Tag: ٹی ٹوئنٹی

  • ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے تیرہ رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

    ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے تیرہ رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

    لندن: انگلینڈ کیخلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے تیرہ رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، شاہد آفریدی، احمد شہزاد اور عمر اکمل سلیکٹ نہ ہوسکے۔

    پاکستان ٹیم دورہ انگلینڈ کے اختتام پر واحد ٹی ٹوئنٹی میچ سات ستمبر کو اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے گی، سلیکشن کمیٹی نے تیرہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، سرفراز احمد مختصر فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے۔

    پہلی مرتبہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے بولر عماد بٹ کو ڈیبیو کرنے کا موقع مل سکتا ہے، پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں عماد بٹ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

    دوسری جانب انگلینڈ بھی پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز جیتنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر چکی ہے، آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    پاکستان کے خلاف انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بین اسٹوکس کے علاوہ جوروٹ،ایلکس ہیلز،مارک وڈ اور معین علی کی بھی واپسی ہوئی ہے جبکہ لیام ڈاؤسن، کرس ووکس اور جیمز ونس کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور میزبان انگلینڈ کے درمیان یہ میچ سات ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا۔

  • شاہد آفریدی نےٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااشارہ دے دیا

    شاہد آفریدی نےٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااشارہ دے دیا

    موہالی: شاہد آفریدی نےٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااشارہ دےدیا،کہتے ہیں اگلامیچ کیرئیرکاآخری میچ ہوسکتاہے۔

    ریٹائرمنٹ کے فیصلے پرشوچ بچارکرنے والے آفریدی نے بلا آخر ریٹائرمنٹ کااشارہ دےدیا، قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف میچ آخری ہوسکتاہے۔

    آفریدی نے کہا پاورپلے میں بیٹنگ اچھی ہوئی، لیکن پاورپلے ختم ہوتے ہی بلے بازاچھانہ کھیل سکے، کافی گیندیں ضائع ہوئی، جس نے مشکلات بڑھائی۔

    انھوں نے مزید کہاباربارغلطیاں دہرائی جارہی ہے،ہرمیچ میں غلطیاں ہوئی، اس شکست کوبھول کرآسٹریلیا کیخلاف میچ کوفوکس کرناہے۔

    ایونٹ میں دوسری شکست کے بعد ورلڈٹی ٹوئنٹی میں سیمی فائنل کاراستہ اگرمگرکا شکار ہے۔

  • ٹی ٹونٹی میچ : پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ

    ٹی ٹونٹی میچ : پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ

    ڈھاکہ : بنگلہ دیش کیخلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے، محمد رضوان اور مختار احمد بنگلہ دیش کیخلاف ڈیبیو کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آج میرپور ڈھاکا میں کھیلا جا رہا ہے۔ شاہینوں کیلئے ون ڈے سیریز کی شکست کا بدلہ لینے کا وقت آگیا.

    پاکستان کے پاس ٹی ٹوئنٹی کے اسپیشلسٹ کھلاڑیوں کی کمی نہیں تو ادھر بنگلہ دیشی ٹائیگر بھی ایک اور تاریخ بنانے کیلئے میدان میں اترے ہیں۔

        تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستانی اوپنرز احمد شہزاد اور مختار کریز پر موجود ہیں، ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کے بعد بنگلہ دیش کا مورال آسمانوں کو چھو رہا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا پاکستان انھیں روک سکے گا؟

  • دوسرا ٹی ٹونٹی:پاک ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو ہرا دیا

    دوسرا ٹی ٹونٹی:پاک ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو ہرا دیا

    شارجہ : پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کپتان ثنا میر کی ہیٹرک کی بدولت سری لنکا ویمنز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پچپن رنز سے شکست دے دی۔

    شارجہ میں کھیلے جانے  والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ  میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مایوس کن آغاز کے بعد کپتان ثنا میر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو ایک سو چوبیس رنز تک پہنچادیا۔

    ثنا میر نے اڑتالیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں قومی خواتین بولرز نے نپی تلی بولنگ کی بدولت سری لنکن ٹیم کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔

    کپتان ثنا میر نے تیرہویں اوور میں ہیٹ ٹرک کرکے سری لنکن ٹیم کو انہتر رنز پر پویلین بھیج دیا۔ آل راؤنڈ کارکردگی پر ثنا میر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔

  • ڈربن: ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 69رنز سے ہرادیا

    ڈربن: ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 69رنز سے ہرادیا

    ڈربن: کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو انہتر رنز سے شکست دے دی، سیریز دو ایک سے ویسٹ انڈیز کے نام رہی۔

    ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں ٹاس جیت کر میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی، وین وک کے ایک سو چودہ رنز کی بدولت جنوبی افریقہ نے تین وکٹوں پر ایک سو پچانوے رنز بنائے۔

    ہینڈرکس نے بیالیس رنز کی اننگز کھیلی۔

    مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ایک سو چھبیس رنز پر ڈھیر ہوگئی، لینڈل سیمنز نے اننچاس رنز اسکور کیے، جنوبی افریقہ کیلئے ڈیوڈ وائس نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    سیریز دو ایک سے ویسٹ انڈیز کے نام رہی، کرس گیل پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔

  • ٹی ٹوینٹی: ویسٹ انڈیز نے ساؤتھ افریقہ کو چاروکٹوں سے ہرا دیا

    ٹی ٹوینٹی: ویسٹ انڈیز نے ساؤتھ افریقہ کو چاروکٹوں سے ہرا دیا

    کیپ ٹاؤن :ویسٹ انڈیز نے کرس گیل کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں چار وکٹوں سے شکست دے دی۔کیپ ٹاؤن کا میدان کرس گیل کے نام رہا۔

    جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں پر ایک سو پینسٹھ رنزبنائے۔ رلی روسو نے ناٹ آؤٹ اکیاون رنز کی اننگز کھیلی۔

    جواب میں ویسٹ انڈیز نے کرس گیل کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف آخری اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ گیل نے چھکوں اور چوکوں کی برسات کردی۔

    سترہ گیندوں پر نصف سینچری جڑدی۔ وہ ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے تیز نصف سینچری بنانے والے بیٹسمین بھی بن گئے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز کا دوسرا میچ کل جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

  • دوسرا ٹی ٹونٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 17 رنز سے شکست دیدی

    دوسرا ٹی ٹونٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 17 رنز سے شکست دیدی

    دبئی:  ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 17 رنز سے شکست  دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

    دبئی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں بھی پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے انتالیس رنز کا آغاز فراہم کیا۔ پھر کیوی بلے بازوں کی وکٹیں اڑنا شروع ہوگئیں۔ کوئی بھی بیٹسمین طویل اننگز کھیل نہ سکا،کیوی ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں پر ایک سو چوالیس رنز تک محدود رہی۔کین ولیمسن بتیس اور لیوک رونچی نے اکتیس رنز بنائے۔ آفریدی اور عمر گل نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی باری آئی تو احمد شہزاد اور کپتان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں نے جلد بازی میں وکٹیں گنوائیں۔

    جواب میں پاکستانی اوپنر اور وکٹ کیپر سرفراز احمد پہلے اوور میں محض ایک رن پر ہی ڈی وچ کی گیند پر آؤٹ قرار پائےجبکہ محمد حفیظ کو ڈی وچ نے ہی 9 رنز پر کیچ آؤٹ کردیا، حارث سہیل 3 رنز بنا کر ہینری کی گیند پر لیتھم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے تو 21 گیندوں پر 19 رنز بنا کر سعد نسیم بھی نیشام کی گیند پر کیچ دے کر پویلن لوٹ گئے۔جس کے بعد 15 ویں اوور میں احمد شہزاد 33 رنز پر ڈینیئل ویٹوری کی گیند پر وکٹ آؤٹ ہو گئے۔

    عمر اکمل 13 بنا کر نیشام کا شکار بنےتو کپتان شاہد آفریدی نے جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی لیکن ان کے ہمراہ کھیلنے والے انور علی 2 رنز بنا کر نیتھن مکلم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔اس کے باوجود کپتان نے جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی اور 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 28 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی:  نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کے 145 رنز کا ہدف

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کے 145 رنز کا ہدف

    دبئی: نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو جیت کے 145 رنز کا ہدف دے دیا، دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے 145 رنز کا ہدف دیا ہے۔

     پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، نیوزی لینڈ کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈیوچ تھے جنہوں نے 21 رنز اسکور کیئے، ان کو محمد حفیظ نے بولڈ کیا۔ دوسرے آؤٹ ہونے والےکھیلاڑی ڈی جے براؤن لی تھے جو بغیر کوئی اسکور بنائے شاہد آفریدی کا شکار ہوئے ۔

    تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ولیم سن کو بھی شاہد آفریدی نے آؤٹ کیا، انہوں نے 32 رنز اسکور کیئے، چوتھے کھلاڑی ٹیلر کو رضا حسن نے آؤٹ کیا انہوں نے سات رنز اسکور کیے۔ پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی لیتھم تھے جن کو عمر گل نے پویلین کی راہ دکھائی،چٹھے آؤ ٹ ہونےوالے کھلاڑی ایل رونچی تھی جن کو سہیل تنویر نے آؤٹ کیا۔

    ساتویں کھلاڑی ڈی ایل ویٹوری کو عمر گل نے آؤٹ کیا انہوں نے کوئی رن نہیں بنایا ۔ آٹھویں آؤٹ ہونےوالے کھلاڑی میکلم چاررنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

  • دوسراٹی ٹوئنٹی: پاکستان کاٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

    دوسراٹی ٹوئنٹی: پاکستان کاٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

    دبئی: نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر فلیڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ رات گئے پڑنے والی اوس کے سبب کیا گیا ہے، اس میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں دو اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، کل کے میچ میں کھیلنے والے اویس ضیاءاور محمد عرفان کی عمر گل اور احمد شہزادکو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ واضھ رہے پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچوں میں سیریز میں ایک -صفر کی برتری حاصل ہے۔

  • پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: ٹی ٹونٹی کا آخری معرکہ آج ہوگا

    پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: ٹی ٹونٹی کا آخری معرکہ آج ہوگا

     دبئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔پاکستان نے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    دوسرے میچ میں کامیابی نہ صرف شاہینوں کو سیریز جتوادے گی بلکہ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود روایتی حریف بھارت سے فاصلہ بھی مزید کم کردے گی۔

    سیریز ایک ایک سے برابر ہوئی تو پاکستان کی پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ پہلے میچ میں پاکستان نے سرفراز کو اوپنر بھیجنے کا جو تجربہ کیا وہ کامیاب رہا۔

    سرفراز نے مینجمنٹ کے فیصلے کی لاج رکھی اور حریف بولرز کی ایسی دھنائی کی انہوں نے اسے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دے دیا۔ قومی ٹیم کے کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ پاکستان جیت کی حقدار تھی۔ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے ہی شروع ہوگا۔