Tag: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

  • مجھے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ہر حال میں کوہلی چاہیے! روہت شرما

    مجھے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ہر حال میں کوہلی چاہیے! روہت شرما

    بھارتی کپتان روہت شرما نے سلیکٹرز پر واضح کردیا ہے کہ انھیں آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کسی بھی قیمت پر ٹیم میں ویرات کوہلی چاہیے۔

    اس ماہ کے شروع میں ویرات کوہلی کو ممکنہ طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر کیے جانے کی خبروں نے ہلچل مچادی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم میں نئے پاور ہٹرز کے ابھرنے کے بعد ورلڈ کپ اسکواڈ میں اسٹار بیٹر کی شمولیت مشکوک ہوگئی ہے۔

    رپوٹس میں بتایا گیا تھا کہ جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے عالمی ایونٹ میں جگہ پکی کرنے کے لیے کوہلی کو انڈین پریمیئر لیگ میں مضبوط پرفارمنس پیش کرنا ہوگی۔

    ان قیاس آرائیوں کے درمیان سابق ورلڈ کپ فاتح کرکٹر اور بھارتی سیاست دان کیرتی آزاد نے کوہلی کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے نئے انکشافات کیے ہیں۔

    اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے کیرتی آزاد نے کہا کہ کپتان روہت شرما چاہتے ہیں کہ کوہلی کسی بھی قیمت پر ٹیم کا حصہ بنیں جبکہ ورلڈ کپ کے فائنل 15 میں ان کی شمولیت کی تصدیق جلد متوقع ہے۔

    انھوں نے لکھا کہ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس معاملے میں اجیت اگرکار نہ خود کو قائل کر سکے اور نہ ہی دوسرے سلیکٹرز کو، جے شاہ نے روہت شرما سے بھی پوچھا لیکن روہت نے کہا کہ ہمیں کسی بھی قیمت پر ویرات کوہلی چاہیے۔

    کیرتی آزاد نے مزید لکھا کہ ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلیں گے اور اس کا باضابطہ اعلان ٹیم کے انتخاب سے پہلے کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ کوہلی بھی بھارتی کپتان روہت کی طرح اکتوبر، نومبر 2022 میں ہونے والے پچھلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سے اب تک مختصر ترین فارمیٹ سے دور تھے۔

    اسٹار بلے بازی جوڑی نے اس سال جنوری کے شروع میں مختصر فارمیٹ میں افغانستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز کھیلی تھی۔ کوہلی نے اس سیریز میں دو میچز کھیلے تھے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل بھارت اہم ترین کھلاڑی کی خدمات سے محروم

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل بھارت اہم ترین کھلاڑی کی خدمات سے محروم

    اس سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے اہم ترین کھلاڑی کی خدمات سے محروم ہوگئی۔

    فاسٹ بولر محمد شامی ان فٹ ہونے کے باعث 2023 ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد سے ایکشن میں نظر نہیں آئے جبکہ حال ہی میں ان کی سرجری ہوئی ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے محمد شامی کی مسابقتی کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے ٹائم لائن بتائی ہے۔

    جے شاہ نے بتایا کہ اس سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کو سینئر فاسٹ بولر کی خدمات حاصل نہیں ہونگی

    انھوں نے بتایا کہ پیسر کامیاب سرجری کے بعد بھارت واپس آچکے ہیں اور ممکنہ طور پر ستمبر میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے دوران وہ بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آجائیں گے۔

    ہندوستانی ٹیم اس سال ستمبر میں بنگلہ دیش کی دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی میزبانی کرے گی۔

    واضح رہے کہ محمد شامی ون ڈے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے جبکہ انجری کے ساتھ ہی انھوں نے میگا آئی سی سی ایونٹ بھی کھیلا تھا۔

    ان کی گزشتہ ماہ پنڈلی کے پٹھے کی سرجری ہوئی تھی جبکہ انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔

  • ہاردک پانڈیا کو بھارت کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان

    ہاردک پانڈیا کو بھارت کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان

    بھارت کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو روہت شرما کی جگہ بھارت کی وائٹ بال یعنی ایک ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیموں کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بی بی آئی سی نے ہاردک پانڈیا سے بھارتی ٹیم کا کپتان بنائے جانے کے حوالے سے بات چیت بھی کرلی گئی ہے، جبکہ پانڈیا نے بورڈ سے جواب دینے کے لیے کچھ وقت مانگا ہے۔

    2021 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ویرات کوہلی کی جگہ روہت شرما کو بھارتی ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا تاہم آسٹریلیا میں ہونے والے حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں یکطرفہ شکست کے بعد روہت شرما کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

    ہاردک پانڈیا کو 2022 میں آئی پی ایل کے بعد آئر لینڈ کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے پہلی بار بھارتی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا جس میں بھارتی ٹیم نے دو صفر نے کامیابی حاصل کی تھی۔

     اس کے علاوہ ہاردک پانڈیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں بھی کپتانی کے فرائض انجام دیے تھے۔

    حال ہی میں نیوزی کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیزیز میں بھی بھارتی ٹیم نے ہاردک پانڈیا کی قیادت میں ایک صفر سے کامیابی سمیٹی تھی۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھارتی ویزوں کی منتظر

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھارتی ویزوں کی منتظر

    ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کا معاملہ، بھارت تاحال پاکستان کو ویزہ دینے سے ٹال متول کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ویزے آج جاری نہ ہونے پر پاکستان کا ورلڈ کپ سے آوٹ ہونے کا امکان بڑھ جائے گا۔

    چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آج بھارتی ہائی کمیشن سے رابطہ کے باوجود کوٸی جواب نہیں دیا جا رہا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ویزہ کلیٸرنس کیلٸے دو ماہ قبل تمام تفصیلات بھارت کو بھجوا دی تھی، قومی بلائنڈ ٹیم نے شیڈول کے مطابق اتوار کو بھارت روانہ ہونا ہے۔

    ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 5 دسمبر سے بھارت میں کھیلا جانا ہے، ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلا میچ 7 دسمبر کو جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلنا ہے۔

    روایتی حریف بھارت کیخلاف 8 دسمبر کو بڑا ٹاکرا ہوگا، پاکستان دوسرے ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ میں رنر اپ رہا ہے۔

  • شاہین شاہ کی مداحوں سے دعا کی درخواست

    شاہین شاہ کی مداحوں سے دعا کی درخواست

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے مداحوں سے دعا کی درخواست کی ہے۔

    شاہین شاہ آفریدی کی سوشل میڈیا پر حال ہی میں منعقد کیے جانے والے قومی کرکٹرز کے عشائیے سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

    جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب میں انٹری کے دوران شاہین کو اکیلا دیکھ کر ان کے مداح بھاگے چلے آئے اور ان سے مختلف سوالات شروع کردیے۔

    شاہین کی طبیعت سے متعلق پوچھے گئے سوالات پر انکا کہنا تھا کہ آپ میرے لیے دعا کریں میرے ٹانکے صحیح ہوجائیں۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا اسی ماہ اپینڈکس کا آپریشن ہوا تھا۔

  • ویڈیو: بھارت نیوزی لینڈ سیریز ٹرافی کی رونمائی، کپتانوں کی سائیکل پر انٹری

    ویڈیو: بھارت نیوزی لینڈ سیریز ٹرافی کی رونمائی، کپتانوں کی سائیکل پر انٹری

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست ملنے کے بعد باہر ہونے والی ٹیموں کے درمیان سیریز  کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے لیے رونمائی کی گئی ہے جس میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سائیکل پر انٹری کی۔

    بی سی سی آئی کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ہمراہ تصویر کھنچواتے اور کروکو ڈائل بائیک سائیکل  چلاتے دیکھا گیا۔

    دورہ نیوزی لینڈ میں بھارتی ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر  ہاردک پانڈیا کر رہے ہیں جبکہ بھارتی ٹیم میں روہت شرما سمیت کئی سینئر کھلاڑی شامل نہیں ہیں۔

    یاد رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز نیوزی لینڈ میں 18 نومبر سے ہوگا اس دوران 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

  • انگلش ٹیسٹ کرکٹر  نے شاہین شاہ کی تعریف میں کیا کہا؟

    انگلش ٹیسٹ کرکٹر نے شاہین شاہ کی تعریف میں کیا کہا؟

    انگلینڈ کے ٹیسٹ کرکٹر اسٹورٹ براڈ بھی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین کو ہمت کی داد دیتے ہوئے تعریف کی ہے۔

    انگلینڈ کے ٹیسٹ کرکٹر اسٹورٹ براڈ نے ایک صحافی کی شاہین کی انجری سے متعلق ٹوئٹ پر ردعمل دیا اور فاسٹ بولر کی بہاردی کو سراہا۔

    اسٹورٹ براڈ نے ٹوئٹ میں لکھا اگر شاہین انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف نا کھیل سکے تو یہ ان کے لیے بُری خبر ہوگی۔

    انہوں نے شاہین شاہ کو سراہتے ہوئے کہا شاہین نے ثابت کیا کہ وہ بہت زیادہ بہادر ہے اور اس میں اپنے کھیل کے لیے کتنی لگن ہے کہ اس نے زخمی ہونے کے باوجود بھی فائنل میں گیند کروائی۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ انگلینڈ کے کھلاڑی ہیری بروک کا کیچ لیتے ہوئے گرپڑے تھے جس کے بعد وہ دوبارہ گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے لیکن اس کے باوجود  وہ اپنا اگلا اوور کرانے آئے۔

    شاہین نے 16ویں اوور کی پہلی گیند کرائی جس کے بعد وہ تکلیف کے باعث اوور مکمل نا کرواسکے اور میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد ان کا اوور افتخار احمد نے مکمل کروایا۔

  •  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم  نے اپنے کوچ کو گنجا کردیا

     ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم نے اپنے کوچ کو گنجا کردیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی چیمپئن انگلینڈ کی ٹیم نے ٹرافی جیتنے کے بعد ہوٹل کے ڈریسنگ روم پہنچ کر اپنے کوچ کو گنجا کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں فتح کے بعد ٹیم سلیبریشن سے متعلق میتھیو موٹ نے گفتگو کی اور بتایا کہ فتح کے بعد ٹیم نے ہوٹل کے ڈریسنگ روم پہنچ کر صبح 6 بجے تک فیملیز کے ساتھ سیلبریٹ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ میں نے ورلڈکپ سے قبل سیم کرن سے ڈیل کی تھی کہ اگر ہم ورلڈکپ جیت گئے تو آپ میرے بال اتار سکتے ہیں اور انہوں نے وہ سچ کر دکھایا، جشن کے دوران معین علی نے کمرے میں میرے بال اتار دیے۔

    میتھیوکے مطابق لیکن اس ڈیل میں ایک اچھی چیز سیم کرن کے بالوں کو اپنی مرضی کے رنگ سے ڈائی کرنا بھی تھا جس کے لیے میں موقع کی تلاش میں ہوں۔

  • ویڈیو: جوز بٹلر کا اشارہ، معین اور عادل نے شیمپین جشن سے خود کو علیحدہ کرلیا

    ویڈیو: جوز بٹلر کا اشارہ، معین اور عادل نے شیمپین جشن سے خود کو علیحدہ کرلیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف فتح حاصل کرنے کے بعد انگلش کھلاڑیوں نے ٹرافی کے ہمراہ جشن منائی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر انگلش کھلاڑیوں کے جشن کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں تمام کھلاڑیوں کو شیمپین جشن مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    تاہم شیمپین جشن سے قبل  انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر ساتھی مسلمان کھلاڑی معین علی اور عادل رشید کو  اشارہ کرتے ہیں جس کے بعد دونوں کرکٹر  اس جشن سے علیحدہ ہوجاتے ہیں۔

    اس کے علاوہ فتح ٹیم نے ٹرافی کے ہمراہ کھلاڑیوں کو جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ کچھ کھلاڑیوں نے اہل خانہ کے ہمراہ تصاویریں بھی ببوائیں۔

  • سیمی فائنل میں شکست کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کا رد عمل سامنے آگیا

    سیمی فائنل میں شکست کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کا رد عمل سامنے آگیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹرز کا ردعمل سامنے آگیا۔

    گزشتہ روز بھارتی کرکٹ ٹیم کےکپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کا سارا ملبہ بولرز  پر ڈال دیا۔

    روہت شرما نے کہا کہ تھا کہ بہت زیادہ دباؤ والا میچ تھا، ہینڈل کرنے کی صلاحیت نہیں تھی، آج کی شکست سے زیادہ مایوسی ہوئی، ہم اپنے پلان کے مطابق نہیں چل سکے۔

    بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ بھارتی بولرز نے بولنگ کا آغاز اچھا نہیں  کیا، میرا اب بھی خیال ہے کہ بیٹرز نے اچھی بیٹنگ کی تاہم بولنگ میں ہم ناکام رہے، یہ ایسی وکٹ نہیں تھی کہ اس پر اتنا اسکور 16 اوورز میں پورا کیا جاسکے۔

    دوسری جانب بھارتی ٹیم کے ویرات کوہلی نے ٹوئٹ میں اپنا ردعمل دیتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا۔

    انکا کہنا تھا کہ آسٹریلین خطے کو کچھ خواب حاصل کرنے اوردلوں میں مایوسی کے ساتھ چھوڑ رہے ہیں، بھارتی کرکٹر نے ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا میں گزارے گئے لمحے ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

    اس کے علاوہ بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے بھی سیمی فائنل ہارنے کے بعد ٹوئٹر پر ایک جذباتی ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ 2022 ایونٹ میں لی گئی کچھ تصویر شئیر کی ہے۔

    ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ٹوٹے ہوئے ، شدید اداس، زخمی، جسے قبول کرنا ہم سب کے لیے مشکل ہے لیکن میں نے اپنی ٹیم کی اس باؤنڈ کو انجوائے کیا جسے ہم نے ترتیب دیا ہم ہر قدم پر ایک دوسرے کے لیے لڑے۔

    آل راؤنڈر  نے اپنی ٹوئٹ  میں مزید لکھا کہ سپورٹنگ اسٹاف کا شکریہ جنہوں نے مہینوں ہمیں محنت اور لامتناہی لگن کے ساتھ سپورٹ کیا۔

    بھارتی کھلاڑی نے اپنی ٹوئٹ میں سپورٹ کرنے والے مداحوں کے لیے بھی چند تصاویر  شیئر کیں اور لکھا کہ ہم مداحوں کے سپورٹ پر ان کے  شکر گزار رہیں گے، ایسا نہیں ہونا تھا لیکن ہم غور کریں گے اور لڑتے رہیں گے۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے بدترین شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔