Tag: ٹی ٹوینٹی رینکنگ

  • آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ اورانگلینڈ کے درمیان جاری ٹی ٹوینٹی سیریز کے اختتام پر آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کی، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان نیوزی لینڈ کے خلاف 99 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئے۔

    بیٹسمین رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلے، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

    آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ تیسری، بھارت کے لوکیش راہول چوتھی، جنوبی افریقہ کے وین ڈر ڈوسن پانچویں، نیوزی لینڈ کے کولن منرو چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔

    آسٹریلوی جارح مزاج بیٹسمین گلین میکسویل ساتویں، افغانستان کے حضرت اللہ آٹھویں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی نویں اور روہت شرما دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    بولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، افغانستان کے ہی مجیب الرحمان دوسرے، آسٹریلوی اسپنر ایشٹن اگر تیسرے، انگلینڈ کے عادل رشید چوتھے، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پانچویں نمبر پر موجود ہیں، عماد وسیم 9ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    آل راؤنڈر رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی پہلے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے، آسٹریلوی آل راؤنڈر میکسویل تیسرے، اسکاٹ لینڈ کے رچرڈ بیرنگٹن چوتھے اور زمبابوے کے سین ولیمز پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

  • ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری، پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار

    ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری، پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق قومی ٹیم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق قومی ٹیم پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ بھارت دوسرے اور انگلیںڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

    ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر موجود ہے۔

    بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم پہلے، کولن منرو دوسرے، ایرون فنچ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، ویسٹ انڈیز کے ایون لیوس 11 درجے ترقی پاکر چوتھے نمبر پر آگئئے، اوپنر فخر زمان تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، یاسر شاہ کی تنزلی، دسویں نمبر پر پہنچ گئے

    بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلی پوزیشن پر قبضہ ہے، شاداب خان دوسرے، فہیم اشرف آٹھویں اور عماد وسیم نویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

    آل راؤنڈر رینکنگ میں آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے، افغانستان کے محمد نبی تیسرے، بنگلہ دیش کے محمود اللہ چوتھے اور جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومینی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

  • پاکستان ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبرپرآگیا

    پاکستان ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبرپرآگیا

    دبئی : انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کردی، جس کے مطابق پاکستان پہلی مرتبہ آئی سی سی کی ٹی20رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹی ٹوینٹی ٹیم نے دنیائے کرکٹ میں اپنا سکہ جما لیا، رینکنگ میں پہلی مرتبہ پہلی پوزیشن حاصل کرکے پاکستانی شائقین کے دل جیت لیے، بھارت کی جیت پاکستان کے کام آگئی۔

    بھارت نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر نہ چاہتے ہوئے بھی پاکستان کو پہلی پوزیشن دلائی، پاکستان نے پہلی بار ٹی20رینکنگ میں ٹاپ کیا ہے، آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق پاکستان124پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر پہنچ گیا۔

    اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان ٹیم کا پہلے نمبر پر آنا تاریخی لمحہ ہے، قومی ٹیم ایک سال سے شاندار پرفارمنس دے رہی ہے۔


    مزید پڑھیں: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کرٹی20سیریز جیت لی


    واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دہلی میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو53 رنز سے شکست دے دی، بھارت کے 202رنز کے جواب میں مہمان ٹیم149رنز بناسکی۔