Tag: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

  • پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم کو جھٹکا، اہم بلے باز زخمی

    پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم کو جھٹکا، اہم بلے باز زخمی

    آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں جاری نیٹ سیشن کے دوران بیٹر شان مسعود زحمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  میں اتوار کے روز ہونے والے ٹورنامنٹ کے سب سے بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی میلبرن میں تیاریاں جاری ہے۔

    پریکٹس سیشن کے دوران آل راؤنڈر محمد نواز کی گیند بیٹر شان مسعود کے سر پر جالگی۔

    شان مسعود کو سر پر گیند لگنے کی وجہ سے ان کا ضروری معائنے کے لیے انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    شان مسعود کے ضروری اسکینز کے بعد ڈاکٹر ان کی چوٹ کا جائزہ لیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اتوار کو  آسٹریلوی شہر میلبرن کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائیگا۔

  • جوش انگلس کی جگہ آسٹریلوی ٹیم میں کون شامل؟

    جوش انگلس کی جگہ آسٹریلوی ٹیم میں کون شامل؟

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے وکٹ کیپر و بیٹر جوش انگلس کی جگہ کیمرون گرین کو آسٹریلوی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر جوش انگلس گولف کھیلنے کے دوران زخمی ہو گئے تھے جس کے باعث وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹیم سے باہر ہو گئے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انجرڈ جوش انگلس کی جگہ کیمرون گرین کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے بھی کیمرون کو متبادل کھلاڑی کے طور پر آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اپنا پہلا میچ ہفتے کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، آشٹن اگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، جوز ہیزل ووڈ، کیمرون گرین، میچل مارش اور گلین میکسویل شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک، میتھیو ویڈ، مارکس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا بھی آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

  • نیدرلینڈز کو شکست دے کر سری لنکا سپر 12 مرحلے میں پہنچ گیا

    نیدرلینڈز کو شکست دے کر سری لنکا سپر 12 مرحلے میں پہنچ گیا

    جیلونگ: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں سری لنکا نے نیدرلیندز کو 16 رنز سے شکست دے کر سپر 12 کے مرحلے میں پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر جیلونگ میں آج کے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکن ٹیم نے بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔

    ڈچ ٹیم 163 کے تعاقب میں صرف 146 رنز بنا سکی، نیدرلیڈز کے کھلاڑی میکس اوڈاؤڈ نے 71 رنز کی شان دار اننگز کھیلی، جب کہ دیگر کھلاڑی ایڈورڈز 21، کوپر 16، ڈی لیڈے 14رنز بنا سکے۔

    لنکن ٹیم کے اوپنر کوشال مینڈس نے 5 چھکے اور 56 چوکے مار کر 44 گیندوں پر 79 رنز کی شان دار اننگز کھیلی۔

    سری لنکا ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں پاتھوم نسانکا نے 14، دھانن صفر، چارتھ اسالنکا 31، بھانوکا راجاپکشا 19 اور کپتان داسن شناکا 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ ونندو ہسارنگا اور چمیکا کرونارتنے بالترتیب 5 اور 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    نیدرلینڈز کی جانب سے پال وین اور باس ڈی لیڈے نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ لنکن ٹیم کی جانب سے ہسارنگا نے 3، تھیکشانا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پہلے مرحلے کا دوسرا میچ یو اے ای اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

  • ورلڈ کپ ٹاپ فور: کپل دیو نے بھارتی ٹیم سے متعلق پیشگوئی کردی

    ورلڈ کپ ٹاپ فور: کپل دیو نے بھارتی ٹیم سے متعلق پیشگوئی کردی

    بھارتی ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم سے متعلق پیشگوئی کردی۔

    میگا ایونٹ کے میچ سے قبل پاک بھارت ٹیموں سے متعلق شائقین کرکٹ کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں کوئی روہت شرما اور ویرات کوہلی کی بات کررہا ہے تو کسی کو بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

    کپل دیو نے کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’بھارت کے ایونٹ میں جیتنے کے امکانات کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک میچ جیتنے والی ٹیم اگلا ہار سکتی ہے بھارت کی جیت کے بارے میں بات کرنا مشکل ہے۔

    کپل دیو کے مطابق مسئلہ یہ ہے کہ کیا وہ ٹاپ فور میں جگہ بناسکتے ہیں اور مجھے ان کے ٹاپ فور میں جگہ بنانے کی فکر ہے تب ہی کچھ کہا جاسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کپل دیو کے ٹاپ فور میں جگہ بنانے کا امکان مجھے صرف تیس فیصد امکان ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سچن ٹنڈولکر نے بڑی پیشگوئی کر دی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سچن ٹنڈولکر نے بڑی پیشگوئی کر دی

    ممبئی: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میلہ آسٹریلیا میں جاری ہے، مشہور اسپورٹس شخصیات اپنی فیورٹ ٹیم کے حوالے سے پیش گوئیاں کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے۔

    برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر نے پیش گوئی کی کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہنچیں گی۔

    برطانوی اخبار کے نمائندے نے ان سے سوال کیا کہ ورلڈ کپ کون جیتے گا؟ جواب میں لیجنڈری کرکٹر  نے کہا کہ میرا دل بھارت کی طرف ہے۔

    اس سے قبل سوئنگ کے سلطان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے حوالے سے پیش گوئی کی تھی۔

    وسیم اکرم نے سیمی فائنل کے لیے  آسٹریلیا ، بھارت ، پاکستان اور جنوبی افریقا کو فیورٹ ٹیمیں قرار دیا تھا۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے لیے کُل 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    پہلے مرحلے کے اختتام پر چار ٹیمیں سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا۔

  • ویڈیو: ٹورنامنٹ کا سب سے لمبا چھکا، گیند اسٹیڈیم سے باہر چلی گئی

    ویڈیو: ٹورنامنٹ کا سب سے لمبا چھکا، گیند اسٹیڈیم سے باہر چلی گئی

    گیلونگ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں یو اے ای کے بیٹر نے حالیہ ٹورنامنٹ کا اب تک کا سب سے لمبا چھکا مار کر گیند اسٹیڈیم سے باہر پھینک دی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے چھٹے میچ میں یو اے ای کے بیٹر جنید صدیقی نے 109 میٹر کا زور دار چھکا مارا کہ گیند اسٹیڈیم سے باہر جا گری۔

    آسٹریلیا کے گیلونگ اسٹیڈیم میں گزشتہ روز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کے پہلے مرحلے کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 79 رنز سے شکست دی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکن ٹیم نے بیس اوورز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم سری لنکن بولرز کے سامنے 73 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

    یو اے ای کی اننگز کے 17 ویں اوور میں بیٹر جنید صدیقی نے سری لنکن بولر  چامیرا کو 109 میٹر کا چھکا مار کر کمنٹیٹر کو بھی حیران کر دیا، یاد رہے کہ یہ حالیہ ٹورنامنٹ کا اب تک کا سب سے لمبا چھکا ہے۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے لیے کُل 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے کے اختتام پر چار ٹیمیں سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا۔

  • شاہین شاہ آفریدی نے آتے ہی دھوم مچا دی، وکٹیں لینے کی ویڈیوز

    شاہین شاہ آفریدی نے آتے ہی دھوم مچا دی، وکٹیں لینے کی ویڈیوز

    برسبین: پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آتے ہی دھوم مچا دی، افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ میں 2 وکٹیں لے کر حریف ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا۔

    آج قومی ٹیم دوسرے وارم میچ میں افغانستان کے خلاف مد مقابل ہے، قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بولرز نے شان دار پرفارمنس دکھائی۔

    افغانستان کے 6 کھلاڑی 119 رنز پر آوٹ ہو چکے ہیں، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے افغانستان کے خلاف شان دار بولنگ کا آغاز کیا اور شروعات ہی میں افغانستان کی 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    شاہین شاہ نے افغان کرکٹر رحمان اللہ گربز کو پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو کیا، جس کے بعد شاہین حضرت اللہ زازئی کو صرف 9 ہی رنز پر پویلین بھیجنے میں کامیاب ہو گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    افغانستان کی تیسری وکٹ فاسٹ بولر حارث رؤف لینے میں کامیاب ہو گئے، افغان بیٹر دروش 7 رنز پر حارث کی گیند پر محمد نواز کو کیچ دے بیٹھے، جس کے بعد افغانستان کی چوتھی وکٹ محمد نواز نے لی اور نجیب اللہ کو 6 رنز پر واپسی کی راہ دکھائی۔

    حارث رؤف نے بھی 2 وکٹیں لیں، جب کہ محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

    واضح رہے کہ وارم اپ میچ میں بابر اعظم ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، فخر زمان کے سوا تمام کھلاڑی میچ میں‌ حصہ لے رہے ہیں، فخر زمان ری ہیب میں شامل اپنی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: پہلے میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو اپ سیٹ شکست دے دی

    ٹی 20 ورلڈ کپ: پہلے میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو اپ سیٹ شکست دے دی

    جیلونگ: انتظارکی گھڑیاں ختم ہو گئیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آسٹریلیا میں میلہ سج گیا، اور آج سے کوالیفائر راؤنڈ کا آغاز ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے کوالیفائر راؤنڈ کے پہلے میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے اپ سیٹ شکست دے دی ہے۔

    نمیبیا کے 164 رنز ہدف کے تعاقب میں سری لنک ٹیم 108 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

    نمیبیا کی جانب سے برنارڈ، بین شیکونگو، جان فرائلنگ اور ڈیوڈ ویزے نے دو، دو شکار کیے، فرائلنگ آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

    جان فرائلنگ نے 4 اوور میں 26 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں اور ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ 44 رنز کی میچ وننگ اننگز بھی کھیلی۔

    آج دوسرے مقابلے میں نیدرلینڈز اور یو اے ای مدمقابل ہیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت مقابلے، تاریخ پر ایک نظر

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت مقابلے، تاریخ پر ایک نظر

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران آٹھ مرتبہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں لیکن سخت مقابلے کے باوجود فتح روائتی حریف نے سمیٹی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سب سے بڑا مقابلہ آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے کروڑوں کرکٹ شائقین اس مقابلے کا شدت سے انتظار کررہے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دونوں ٹیموں کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران کتنی مرتبہ آمنا سامنا ہوا ہے۔

    پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2007

    ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 2007 میں ہوا جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دو مقابلے ہوئے، جس میں قومی ٹیم کی کپتانی شعیب ملک کررہے تھے۔

    پہلا مقابلہ 14 ستمبر 2007 میں ڈربن میں کھیلا گیا جس میں بھارتی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو 141 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔

    قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ گنواں کر 141 رنز بناکر میچ برابر کردیا تھا جس کے بعد بول آؤٹ پیٹرن کے ذریعے میچ کے فاتح کا فیصلہ کیا گیا جس میں بھارت نے فتح اپنے نام کی۔

    واضح رہے کہ بول آؤٹ پیٹرن میں دونوں ٹیم کے پانچ گیند بازوں کو ایک ایک بال خالی پچ پر پھینک کر وکٹ کا نشانہ لینا ہوتا ہے، جس میں تین گیندیں اسٹمپ یعنی وکٹ پر لگنا ضروری ہے۔

    اس ورلڈ کپ میں قومی ٹیم فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی، جہاں روئتی حریف بھارت نے دوسرا ٹاکرا 24 ستمبر 2007 کو جوہانسبرگ میں ہوا۔

    اس مقابلے میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 157 رن اسکور کیے جس کے تعاقب میں پاکستانی کھلاڑی 19.3 اوورز میں 152 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئے۔

    کرکٹ پر تجزیہ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ 2007 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں مصباح الحق نے اچھا کھیل پیش کیا لیکن ان کا ایک غلط شارٹ ٹیم کی شکست کا باعث بنا۔

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009

    دوسرے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہوا جب کہ اس ورلڈ کپ میں پاکستان نے یونس خان کی کپتانی میں فائنل تک رسائی حاصل کی اور قومی کھلاڑیوں نے سخت مقابلے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فاتح کا لقب اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    تیسرے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد 2010 میں ہوا جس میں روائتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہوا۔

    چوتھا ٹی ٹوئنٹی ورکپ 2012

    30 ستمبر 2012 کو محمد حفیظ کی کپتانی میں پاکستان کی ٹیم ایک مرتبہ پھر بھارت ٹکرائی، جس میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے روایتی حریف کو 128 رنز کا ٹارگٹ دیا جو بھارتی کھلاڑیوں نے 17 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر باآسانی مکمل کرکے کامیابی اپنے نام کرلی۔

    پانچواں ٹئی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2014

    سنہ 2014 میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی، اس مقابلے میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی پیشکش کی۔

    قومی ٹیم نے روایتی حریف کی پیشکش قبول کرتے ہوئے پہلے بیٹنگ کی اور بھارت کو 130 رنز کا ہدف دیا جو مخالف ٹیم نے 18 اعشاریہ 3 اوررز میں 7 وکٹ کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

    2014 ورلڈ کپ میں بھی محمد حفیظ ہی قومی ٹیم کے کپتان تھے۔

    چھٹا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2016

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست کی روایت برقرار رہی، اس میچ میں بھی بھارت نے ٹاس جیت پر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کی جانب سے دئیے گئے 118 رنز کا ہدف 6 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    اس ورلڈ کپ میں شاہد آفریدی پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے تھے، جب کہ مخالف ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی تھے۔

    واضح رہے کہ یہ رپورٹ صرف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلے گئے میچز سے متعلق ہے۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کی فہرست میں طویل وقت تک پہلے نمبر پر براجمان رہا ہے اور اب بھی پاکستانی ٹیم آئی سی سی کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

  • ویرات کوہلی نے اوپننگ کرنے سے انکار کردیا، وجہ کیا بنی؟

    ویرات کوہلی نے اوپننگ کرنے سے انکار کردیا، وجہ کیا بنی؟

    بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ سے انکار کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

    انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں ٹاس کے دوران غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ آئی پی ایل سے قبل صورتحال مختلف تھی لیکن آئی پی ایل کے دوران لوکیش راہول نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    راہول کی کارکردگی نے مجھے تیسرے نمبر پر کھیلنے پر مجبور کردیا ہے اب اوپننگ دوبارہ لوکیش راہول کریں گے۔

    بھارتی کپتان نے کہا کہ روہت کے بارے میں بھی نہیں سوچ سکتا۔ وہ ایک عالمی معیار کے کھلاڑی ہیں اور ہمارے لیے وہ سب سے اوپر آئیں گے اس لیے میں اب تیسرے نمبر پر بیٹنگ کروں گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول نے 2018 کے بعد سے آئی پی ایل میں سب سے زیادہ 2548 رنز بنائے ہیں اور 2020 میں اورنج کیپ جیتنے والے کھلاڑی تھے۔