Tag: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کیخلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری

    ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کیخلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلادیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، بھارت نے 20 اووزر میں 6 وکٹ کے تقصان پر 184 رنز بنائے۔

     گروپ 2 میں اس وقت بھارت دوسرے اور بنگلادیش تیسرے نمبر پر موجود ہے، یہ میچ دونوں ٹیموں کے علاوہ پاکستان کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

    کیوںکہ اگر بنگلادیش کی ٹیم آج بھارت کو شکست دیتی ہے اور پاکستان اپنے بقیہ دونوں میچز جیت گیا تو قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی اُمیدیں زندہ رہیں گی۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 20 رنز سے شکست دیدی

    ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 20 رنز سے شکست دیدی

    برسبین: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو20 رنز سے شکست دیدی، کیوی ٹیم 180 رنز کے تعاقب میں 159 رنز بنا سکی۔

    تفصیلات کے مطابق برسبین میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو فیلڈنگ کی دعوت دی، انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے، کپتان جوز بٹلر 73 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

    اس کے علاوہ ایلکس ہیلز 52، معین علی 5، لیام لیونگ اسٹون 20، ہیری بروکس 7 اور بین اسٹوکس 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے, سیم کورن اور ڈیوڈ ملان بالترتیب 6 اور 3 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی اور ایش سوڈھی نے ایک، ایک وکٹ لی۔

    اس سے قبل آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے ساتھ افغانستان کا ٹی توئنٹی ورلڈ کپ کا سفر ختم ہوگیا۔

  • کوہلی کے کمرے کی ویڈیو لیک ہونے پر آئی سی سی اور ہوٹل انتظامیہ کا بیان

    کوہلی کے کمرے کی ویڈیو لیک ہونے پر آئی سی سی اور ہوٹل انتظامیہ کا بیان

    پرتھ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پرتھ میں موجود بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ہوٹل کے کمرے کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد آئی سی سی اور ہوٹل انتظامیہ کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

    اے ایف پی کے مطابق کوہلی کے کمرے کی ویڈیو لیک ہونے پر آئی سی سی کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹر کی پرائیوسی کی خلاف ورزی مایوس کن ہے۔

    آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں تمام ہوٹلز اور سکیورٹی فراہم کرنے والوں کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ایونٹ میں شامل تمام کھلاڑیوں کی پرائیویسی کا مکمل احترام کیا جائے۔

    دوسری جانب کوہلی کی نشاندہی پر ہوٹل انتظامیہ کی سکیورٹی پر سوال اٹھایا جارہا ہے تاہم انہوں نے اپنا مؤقف جاری کردیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

    ہوٹل انتظامیہ نے بتایا  کہ ویرات کوہلی کے کمرے کے اندر کی ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر ڈالنے والے ملازم کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔

    ہوٹل انتظامیہ نے ویرات کوہلی کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل ہونے کے معاملے پر معذرت کی ہے اور وعدہ کیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ آئندہ ایسا واقعہ نہ ہو۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمرے کی اوریجنل ویڈیو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے فوری طور پر ڈیلیٹ کردی گئی تھی جبکہ ہم اس حوالے سے بھارتی کرکٹ ٹیم اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے بھی رابطے میں ہیں تاکہ ان سے بھی معذرت کی جاسکے اور تحقیقات سے انہیں بھی آگاہ رکھا جاسکے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی اور بتایا کہ یہ ہوٹل کراؤن پرتھ میں ان کے کمرے کی ویڈیو ہے جو انہوں نے نہیں بنائی بلکہ انہیں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ملی ہے اور یہ اس وقت بنائی گئی جب وہ کمرے میں موجود نہیں تھے۔

  • شاہدآفریدی بھی بابر اعظم کے حق میں بول پڑے

    شاہدآفریدی بھی بابر اعظم کے حق میں بول پڑے

    کراچی: بوم بوم آفریدی کپتان بابر اعظم کے حق میں بول پڑے۔

    پاکستان کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے نجی چینل سے گفتگو میں کہا کہ بابر اعظم کو اس وقت سپورٹ کی ضرورت ہے۔

    شاہد آفریدی نے نجی چینل سے گفتگو کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ بابر اعظم کی حمایت میں ایک ٹوئٹ کی جس میں کہا  کہ ’دوسے تین میچز آپ کو برا کھلاڑی نہیں بناتے، بابر اعظم ہمارے ایک بہترین کھلاڑی ہیں۔

    آل راؤنڈر نے مزید لکھا کہ انہیں اپنی فارم میں واپس آنے کے لیے ہماری سپورٹ کی ضرورت ہے، بابر جلد ہی ایک بڑی میچ وننگ  اننگز کے ساتھ واپس لوٹیں گے۔

    شاہد آٖفریدی نے کہا کہ بابر اعظم ایک ایسا کھلاڑی ہے جو شروعات سے ہی پاکستان ٹیم کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ورلڈکپ سے قبل پاکستان ٹیم نے جتنی کرکٹ کھیلی ہمیں یقین ہوتا تھا کہ بابر اگر میدان میں اترا ہے تو ٹیم کے لیے اچھا اسکور بناکر لوٹے گا۔

     انکا کہنا تھا کہ مجھے حیرت ہے کہ ایک ایسا کھلاڑی جو مستقل اچھی پرفارمنس دے رہا ہے وہ اگر ایک سیریز میں نہیں پرفارم کرپاتا تو اس پر اتنی تنقید کیوں کی جارہی ہے، یہ میرے لیے افسوسناک بات ہے، میں ماضی میں بھی محمد رضوان کی بری پرفارمنس پر ان کی حمایت میں کھڑا رہا، کیوں کہ مجھے پتا ہےکہ رضوان باصلاحیت کھلاڑی ہے۔

    انہوں نے اوپنر کے حوالے سے کہا کہ رضوان ، بابر اور فخر زمان ہماری ٹیم کے لیے ریڑھ کی ہڈی جیسے ہیں، ان کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا جائے، بابر اعظم جیسے کھلاڑی جو  نمبر 1 اور نمبر 2 پر رہ چکے ہیں ان پر سابق کھلاڑیوں کی جانب سے تنقید میرے لیے افسوس کی بات ہے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر کو سپورٹ کی ضرورت ہے، ورلڈکپ ابھی باقی ہے کیا پتا اگلے میچز میں بابر اعظم 100 رنز اسکور کردے تو پھر آپ کس منہ سے بابر کی تعریف کروگے گے، بابر اعظم ایک ایسا کھلاڑی ہے جو مستقل انداز سے پاکستان کے لیے پرفارم کررہا ہے۔

  • محمد رضوان کی قوم سے دعاؤں کی اپیل

    محمد رضوان کی قوم سے دعاؤں کی اپیل

    پرتھ: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ آپ لوگ ہمارے لیے دعا کریں، ہم اپنی پوری کوشش کریں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر پر محمد رضوان کی ایک ویڈیو شئیر کی ہے، جس میں انکا کہنا تھا کہ کرکٹ میں جیت بہت ضروری ہوتی ہے، گزشتہ دو میچز میں ہماری پوری ٹیم کے ساتھ عوام بھی بہت تکلیف سے گزری ہے۔

    رضوان کا کہنا تھا کہ  نیدرلینڈز کے ساتھ میچ میں جس طرح لڑکوں نے کوشش کی ہے بالکل اسی مومنٹم کی آگے بھی ضرورت ہے، اسی طرح آگے بھی کھیل کے میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

    انکا کہنا تھا کہ ہم اچھا کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں، بابر اعظم بھی اچھا کھیلیں گے، وہ دنیا کے بہترین بیٹر ہیں بڑے میچز میں وہ بھی اچھا پُرفارم کریں گے۔

    محمد رضوان کا ٹی ٹوئنٹی میں ایک اور اعزاز

    کیپر و بیٹر محمد رضوان نے ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ سب کے سامنے ہیں جبکہ حارث رؤف کی بولنگ بھی بہت اچھی جاری ہے۔

    وسیم جونیئر سے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ وسیم ہماری ٹیم کے لیے بہت اچھا ثابت ہوا ہے، ہم دو میچز ہارے ہیں لیکن ان میچز میں وسیم کی کارکردگی بہت بہترین رہی ہے، وسیم کی صورت میں ٹیم میں ہمیں ایک پلس پوائنٹ ملا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ شاداب خان ہمیشہ سے بہترین پُرفارمنس دی ہے، وہ ٹیم میں ستون کی اہمیت رکھتے ہیں۔

    محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اچھا کھیلنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، بابر اعظم بھی اچھا کھیلیں گے، آپ لوگوں سے اپیل ہے کہ ہمارے لیے دعا کریں، ہم اپنی پوری کوشش کریں گے۔

  • بابر اور رضوان اوپنر نہیں مڈل آڈرز کے بیٹرز ہیں، یونس خان

    بابر اور رضوان اوپنر نہیں مڈل آڈرز کے بیٹرز ہیں، یونس خان

    کراچی: سابق کرکٹر یونس خان نے کہا ہے کہ بابر اور رضوان اوپنر نہیں مڈل آڈرز کے بیٹرز ہیں انہیں اپنی اوپنر پوزیشن چھوڑ دینی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر اے آر وائی پینل میں موجود کرکٹر اور سابق کرکٹرز نے تبصرہ کیا، گفتگو میں یونس خان نے کہا کہ پاکستان کو بیٹنگ آڈر تبدیل کرنا ہوگا۔

    یونس خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے پہلے ہم نے وہی بیٹر کھلائے جو تھے، ہم نے نئے بیٹر کا تجربہ نہیں کیا جس کا نتیجہ اب ٹیم کی ہار کی صورت میں نظر آرہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میرا سوال ہے کیا اب اوپنر ٹیم کے لیے اپنی پوزیشن کی قربانی دے سکتے ہیں کیا نمبر چار اور پانچ کے کھلاڑی جو کھیلتے ہیں انہیں اوپر آنے دیں گے۔

    یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ ٹیم کے لیے ان سب چیزوں کی قربانی نہیں دیتے اور صرف اپنے لیے ہی میچ کھیلتے ہیں تو اس طرح کے ہی نتائج ملیں گے۔

    اس کے علاوہ کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ جب ٹیم کی پرفارمنس نہ ہو تو ٹیم کو ایسے نتائج کے بعد اپنی انا ختم کردینی چاہیے، ہماری ٹیم کی سلیکشن ہی صحیح نہیں ہے۔

  • میچز میں اچھی پرفارمنس دے کر آگے بڑھیں گے، وسیم جونیئر

    میچز میں اچھی پرفارمنس دے کر آگے بڑھیں گے، وسیم جونیئر

    پرتھ: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد وسیم جونیئر نے کہا ہے کہ اگلے میچز میں اچھی پرفارمنس دے کر آگے بڑھیں گے۔

    قومی آل راؤنڈر محمد وسیم جونیئر نے  اے آر وائی نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میچ ہارنے پر مایوسی ہےکم بیک کریں گے۔

    وسیم  کا کہنا تھا کہ زمبابوےکیخلاف بولنگ اچھی کی لیکن بیٹنگ میں فنش نہ کرسکے جس سے مایوسی ہیں۔

    زمبابوے سے اپ سیٹ شکست کے بعد شاداب خان کی ویڈیو وائرل

    انکا مزید کہنا تھا کہ ہمارابولنگ کمبی نیشن اچھا ہےاس سے بہت مدد ملتی ہے، اگلے میچز میں اچھی پرفارمنس دکھا کر آگے بڑھیں گے۔

    واضح رہے کے قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی توئنٹی میں اب تک دو میچز کھیل چکی ہے جس میں ٹیم کو دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    قومی ٹیم اپنا گلا میچ 30 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی جبکہ گرین شرٹس کی ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں رسائی مشکل ہوگئی ہے۔

  • ’بابر اعظم کو ورلڈ کپ کے بعد کپتانی چھوڑ دینی چاہیے‘

    ’بابر اعظم کو ورلڈ کپ کے بعد کپتانی چھوڑ دینی چاہیے‘

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو ورلڈ کپ کے بعد کپتانی چھوڑ دینی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق کامران اکمل نے  اے آر وائی کے پروگرام الیونتھ آوور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بابر مجھے اپنا بڑا بھائی سمجھتے ہیں تو میں اسے یہی مشورہ دوں گا کہ اسے ورلڈ کپ کے بعد کپتانی چھوڑ دینی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر پی سی بی کو بابر اعظم سے 25 ہزار رنز یا 22 ہزار رنز کروانے ہیں تو  انہیں بابر سے کپتانی نہیں کروانی چاہیے، کیوںکہ پچھلے دنوں میں کئی میچز میں بابر پریشر میں کھیل رہا جس سے اس کی پرفارمنس نظر نہیں آرہی ہے۔

    کامران اکمل کا کہنا تھا کہ اگر پی سی بی یا بابر اس بات کو سمجھتے ہیں تو انہیں کپتانی چھوڑ دینی چاہیے جیسے ویرات کوہلی نے چھوڑا اور اپنی فارم میں واپس آیا ہے۔

    انکا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں کوئی اور بابر جیسا بیٹر نہیں ہے، انہیں کپتانی چھوڑ کر پرفارمنس میں توجہ دینی چاہیے ورنہ پاکستانی ٹیم کو اس سے بہت نقصان ہوگا۔

    کامران اکمل کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بابر اعظم سے رنز لینے ہیں انہیں ویرات کوہلی کے قریب پہنچانا ہے، اگر کسی اور کو کپتان نہیں بنایا جاتا تو اس سے بابر کی پرفارمنس بہت زیادہ متاثر ہوگی۔

    سابق کرکٹر یونس خان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ بابر اعظم دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں، لیکن کپتانی میں وہ ایک لیڈر کی طرح نہیں سوچ رہے، ہر بار ایک ہی غلطی دہرا رہے ہیں۔

    یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے بھی چار بار اپنی کپتانی چھوڑی ہے، بابر اعظم ایک بہترین بیٹسمین ہیں انہیں بس اپنی  ٹیم کے لیے اچھے رنز دینے چاہیے جس کی اس وقت پاکستانی ٹیم کو بہت ضرورت ہے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

    ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

    میلبرن: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے آج کے دونوں میچز مسلسل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

    آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بارش نے رنگ میں بھنگ ڈالا ہوا ہے اور اب تک کئی اہم میچز بارش کی نذر ہوچکے ہیں اس سے قبل افغانستان اور آئر لینڈ کا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا ۔

    مسلسل بارش کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا جب کہ اب انگلینڈ اور آسٹریلیا کو بھی ایک ایک پوائنٹ دے کر میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔

    اس وقت گروپ اے میں نیوزی لینڈ پہلے، انگلینڈ دوسرے،آئرلینڈ تیسرے اورآسٹریلیاچوتھے نمبر پر ہیں جب کہ گروپ ٹو میں بھارت اور جنوبی افریقہ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔

    پاکستان اب تک ٹورنامنٹ میں فتح کا مزا نہیں چکھ سکا ہے، بھارت کے ساتھ سنسنی خیز مقابلے میں شکست کے بعد گزشتہ روز زمبابوے سے اپ سیٹ شکست نے قومی ٹیم کی سیمی فائنل کے مرحلے تک رسائی مشکل بنا دی ہے

  • ویڈیو: پاک بھارت میچ سے قبل روہت شرما شدید ’ٹینشن‘ میں آ گئے

    ویڈیو: پاک بھارت میچ سے قبل روہت شرما شدید ’ٹینشن‘ میں آ گئے

    ملیبرن: پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما شدید ’ٹینشن‘ میں آ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے انسٹاگرام پیج پر ایک ویڈیو شیئر ہوئی ہے، جس میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو شدید ذہنی دباؤ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

    آسٹریلیا کے شہر میلبرن کے اسٹیڈیم میں پاک بھارت ٹاکرا شروع ہونے سے کچھ ہی دیر قبل، جب دونوں ٹیموں کے کھلاڑی قطار میں کھڑے اپنے اپنے وطن کا قومی ترانہ سن رہے تھے، روہت شرما ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی بھارتی قومی ترانہ ختم ہوا، روہت شرما ذہنی دباؤ کے حملے کا شکار ہو گئے اور سر پیچھے کر کے دباؤ سے چھٹکارا پانے کی کوشش کرنے لگے۔

    واضح رہے کہ میلبرن میں اس وقت میچ جاری ہے اور بھارتی ٹیم پاکستانی بولرز کے آگے شدید دباؤ کا شکار ہو چکی ہے، اب تک ان کے 4 اہم کھلاڑی محض 40 رنز پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)