Tag: ٹی ٹوئنٹی ٹیم

  • راشد خان افغان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر

    راشد خان افغان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر

    کابل: افغان کرکٹ بورڈ نے لیگ اسپنر راشد خان کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا نیا کپتان مقرر کردیا ہے۔

    افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سے استعفیٰ دینے والے سینئر آل راؤنڈر محمد نبی کی جگہ راشد خان کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین میرویس اشرف نے راشد خان کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان بناتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس دنیا بھر میں اس فارمیٹ میں کھیلنے کا زبردست تجربہ ہے، مجھے امید ہے راشد اس فارمیٹ میں ٹیم  کو نئی سطح پر لے کر جائیں گے۔

    دوسری جانب راشد خان بھی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں افغانستان کی قومی ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے پُر اعتماد ہیں۔

    ناقص کارکردگی، افغان کپتان محمد نبی کو لے ڈوبی

    انہوں نے کہا کہ کپتانی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے، میرے پاس پہلے بھی اپنے ملک کی قیادت کرنے کا تجربہ ہے، میں اپنی اس ذمہ داری کو باخوبی نبھاؤں گا۔

  • بنگلا دیشی ٹیم کے کپتان نے دورہ پاکستان سے قبل کس سے مشورہ کیا؟

    بنگلا دیشی ٹیم کے کپتان نے دورہ پاکستان سے قبل کس سے مشورہ کیا؟

    کراچی: بنگلا دیشی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے پاکستان کے دورے کا فیصلہ مشکل قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کپتان بنگلا دیش ٹی 20 کرکٹ ٹیم محمود اللہ نے اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ مشکل تھا، پاکستان کے دورے کا فیصلہ فیملی سے مشورے کے بعد کیا۔

    محمود اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، پاکستان سے ٹی 20 سیریز جتنے کی کوشش کریں گے۔

    خیال رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کا شیڈول تبدیل کیا جا چکا ہے، مہمان ٹیم آج خصوصی طیارے سے ڈھاکا سے براہ راست لاہور پہنچے گی، بنگلا دیش کے ڈائریکٹر کرکٹ اکرم خان اور چیف سلیکٹر بھی لاہور آئیں گے، مہمان ٹیم جمعرات کو قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی، کپتان محمود اللہ جمعرات کو ٹرافی کی رونمائی کے بعد پریس کانفرنس کریں گے۔

    اس سے قبل شیڈول کے مطابق بنگلا دیش ٹیم کو ٹی 20 سیریز کے لیے جمعرات کی صبح 10 بجے لاہور پہنچنا تھا۔

    دوسری طرف لاہور پولیس نے پاک بنگلا دیش میچز کے لیے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے، سی سی پی او ذوالفقار حمید کی زیر صدارت سیکورٹی پر تعینات افسروں کے اجلاس میں تمام پولیس افسروں کو سیکورٹی پلان پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ مہمان ٹیم کی قذافی اسٹیڈیم میں آمد و رفت کے وقت ٹریفک بند رہے گی، کرکٹ میچ کے دوران انکلوژرز میں بھی پولیس اہل کار تعینات ہوں گے۔