Tag: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی انعامی رقم کا اعلان، ٹیموں پر ڈالرز کی برسات ہوگی!

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی انعامی رقم کا اعلان، ٹیموں پر ڈالرز کی برسات ہوگی!

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے خطیر انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

    آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لینے والی ٹیموں میں 11 اعشاریہ 25 ملین ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کریگا۔ میگاایونٹ کی فاتح ٹیم ساڑھے 24 لاکھ ڈالرز گھر لے جانے کی حقدار ہوگی۔

    ٹی 20 ورلڈکپ کی رنراپ ٹیم کو بھی اس کی اشک شوئی کے لیے 12 لاکھ 80 ہزار ڈالرز کی بڑی رقم انعام کے طور پر دی جائے گی۔

    سیمی فائنل ہارنے والی ٹیمیں 7 لاکھ 87 ہزار 500 ڈالرز اپنے اکاؤنٹ میں ڈالیں گی۔ 9 ویں سے 12 ویں پوزیشن کی ٹیموں کو 2 لاکھ 47 ہزار 500 ڈالرز ملیں گے۔

    دیگر ٹیموں کو بھی ایونٹ میں شرکت پر 2 لاکھ 25 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی، تمام ٹیموں کو ناک آؤٹس کے علاوہ ہر فتح پر 31 ہزار 154 ڈالرز ملیں گے۔

  • کونسی ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی؟ پیٹ کمنز کی ویڈیو وائرل

    کونسی ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی؟ پیٹ کمنز کی ویڈیو وائرل

    ورلڈ چیمپئن آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے حوالے سے حیرت انگیز ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

    ایک انٹرویو کے دوران آسٹریلیا کے وائٹ بال اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے علاہ کونسی تین ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    پیٹ کمنز کو آئندہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹاپ چار ٹیموں کے نام بتانے کے لیے کہا گیا تھا۔ تاہم انھوں نے صرف اپنے ملک آسٹریلیا کا نام لیا اور میزبان پر زور دیا کہ وہ دیگر تین ٹیموں کو خود منتخب کریں۔

    تاہم، جب میزبان نے ان سے کافی اصرار کیا تو انھوں نے لاپرائی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی تین ٹیمں ہوسکتی ہیں مجھے اس کی پرواہ نہیں ہے۔

    سلیکٹرز نے کمنز کی جگہ مچل مارش کو عالمی ایونٹ کے لیے بطور کپتان منتخب کیا ہے، اس سے قبل وہ جنوبی افریقہ کے خلاف بھی کپتانی کے فرائض انجام دے چکے ہیں جب کمنز کو آرام دیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ آسٹریلیا نے اپنا واحد آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں متحدہ عرب امارات میں جیتا تھا۔ ایرون فنچ کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم نے فائنل میں پاکستان کو ہرا کر پہلی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ: مچل مارش (کپتان)، ایشٹن ایگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، مارکس اسٹونیس، میٹ ویڈ، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا۔

  • ’روہت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بھارتی ٹیم کی کپتانی کیلئے پہلی چوائس ہیں‘

    ’روہت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بھارتی ٹیم کی کپتانی کیلئے پہلی چوائس ہیں‘

    روہت شرما بھارت کے تمام فارمیٹس کے کپتان ہیں، وہ آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی قیادت کا بار اپنے کاندھوں پر اٹھائیں گے، جس میں بھارت سمیت 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شیڈول ہے اور یہ آئندہ سال جون میں کھیلا جائے گا۔ تاہم اس ایونٹ میں کون انڈین ٹیم کی قیادت کرے گا اس حوالے سے چہ مگوئیاں کافی عرصے سے جاری تھیں۔

    حالیہ ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں روہت نے اپنی کپتانی سے ماہرین کو کافی متاثر کیا تھا، جہاں ان کی قیادت میں بھارت نے 11 میں سے 10 میچز میں فتح حاصل کی تھی۔ تاہم بدقسمتی سے ان کی ٹیم فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کھا گئی۔

    اس حوالے سے ایک بی سی سی آئی آفیشل سے سوال کیا گیا کہ اگر روہت اور ہاردیک دنوں فٹ ہوئے تو آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کون بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرے گا۔

    بی سی سی آئی آفیشل نے بلا تردد جواب دیا کہ روہت شرما ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انڈین ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ روہت شرما اب بھی تینوں فارمیٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں اور بھارتی کرکٹ بورڈ نے اب تک انھیں کسی بھی فارمیٹ کی کپتانی سے نہیں ہٹایا۔

    واضح رہے کہ روہت شرما نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے آخری بار 10 نومبر 2022 کو انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا۔

  • روہت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بھارتی ٹیم کا حصہ ہونگے یا نہیں؟

    روہت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بھارتی ٹیم کا حصہ ہونگے یا نہیں؟

    بھارتی کپتان روہت شرما اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے ٹی ٹوئنٹی مستقبل کے حوالے سے چہ مگوئیاں جاری ہے۔

    آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں صرف چھ ماہ باقی ہیں۔ اس وقت بھارت میں یہ بحث جاری ہے کہ آیا دونوں سینئر بیٹر ایونٹ میں شرکت کریں گے یا بی سی سی آئی نے نوجوان پلیئرز کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق، روہت شرما اور دہلی میں بی سی سی آئی کی میٹنگ ہوئی ہے جس میں بیتڑ کے ٹی ٹوئنٹی مستقبل پر بات چیت ہوئی ہے۔

    لندن سے زوم کال کے ذریعے ہونے والی میٹنگ میں مبینہ طور پر روہت سلیکٹرز سے پوچھا ہے کہ کیا وہ چاہتے ہیں کہ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا حصہ بنیں؟

    اس دوران میٹنگ میں موجود سیکریٹری جے شاہ، نائب صدر راجیو شکلا، ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ و دیگر نے اس بات پر اتفاق کیا کہ روہت شرما کو ہی آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی قیادت کرنی چاہیے۔

    بھارتی حکام یہ بھی چاہتے ہیں کہ روہت جنوبی افریقہ کے دورے میں بھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سنبھالیں۔ تاہم روہت تعطیلات کے بعد دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے واپس آئیں گے۔