Tag: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

  • ’امریکا سے شکست ٹیم انتظامیہ اور پی سی بی کیلئے سبق ہے‘

    ’امریکا سے شکست ٹیم انتظامیہ اور پی سی بی کیلئے سبق ہے‘

    امریکہ میں کرکٹ کے فروغ  کیلے سرگرم کردار ادا کرنے والے پاکستانی امریکی بزنس ٹائیکون تنویر احمد بھی امریکی ٹیم سے پاکستان کی شکست پر برس پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیلاس میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا اور ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

    امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو جیت کیلئے 19 رنز کا ہدف دیا، قومی ٹیم صرف 13 رنز بناسکی، ڈیلس میں گروپ اے کے کھیلے گئے میچ میں امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے تھے، کپتان بابر اعظم 44 اور شاداب 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔

    امریکا کو میچ جیتنے کے لیے آخری گیند پر 5 رنز درکار تھے، امریکی بیٹر نتیش کمار نے حارث رؤف کو چوکا مارا اور میچ برابر ہوگیا جس کے بعد سپر اوور کھیلا گیا۔

    پاکستان کی شکست پر امریکا میں کرکٹ کے فروغ کیلے سرگرم کردار ادا کرنے والے پاکستانی امریکی بزنس ٹائیکون تنویر احمد نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی امریکی کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں شکست کو ٹیم مینجمنٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کیلے سبق قرار دیا ہے۔

    ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پی سی بی کو مشورہ دیا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ سے 15 روز پہلے ٹیکساس بھیج دیں، پریکٹس کیلئے گراونڈ کی سہولت ہم فراہم کریں گے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، آسٹریلیا کا عمان کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، آسٹریلیا کا عمان کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف

    آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے دسویں میچ میں عمان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹونیس نے 66 اور ڈیوڈ وارنر نے 56 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، عمان کی جانب سے مہران خان نے 2 جبکہ بلال خان اور کلیم اللّٰہ نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    اس سے قبل عمان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دسویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    ورلڈ کپ کے گروپ بی کی دونوں ٹیمیں بارباڈوس کے شہر برج ٹاؤن میں کنسنگٹن اوول اسٹیڈیم میں زور آزمائی میں مصروف ہیں۔

    واضح رہے کہ آج آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تین میچز کھیلے جا رہے ہیں، پہلا میچ یوگنڈا نے پاپوا نیوگینی کو 3وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، یوگنڈا نے پاپوا نیو گنی کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

    تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم امریکا کے خلاف ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، یوگنڈا نے پاپوا نیو گنی کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، یوگنڈا نے پاپوا نیو گنی کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

    یوگنڈا نے پاپوا نیو گنی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے نویں میچ میں 3 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی، یوگنڈا نے 18.2 اوورز میں ٹارگٹ پورا کرلیا۔

    یوگنڈا نے امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کرپہلے باؤلنگ کرانے کا فیصلہ کیا۔

    اوپننگ بیٹر ٹونی اورا ایک اور اسد والا بغیر کسی رن کے آؤٹ ہوئے، پاپوا نیو گنی کی ٹیم 19.1 اوورز میں 77 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

    حری حری 15، لیگا سیاکا اور کیپلن ڈوریگا 12-12 جبکہ چارلس امینی، نارمن وانوا اور سیسی باؤ نے 5-5 رنز بنائے۔

    یوگنڈا کی اننگ کا آغاز بھی اچھا نہیں ہوا، اوپننگ بیٹر سائمن سیسازی ایک اور روجر مساکا بغیر کسی رن کے پویلین لوٹ گئے۔

    یوگنڈا کے ریاضت علی شاہ نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے 33 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کا پہلا مقابلہ آج امریکا سے ہوگا

    واضح رہے کہ گروپ سی میں شامل دونوں ٹیمز کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، افغانستان نے  یوگنڈا کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیدیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، افغانستان نے یوگنڈا کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیدیا

    افغانستان نے یوگنڈا کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دے دیا۔

    امریکی ریاست رہوڈ آئیلینڈ کے شہر پروویڈنس میں گروپ سی کی دونوں ٹیمیں زور آزمائی کررہی ہیں، یوگنڈا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    افغانستان نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز اسکور کئے، اوپننگ بلے بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 154 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔

    افغانستان کی جانب سے ابراہیم زردان 70 رنز اور رحمت اللّٰہ گرباز 76 بناکر نمایاں رہے، جبکہ محمد نبی 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    براعظم افریقا سے نمیبیا کے بعد یوگنڈا دوسری ٹیم تھی جس نے امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

    یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو شکست دے دی

    نیویارک میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 78 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل میزبان ویسٹ انڈیز کو بڑا دھچکا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل میزبان ویسٹ انڈیز کو بڑا دھچکا

    آئندہ ماہ منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل میزبان ویسٹ انڈیز کو بڑا دھچکا پہنچا ہے، اسٹار آل راؤنڈر عالمی کپ سے باہر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کی میزبانی کے لیے تیار ویسٹ انڈین ٹیم کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر آل راؤنڈر جیسن ہولڈر کی خدمات حاصل نہیں ہونگی۔ جیسن ہولڈر کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران انجری کے باعث ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے ہولڈر کے متبادل کا اعلان کردیا ہے، ٹیم میں جیسن ہولڈرکی جگہ اوبیڈ مک کوئے کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے چند روز قبل ہی جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیت کر ویسٹ انڈیز نے دوسری ٹیموں کو اپنے ارادوں سے خبردار کردیا ہے۔

    ویسٹ انڈیز کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح دلانے میں روسٹن چیس کا اہم کردار رہا، انھوں نے دوسرے میچ میں 38 گیندوں پر 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    ویسٹ انڈیز نے اتوار کو سبینا پارک میں جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 16 رنز سے شکست دی۔ کیربیئنز کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری مل گئی ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت دوسری ٹیموں کے لیے خطرہ نہیں! سابق کرکٹر کا دعویٰ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت دوسری ٹیموں کے لیے خطرہ نہیں! سابق کرکٹر کا دعویٰ

    سابق کرکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت دوسری ٹیموں کے لیے خطرہ ثابت نہیں ہوگا۔

    انگلینڈ کے سابق کرکٹر ڈیوڈ لائیڈ نے اسپورٹس ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے آئی سی سی ٹورنامنٹس میں بھارتی طرز عمل پر بھی سخت تنقید کی۔ انھوں نے کہہا کہ بھارتی ٹیم ناک آؤٹ کے زیادہ دباؤ والے مرحلے میں اکثر ناکام رہتی ہے،

    انھوں نے واضح کیا کہ اس ورلڈکپ میں روہت شرما کی قیادت میں جانے والی بھارتی ٹیم دیگر ٹیموں کے لیے خطرناک ثابت نہیں ہوگی کیوں کہ ٹیم ہندوستانی ٹیم کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی۔

    لائیڈ نے کہا کہ ان کے بارے میں پہلے سے پیشین گوئی کی جاسکتی ہے کیوں کہ انھوں نے اپنی بیڑیاں اتاری نہیں ہیں۔

    سابق انگلش کرکٹر نے کہا کہ وہ اچھے کھلاڑی ہیں لیکن وہ بلے یا گیند سے کوئی رسک نہیں لیتے۔ ہاں وہ اپنے دن میں اچھا پرفارم کریں گے لیکن وہ واقعی دوری ٹیموں کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کے انتخاب سے قبل 15 ناموں کے لیے سیلکٹرز نے کافی غور و خوض کیا تھا۔

    ہاردک پانڈیا کو ان کی بری فارم کے باوجود ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں ایک سال سے بھارتی ٹیم کا حصہ رہنے والے رنکو سنگھ اور شبمن گل جیسے پلیئرز کو منتخب نہیں کیا گیا۔

    بھارتی ٹیم اپنی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کرے گی جبکہ دو دن بعد نیو یارک میں روایتی حریف پاکستان سے ٹکرائے گی۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل سری لنکا کی بڑی تیاری، وسیم اکرم کوچنگ کرینگے

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل سری لنکا کی بڑی تیاری، وسیم اکرم کوچنگ کرینگے

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پاکستانی لیجنڈ کی خدمات سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اگلے ماہ شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پہلے سری لنکا کرکٹ ٹیم کی جانب سے اپنی تیاریاں تیز کردی گئی ہیں۔ پاکستان کے عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم 3 دن کے لیے سری لنکن بولرزکی کوچنگ کریں گے۔

    اپنے بولرز کے لیے سوئنگ کے سلطان کی خدمات حاصل کرنے سے قبل پاکستان کے ایک اور سابق بولر عاقب جاوید کو بھی سری لنکا کا بولنگ کوچ مقررکیا جاچکا ہے۔

    وسیم اکرم تین روزہ ٹریننگ پروگرام کے سلسلے میں سری لنکا پہنچ گئے ہیں، مذکورہ ٹریننگ پروگرام کے دوران پاکستانی لیجنڈ اور سابق کپتان 5 سیشینز منعقد کریں گے۔

    سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق وسیم اکرم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری میں مصروف پلیئرز سے بھی ملیں گے۔ وہ سری لنکا پیس اکیڈمی، ہائی پرفارمنس سینٹر اور کلب کوچز کو بھی رہنمائی فراہم گے۔

    واضح رہے کہ آئندہ ماہ جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں عالمی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شیڈول ہے اور تمام ہی ٹیموں نے اپنی بساط کے مطابق اس ایونٹ کے لیے بھرپور تیاریاں کی ہیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کھلاڑیوں کا چناؤ، سلیکشن کمیٹی، ٹیم مینجمنٹ نے سر جوڑلیے

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کھلاڑیوں کا چناؤ، سلیکشن کمیٹی، ٹیم مینجمنٹ نے سر جوڑلیے

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کن کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے، اس سلسلے میں سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ نے سر جوڑلیے ہیں۔

    امریکا اور ویسٹ انڈیز میں آئندہ ماہ جون میں منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی اورٹیم مینجمنٹ کے درمیان مشاورت جاری ہے۔

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے انتخاب کے حوالے سے نئے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن سے بھی مشاورت کی جائیگی۔

    اسامہ میر اور عامرجمال سمیت کچھ کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں منتخب کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے بھی بحث جاری ہے۔

    واضح رہے کہ امکان ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا جس کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔

  • ’’ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیتنے کے لیے جو چاہیے وہ ہم میں موجود ہے!‘‘

    ’’ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیتنے کے لیے جو چاہیے وہ ہم میں موجود ہے!‘‘

    انگلینڈ کے لیگ اسپنر عادل رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے لیے جو مائنڈ سیٹ اور تجربہ چاہیے وہ ہمارے پاس موجود ہے۔

    دنیائے کرکٹ کو آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بے صبری سے انتظار ہے، ایسے میں انگلینڈ کے لیگ اسپنر عادل رشید اپنی ٹیم کی جانب سے ایک بار پھر ٹرافی اٹھانے کے حوالے سے پُرامید ہیں۔ لیگ اسپنر نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ٹیم کی تیاری پر بھی زور دیا ہے۔

    انگلش کرکٹر نے کہا کہ ہم پُراعتماد ہیں اور ہمارے پاس وہ ٹیم ہے، وہ ذہنیت ہے، وہ کھلاڑی ہیں اور ہمارے پاس وہ تجربہ ہے جو ہمارے لیے ورلڈکپ ٹرافی تک جانے کے سارے راستے بناتا ہے۔

    50 اوورز ورلڈ کپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ بالکل مختلف ہوتی ہے۔

    عادل نے مزید کہا کہ ہم اس طرح نہیں سوچتے کہ ہمارا پچھلا ورلڈ کپ برا تھا کیونکہ یہ بالکل مختلف فارمیٹ تھا۔ یہ 50 اوورز کا فارمیٹ تھا یہ ٹی ٹوئنتی نہیں تھا۔ ہم دونوں کو ایک ساتھ ملانے کی کوشش نہیں کرتے۔

    ای سی بی کی جانب سے نیشنل ٹیپ بال مقابلوں کے آغاز کے موقع پر راشد نے کہا کہ اپنے تجربے کی بنا پر ہم پُراعتماد ہیں اور ہم آئندہ ایونٹ میں پوری طرح سے آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے۔

  • اگر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنا ہے تو یہ کام کرنا پڑیگا! سلیکٹر کا کوہلی کو واضح پیغام

    اگر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنا ہے تو یہ کام کرنا پڑیگا! سلیکٹر کا کوہلی کو واضح پیغام

    بھارتی سلیکٹر نے ویرات کوہلی کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انھیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنا ہے تو پھر یہ کام کرنا پڑیگا۔

    اجیت اگرکر کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی مبینہ طور پر اس بات کی خواہشمند ہے کہ کوہلی کو عالمی ایونٹ میں روہت شرما کے اوپننگ پارٹنر کا کردار نبھائیں۔ رپورٹس کے مطابق کوہلی کو بطور اوپنر رکھنے کے امکان پر گزشتہ ہفتے ہونے والی میٹنگ میں سنجیدگی سے غور کیا گیا۔

    اس میٹنگ میں کپتان روہت، ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ اور چیف سیکٹر اجیت اگرکار موجود تھے۔ بھارتی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں کوہلی کی جگہ کے بارے میں کافی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

    کوہلی کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ یقینی نہیں تھی تاہم روہت، ڈریوڈ اور سلیکٹرز نے گزشتہ سال ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد ملاقات کی تھی جس کے بعد بہت کچھ تبدیل ہوچکا ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ کوہلی سلیکشن کمیٹی سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی جگہ کے بارے میں وضاحت چاہتے ہیں جس پر انھیں اوپننگ کا آپشن دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ کوہلی آئی پی ایل کے پچھلے کچھ سیزن میں رائل چیلنجرز بنگلورو کے لیے باقاعدگی سے اوپننگ کر رہے ہیں۔

    اس بار کے آئی پی ایل ایڈیشن میں فی الحال وہ 147 کے اسٹرائیک ریٹ سے سات میچوں میں 361 رنز کے ساتھ اورنج کیپ ہولڈر ہیں جبکہ وہ ایک سنچری بھی بنا چکے ہیں۔