Tag: ٹی ٹوینٹی

  • سری لنکن فاسٹ بولر ملنگا نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

    سری لنکن فاسٹ بولر ملنگا نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

    کولمبو: سری لنکا کے مایہ ناز فاسٹ بولر لیستھ ملنگا نے شاہد خان آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سری لنکا کے فاسٹ بولر لیستھ ملنگا نے ٹی ٹوینٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    ملنگا ٹی ٹوینٹی میں 99 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، رائٹ آرم فاسٹ بولر نے یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بنایا۔

    واضح رہے کہ لیستھ ملنگا نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز میں ٹیم کی قیادت کررہے ہیں، انہوں نے ٹی ٹوینٹی کیریئر کا آغاز 2006 میں انگلینڈ کے خلاف کیا تھا۔

    ملنگا اپنے منفرد بولنگ ایکشن کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے 30 ٹیسٹ میچز میں 101، 226 ون ڈے میچز میں 226 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ہے۔

    اس سے قبل ٹی ٹوینٹی میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس تھا، بوم بوم نے ٹی ٹوینٹی میں 98 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ سری لنکا کو شکست دی تھی جبکہ لیستھ ملنگا نے دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    یاد رہے کہ سری لنکا کی ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے رواں ماں کے آخر میں پاکستان پہنچے گی، لاہور میں تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جبکہ کراچی ون ڈے سیریز کی میزبانی کرے گا۔

  • واحد ٹی ٹوینٹی، انگلینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    واحد ٹی ٹوینٹی، انگلینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    کارڈف: انگلینڈ نے پاکستان کو واحد ٹی ٹوینٹی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی، انگلش کپتان ایون مورگن نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی۔

    تفصیلات کے مطابق کارڈف میں کھیلے جانے والے واحد ٹی ٹوینٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 174 رنز کا ہدف 4 بالز قبل تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

    انگلینڈ کے ایون مورگن نے تین چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے شاندار ناقابل شکست 57 رنز بنائے، جو روٹ 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جو ڈینلی نے 20 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    پاکستان کی جانب سے عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوینٹی میچ میں گرین شرٹس نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے اور انگلش ٹیم کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دیا، بابر اعظم اور حارث سہیل نے بالترتیب 65 اور 50 رنز کی اننگز کھیلی۔

    پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ 16 رنز پر گری جب فخر زمان 7 رنز بنا کر ٹام کرن کی گیند پر آؤٹ ہوئے، امام الحق بھی 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    بابر اعظم 65 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ حارث سہیل 50 رنز بنا کر باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوئے، کرس جارڈن کے ہاتھوں عماد وسیم کا کیچ ڈراپ ہونے کے بعد آصف علی رنز بنانے لگے تو  تین رنز کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوئے۔

    فہیم اشرف 17 رنز بنا کر کرس جارڈن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، عماد وسیم نے ناقابل شکست 18 رنز کی اننگز کھیلی۔

    انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرکر نے دو اور ٹام کرن اور کرس جارڈن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں کارڈف میں کھیلے جانے والے واحد ٹی ٹوینٹی میچ میں گرین شرٹس نے انگلش ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو فیلڈنگ کی دعوت دی ہے۔

    قومی ٹیم میں دو کھلاڑیوں محمد حسنین اور امام الحق کو ڈیبیو کرایا گیا ہے، سرفراز احمد نے کہا کہ اسکور بورڈ پر بڑا ٹوٹل سجانے کی کوشش کرہے ہیں۔

    انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے کہا کہ ٹاس ہارنے پر کوئی افسوس نہیں ہے، پہلے بولنگ کرکے خوش ہیں، انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرکر کو ڈیبیو کرایا گیا ہے۔

    انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں جیمز ونس، ڈکٹ، جو روٹ، ایون مورگن، جو ڈینلی، فوکس، ڈیوڈ ویلی، کرن، کرس جورڈن، راشد خان اور جوفا آرکر شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم نے تیسری پوزیشن پر قبضہ کررکھا ہے۔

  • پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوینٹی کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

    پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوینٹی کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

    لندن: پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف کل سے شروع ہونے والے واحد ٹی ٹوینٹی میچ کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف کل سے شروع ہونے والے واحد ٹی ٹوینٹی میچ کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ تیاری مکمل ہے، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، ٹی ٹوینٹی میں یاسر شاہ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے انگلینڈ میں تین پریکٹس میچ جیتے ہیں، ٹیم کا مورال بلند ہے، انشاء اللہ کوشش کریں گے کہ پہلا میچ جیت کر ٹور کا عمدہ آغاز کریں۔

    مزید پڑھیں: آئی سی سی ٹی20رینکنگ : پاکستان ٹیم پہلی پوزیشن پر تاحال برقرار

    انہوں نے کہا کہ دونوں ٹی ٹوینٹی کی اچھی ٹیمیں ہیں، پاکستان پچھلے ایک ڈیڑھ سال سے بہت زیادہ کرکٹ کھیلتا ہوا  آرہا ہے، ٹی ٹوینٹی میں ہم پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

    سرفراز کا کہنا تھا کہ ہماری پلیئنگ الیون وہی ہے جو لیسٹر شائر کے خلاف ٹی ٹوینٹی میچ میں کھیلی تھی بس محمد عامر کی واپسی ہوئی ہے، میچ سے قبل حتمی ٹیم کا اعلان کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں فاسٹ بولرز کے درمیان مقابلہ ہے جو ٹیم کے لیے اچھی بات ہے، لڑکے بہت زیادہ محنت کررہے ہیں، ورلڈ کپ سے قبل پانچ میچز کی سیریز ہے فوکس انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز پر ہے، کوشش ہوگی اچھی کرکٹ کھیلیں۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز جیت کر ورلڈ کپ کھیلیں گے تو مورال بلند ہوگا اور کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

  • ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2020 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا اعلان

    ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2020 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا اعلان

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2020 میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ 2020 میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں رینکنگ کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں براہ راست کھیلیں گی۔

    [bs-quote quote=”ورلڈ ٹی ٹوینٹی آئندہ برس 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    آئی سی سی کے مطابق چار ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ سے مین مرحلے میں داخل ہوں گی، سابق چیمپئن اور تین مرتبہ فائنل کھیلنے والی سری لنکن ٹیم براہ راست کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    اکتیس دسمبر 2018 کی رینکنگ کے مطابق ٹاپ 8 ٹیموں میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، افغانستان اور انگلینڈ شامل ہیں۔

    آئی سی سی کے مطابق سابق چیمپئن سری لنکا اور بنگلہ دیش کو سپر 12 میں جگہ بنانے کے لیے 6 دیگر ٹیموں سے کوالیفائنگ راؤنڈ میں مقابلہ کرنا ہوگا۔

    کوالیفائر کھیلنے والی دیگر ٹیموں میں اسکاٹ لینڈ، زمبابوے، یو اے ای، نیدرلینڈز، ہانگ کانگ اور اومان شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری، پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار

    کوالیفائنگ راؤنڈ کی ٹاپ چار ٹیمیں اگلے راؤنڈ میں انٹری دیں گی، ورلڈ ٹی ٹوینٹی کوالیفائر رواں سال ہوگا جبکہ ورلڈ ٹی ٹوینٹی آئندہ برس 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔

  • پی سی بی نے عمر اکمل کو ایک میچ کیلئے معطل کردیا

    پی سی بی نے عمر اکمل کو ایک میچ کیلئے معطل کردیا

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل کو پی سی بی نے ٹی ٹوینٹی کے پہلے میچ سے معطل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قائد اعظم ٹرافی کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اسکینڈلز کے بادشاہ عمر اکمل پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی ہے۔

    پاکستانی ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ئمر اکمل پاک نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

    واضح برہے کہ عمر اکمل نے قائد اعظم ٹرافی کے دوران ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کی تھی جس پر پی سی بی نےایکشن لیتے ہوئے عمراکمل پر ایک نٹرنیشنل میچ کی پابندی عائد کر دی ہے۔