارک پہنچ گئی، قومی کرکٹ ٹیم پونے چار گھنٹے کی مسافت طے کر کے نیویارک پہنچی جہاں ٹیم آج مکمل آرام کرے گی۔

    نیویارک میں پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 2 میچز کھیلے گی، پہلا میچ 9 جون بھارت اور 11 جون کو کینیڈا سے ہوگا۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا اور ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

    امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو جیت کیلئے 19 رنز کا ہدف دیا، قومی ٹیم صرف 13 رنز بناسکی۔