Tag: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

  • ٹورنامنٹ جیتنے آئے ہیں،کوشش ہوگی ہر میچ جیتیں، محمد عامر

    ٹورنامنٹ جیتنے آئے ہیں،کوشش ہوگی ہر میچ جیتیں، محمد عامر

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ آئی سی سی کاایونٹ کھیلنا ایک چیلنج ہوتاہے، ٹورنامنٹ جیتنے آئے ہیں،کوشش ہوگی ہر میچ میں کامیابی حاصل کریں۔

    ڈیلاس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ باؤلرمحمدعامرکا کہنا تھا کہ چیلنج قبول کرتے ہوئے اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے، ہرطرح کی صورتحال کیلیے ہمیشہ تیارہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ موسم ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے،ہم نے اچھی پریکٹس کی ہے،جس کھلاڑی نے پرفارم کیاہوتاہے اس کی صلاحیت پر شک نہیں ہوناچاہیے۔

    فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ اعظم خان جس طرح کے کھلاڑی ہیں اکیلے میچ جتواسکتے ہیں، ہمیشہ سے مانتا ہوں بطورسینئرکھلاڑی آپ کواپنا رول قبول کرنا پڑتا ہے۔

    فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ منصوبہ بتانہیں سکتالیکن ہمارے پلان تیارہیں،حارث،شاہین اورنسیم گزشتہ 4سال سے عمدہ پرفارم کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ آج پاکستان آج بروز جمعرات امریکہ کے خلاف اپنے پہلے میچ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024 کا باقاعدہ سفر شروع کرے گا۔

    آئی سی سی کے میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کا مقابلہ ڈیلاس میں میزبان ٹیم امریکا سے ہوگا، پاکستان کو مہم شروع کرنے سے پہلے دھچکا لگ گیا۔

    آل راؤنڈر عماد وسیم انجری کے باعث پہلے میچ سے باہر ہوگئے، امریکی ٹیم پاکستان کے مقابلے میں کرکٹ میں ناتجربہ کار ضرور ہے مگر اس نے پہلے میچ میں بتا دیا کہ اس سے جیتنا آسان نہیں ہوگا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، آسٹریلیا کا عمان کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈیلاس میں پہلے میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کا پہلا مقابلہ آج امریکا سے ہوگا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کا پہلا مقابلہ آج امریکا سے ہوگا

    انتظار کی گھڑیاں اب ختم ہونے کو ہیں, پاکستان آج بروز جمعرات امریکہ کے خلاف اپنے پہلے میچ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024 کا باقاعدہ سفر شروع کرے گا قومی ٹیم کو پہلا دھچکا لگ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ آج چھ جون کو امریکہ کے خلاف کھیلے گی۔

    آئی سی سی کے میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کا مقابلہ ڈیلاس میں میزبان ٹیم امریکا سے ہوگا، پاکستان کو مہم شروع کرنے سے پہلے دھچکا لگ گیا۔

    آل راؤنڈر عماد وسیم انجری کے باعث پہلے میچ سے باہر ہوگئے، امریکی ٹیم پاکستان کے مقابلے میں کرکٹ میں ناتجربہ کار ضرور ہے مگر اس نے پہلے میچ میں بتا دیا کہ اس سے جیتنا آسان نہیں ہوگا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈیلاس میں پہلے میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

    اس حوالے سے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ تمام سینیئر کھلاڑیوں کو آگے بڑھ کر اپنی ذمہ داری لینا ہوگی، ٹیم کو شاداب خان پر سب سے زیادہ بھروسہ ہے کیونکہ وہ مختلف کنڈیشن میں پرفارم کرچکے ہیں۔

    تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے پاس موجود تجربے اور ٹیلنٹ کے باعث اسے امریکہ کے خلاف میچ میں فیورٹ تصور کیا جارہا ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: قومی ٹیم کی امریکا کیخلاف میچ سے قبل بھرپور ٹریننگ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: قومی ٹیم کی امریکا کیخلاف میچ سے قبل بھرپور ٹریننگ

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا کے خلاف میچ سے قبل منگل کو دو حصوں میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔

    قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈیلاس میں صبح گیارہ سے دو بجے تک انڈور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، دوپہر میں قومی کھلاڑیوں نے بھرپور طریقے سے فیلڈنگ اور بولنگ پریکٹس کی۔

    ٹریننگ سیشن کے دوران قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے باؤنڈریز پر اونچے کیچز کی بھی بھرپور پریکٹس کی، گرینڈ پرارئیری اسٹیڈیم پر نیدرلینڈز اور نیپال کے میچ کی وجہ سے مین اسٹیڈیم پر پریکٹس پچ تیار نہیں ہوسکی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ڈیلاس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آل راؤنڈ عماد وسیم ورلڈ کپ کا پہلا میچ نہیں کھیل پائیں گے مگر بقیہ میچز کے لئے پر امید ہیں۔

    بابر اعظم نے کہا کہ آل راؤنڈر بدستور سائیڈ اسٹرین کی تکلیف میں مبتلا ہیں، میڈیکل پینل کامشورہ ہے آل راؤنڈر کواحتیاطاً نہ کھلایا جائے تاکہ اگلے میچز کے لئے دستیاب ہوسکیں۔

    انہوں نے کہا کہ آل راؤنڈر اسی تکلیف کی وجہ سے انگلینڈ کیخلاف آخری ٹی 20 نہیں کھیل پائے تھے۔

    کوشش کریں گے جو غلطیاں پہلے ہوئیں وہ نہ دہرائیں، بابر اعظم

    بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم اچھی تیاریوں کے ساتھ امریکا آئے ہیں، ہمارے ذہن میں ہے ہمیں کس طرح کی کرکٹ کھیلنا ہے، جو دستیاب سہولیات تھیں اس کو استعمال کرتے ہوئے پریکٹس کی۔

  • بابر اعظم کے والد کا پاکستان کے پہلے میچ سے قبل اہم بیان

    بابر اعظم کے والد کا پاکستان کے پہلے میچ سے قبل اہم بیان

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے پہلے میچ سے قبل اہم بیان سامنے آیا ہے۔

    بابر اعظم کے والدین اور بھائی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے امریکا پہنچ چکے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بابر اعظم کے والد اعظم صدیق کا کہنا تھا کہ بلا خوف کھیلیں، آخر تک ہمت نہ ہاریں، اتفاق سب سے بڑی قوت ہے یہی سبق یہاں پہنچ کر بابر کو سمجھایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by M.Azam Siddique (@azam_siddique_65)

    بابراعظم کے والد اعظم صدیق کا اپنی پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ مدد گار اللہ ہمیشہ سے ہے اور ماں باپ تو نام ہی دُعا کا ہے۔

    یاد رہے کہ قومی ٹیم اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 6 جون کو ڈلاس میں میزبان ٹیم امریکا کے خلاف میچ سے کرے گی، اس کے بعد پاکستان ٹیم 9، 11 اور 16 جون کو بالترتیب بھارت، کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف میچز کھیلے گی۔

    ٹی 20 ورلڈکپ میں افغانستان کا فاتحانہ آغاز، یوگنڈا کو شکست دیدی

    گروپ اسٹیج کے بعد گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے ویسٹ انڈیز جائیں گی۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا، قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض بابر اعظم انجام دیں گے۔

    آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیم سے ڈراپ کیے جانے والے شاداب خان بھی ٹیم میں شامل ہوں گے جبکہ حارث رؤف مکمل فٹ ہوگئے ہیں، وہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم میں تین وکٹ کیپرز، پانچ فاسٹ بولرز اور چار آل راؤنڈرز شامل ہوں گے۔

    رپورٹس کے مطابق پاکستانی اسکواڈ کے 15 کھلاڑیوں کے علاوہ سلمان علی اور عرفان نیازی ٹریول ریزرو کے طور پر امریکا جائیں گے۔

    دوسری جانب انگلینڈ نے یکم جون سے شروع ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے مانچسٹر سٹی کے ماہر نفسیات ڈیوڈ ینگ کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

    نوجوان مانچسٹر سٹی کے ساتھ نفسیات کے سربراہ کے طور پر کام کر رہے تھے جس نے حال ہی میں اپنا مسلسل چوتھا پریمیر لیگ ٹائٹل جیتا ہے۔

    اس سے قبل انہوں نے 2016 سے 2020 تک انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کیا اور 2019 میں ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے لیے چیزوں کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

    انگلینڈ کے وائٹ بال کے ہیڈ کوچ میتھیو میٹ نے انکشاف کیا کہ انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹائٹل کے دفاع میں ٹیم کی مدد کے لیے میگا ایونٹ کے لیے بطور کنسلٹنٹ رکھا گیا تھا۔

    پہلے ون ڈے میں انگلینڈ ویمنز ٹیم نے پاکستانی خواتین کو شکست دیدی

    میتھیو میٹ نے کہا کہ وہ (ماہر نفسیات) پہلے بھی ٹیم کے ساتھ رہے ہیں اور وہ بہترین ثابت ہوں گے، وہ دیگر کردار بھی ادا کر رہے ہیں لیکن ہم نے انہیں ورلڈکپ سیریز کے لیے حاصل کیا ہے۔

  • بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نجم الحسین کپتان اور تسکین احمد نائب کپتان ہوں گے جبکہ اسکواڈ میں سینئر کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    اسکواڈ میں شکیب الحسن، لٹن داس، جاکر علی، تنویر اسلام، سومیا سرکار، تنزیدحسن، توحید ہردوئے، محمود اللہ ریاض، شک مہدی حسن شامل ہیں۔ رشاد حسین، مستفیض الرحمٰن، شرف الاسلام اور تنظیم حسن بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا۔

    کوہلی کو کپتانی نہ دینے پر ہربھجن سنگھ بھڑک اُٹھے

    دوسری جانب پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی ٹیم میں کون کون جگہ بنائے گا؟

    ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی ٹیم میں کون کون جگہ بنائے گا؟

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ یکم جون سے شروع ہو رہا ہے میگا ایونٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں کون کون جگہ بنائے گا سلیکشن کمیٹی نے غور شروع کر دیا۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شروع ہونے میں 30 روز باقی ہیں اور میگا ایونٹ کے لیے دفاعی چیمپئن انگلینڈ، بھارت، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ نے اپنے اپنے اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے میگا ایونٹ میں خدوخال کیا ہوں گے۔

    ابتدائی اسکواڈ کے لیے سلیکشن کمیٹی نے غور شروع کر دیا ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بورڈز کو ٹیموں کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام دینے کے لیے یکم مئی تک کی تاریخ دی ہے اور پی سی بی کو کل آئی سی سی کو ابتدائی اسکواڈ کے نام دینا ہوں گے۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ورلڈ کپ اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، عماد وسیم اور شاداب خان کی جگہ بھی پکی ہے۔ جس میں بابر قیادت کے فرائض انجام دیں گے

    بولنگ اٹیک شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ اور محمد عامر پر مشتمل ہوگا جب کہ پانچویں بولر کے لیے عباس آفریدی اور زمان خان میں جگہ بنانے کا مقابلہ ہے۔

    سلیکٹرز کی میگا ایونٹ کے لیے اسامہ میر اور ابرار احمد پر بھی نظریں ہیں جب کہ صائم ایوب کے مسلسل ناکام ہونے کے بعد بھی انہیں میگا ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیے جانے کا امکان ہے۔

    متبادل وکٹ کیپر کے لیے اعظم خان مضبوط امیدوار ہیں۔

    آئی سی سی کو ابتدائی اسکواڈ دینے کے بعد 25 مئی کی ڈیڈ لائن تک منتخب کردہ کھلاڑیوں میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ ٹیم کن کھلاڑیوں پر مشتمل؟ اسکواڈ کا اعلان

    یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں 16 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    گروپ اے: پاکستان، بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا، امریکا

    گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ، عمان

    گروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگانڈا، پاپوا نیو گنی

    گروپ ڈی: جنوبی افریقا، سری لنکا، بنگلادیش، نیدرلینڈز، نیپال

  • نیپال اور عمان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا

    نیپال اور عمان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا

    نیپال اور عمان کی کرکٹ ٹیم نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    نیپال اور عمان نے ایشیا ریجن کوالیفائرز میں اپنے اپنے سیمی فائنل میچز جیت کر 2024 مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی جگہیں بنا لی۔

    ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے سیمی فائنل میں عمان نے بحرین کو 10 وکٹوں سے شکست دی، نیپال نے یو اے ای کو سنسنی خیز مقابلے میں 8 وکٹوں سے شکست دی۔

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ آئندہ سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ہے، نیپال اور عمان کے کوالیفائی کرنے کے بعد 20 ٹیموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

    2024 ورلڈ کپ کا فارمیٹ گزشتہ دو ایڈیشنز سے مختلف ہوگا جس میں 20 ٹیموں کو پہلے راؤنڈ کے لیے پانچ پانچ کے چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

    آئی سی سی کے مطابق ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں سپر 8 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ سپر 8 ٹیموں کو چار چار کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ میں سرفہرست دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔

  • منیبہ علی نے تاریخی سنچری کو یادگار کیسے بنایا؟

    منیبہ علی نے تاریخی سنچری کو یادگار کیسے بنایا؟

    ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی اوپنر منیبہ علی نے سنچری اسکور کر کے تاریخ رقم کردی اور آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کی امید روشن ہوگئی ہے۔

    پاکستان کی خواتین کرکٹ کی تاریخ میں منیبہ علی ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سنچری بنانے والی پہلی بلے باز خاتون کرکٹر بن گئیں ہیں۔

    منیبہ علی دنیا میں چھٹی خاتون ہیں جنھیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

    سنچری میکر منیبہ علی کا بیان سامنے آ گیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منیبہ علی نے اپنی اس تاریحی سنچری کو کس طرح یادگار بنایا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی وومینز ٹیم نے منیبہ علی کی سنچری اور آئرلینڈ کے خلاف فتح کو کیک کاٹ کر سیلبریٹ کیا۔

    تاریخی سنچری کو یادگار بنانے کے لیے منیبہ علی نے کیک کھایا، سب کو کھلایا، جبکہ تمام ویمن کھلاڑیوں نے خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے کو گلے بھی لگایا۔

  • انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

    انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

    اسلام آباد: انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی انڈر 19 ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کر دیا، عروب شاہ پاکستان ٹیم کی کپتان مقرر کر دی گئیں۔

    دیگر کھلاڑیوں میں علیزہ خان، انوشا ناصر، عریشہ نور، ایمان فاطمہ، حلیمہ عظیم ڈار، ہانیہ احمر، لائبہ ناصر، ماہ نور آفتاب، قرت العین احسن اور ردا اسلم شامل ہیں۔

    شوال ذوالفقار، وردہ یوسف، زیب النساء اور زامینہ طاہر کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، جب کہ اقصہ یوسف، دینا رضوی، ماہم انیس، مسکان عابد اور تہذیب شاہ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

    آئی سی سی انڈر 19 ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 14 سے 29 جنوری تک ساؤتھ افریقہ میں کھیلا جائے گا۔

    چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال نے کہا ’’ٹیم میں منتخب ہونے والی پندرہ کھلاڑیوں کو میں مبارک باد دیتی ہوں، کھلاڑیوں پر اعتماد ہے کہ وہ پہلی مرتبہ ہونے والے ایونٹ میں اچھا کریں گی۔‘‘

    پاکستان انڈر 19 ویمن ٹیم 15 جنوری کو روانڈا، 17 جنوری کو انگلینڈ اور 19 جنوری کو زمبابوے کے خلاف میچ کھیلے گی۔