Tag: ٹی ٹوئنٹی

  • ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں،شاہد آفریدی

    ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں،شاہد آفریدی

    کراچی: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتان شاہد آفریدی نے قیادت ملنے پربورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ صرف پریشر کا کھیل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  شاہد خان آفریدی نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں، انہیں درست انداز میں کھلا نے کی ضرورت ہے۔ وہ دوہزار سولہ تک بہترین ٹیم بنانے کی کوشش کریں گے۔

    آفریدی اپنی پرفارمنس پر پوچھے گئے سوال پر سیخ پا ہوگئے، کہتے ہیں ان پر تنقید کرنے والے ماضی کو پہلے دیکھ لیں۔ بوم بوم نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ پریشر کا کھیل ہے۔ جو دباؤ برداشت کرلے وہ کامیاب رہتا ہے۔

    مصباح کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ اچھا پرفارم کررہے ہیں ایک سیریز سے کوئی نتیجہ اخذ نہیں کرنا چاہیے، آفریدی کا بطور کپتان پہلا امتحان پانچ اکتوبرکوآسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہوگا۔

  • چیمپئینز لیگ: لاہور لائنز آج سدرن ایکسپریس کے مدمقابل

    چیمپئینز لیگ: لاہور لائنز آج سدرن ایکسپریس کے مدمقابل

    رائے پور: چیمپئیز لیگ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میں آج لاہور لائنز کی ٹیم اہم میچ میں سدرن ایکسپریس کے مدمقابل آئے گی۔ لاہور لائنز کی مین راؤنڈ تک رسائی کا فیصلہ آج ہوگا۔

    پوائنٹس ٹیبل پر لاہور کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے اور انہیں سدرن ایکسپریس کے خلاف بڑے مارجن سے لازمی فتح درکار ہے۔ ادھر ساتھ ہی ناردرن نائٹس کے ہاتھوں ممبئی انڈینز کی شکست کی بھی دعا کرنا ہوگی۔

    سدرن ایکپسریس نے ایونٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں جیتا ہے اور لاہور کے خلاف میچ کانٹے دار ہونے کی توقع ہے۔ لاہور نے اپنے ابتدائی میچ میں ممبئی انڈینز کو مات دی تھی جبکہ ناردرن نائٹس کے ہاتھوں وہ ناکام رہے تھے۔

  • پہلاٹی ٹوئنٹی:نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

    پہلاٹی ٹوئنٹی:نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

    نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اکیاسی رنز سے شکست دے کر دومیچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ آکلینڈ میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    کیوی بیٹسمینوں نے کھیل کا عمدہ آغاز کیا جس کے بعد میککلم نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر ایک سو نواسی رنز تک پہنچادیا۔ میکلم نے ساٹھ اور لیوک رانچھی نے اڑتالیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں پر ایک سو آٹھ رنز ہی بناسکی۔

     

  • سہ ملکی سیریز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دوحہ روانہ

    سہ ملکی سیریز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دوحہ روانہ

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم سہ ملکی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے دوحہ روانہ ہوگئی ہے،  پاکستان کرکٹ بورڈ دوحہ میں ٹرائی نیشن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کا انعقاد کررہا ہے۔ سیریز میں پاکستان سمیت آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیم شرکت کررہی ہے۔ سہ ملکی ون ڈے سیریز دس سے سترہ جنوری تک کھیلی جائیگی۔ تینوں ٹیموں کے درمیان انیس سے چوبیس جنوری تک ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی منعقد ہوگی۔

    کراچی ائیرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کی کپتان ثناء میر نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاری کیلئے یہ سیریز فائدہ مند ثابت ہوگی۔ ثناء میر وکٹ کیپر بتول فاطمہ ایک نیا ریکارڈ بنانے کا عزم رکھتی ہیں، بتول فاطمہ پاکستان ویمنز ٹیم کو یقین ہے کہ وہ اس مرتبہ جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کوآؤٹ کلاس کرکے سیریز ضرور اپنے نام کرینگی۔ 

  • ابوظہبی:پاکستان اورسری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج ہوگا

    ابوظہبی:پاکستان اورسری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج ہوگا

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔

    ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں دلچسپ مقابلوں کے بعد پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں طویل دورانیئے کی کرکٹ میں ٹکرائیں گی، ٹی ٹوئنٹی سیریز ڈرا رہی جبکہ ون ڈے میں پاکستان نے میدان مارا، یو اے ای کی وکٹوں پر اسپنرز کا کردار اہم ہوگا، پاکستانی ٹیم آف اسپنر سعید اجمل پر انحصار کرے گی۔

    ادھر سری لنکن ٹیم بیٹنگ میں پاکستان کے لئے مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں، سری لنکا کے پاس مہیلا جے وردھنے اور سنگاکارا جیسے دنیا کے بہترین بیٹسمین موجود ہیں، جو اسپنرز کو بھرپور مہارت سے کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    قومی ٹیم جولائی دوہزار بارہ کے بعد سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں مدمقابل آرہی ہے، پاکستان کو گزشتہ سال دورہ سری لنکا میں تین میچز کی ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، دونوں ممالک کے درمیان مجموعی طور پر تینتالیس ٹیسٹ کھیلے گئے ہیں، پاکستان سولہ اور سری لنکا دس میں سرخرو رہا۔