Tag: ٹی ٹوینٹی سیریز

  • بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

    بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

    لاہور: بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، شعیب ملک اور محمد حفیظ کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق نے کپتان بابراعظم کے ہمراہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کیا۔

    بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے محمد عامر اور فخر زمان کو قومی ٹیم سے ڈراپ کر کے شعیب ملک اور محمد حفیظ کو دوبارہ قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    ہیڈکوچ مصباح الحق نے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم ٹیم کے کپتان ہوں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد بٹ، احسان علی، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، شعیب ملک، محمد حسنین، موسیٰ خان، محمد رضوان، شاداب خان، عثمان قادر اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

    مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہم نے آسٹریلیا میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا، بنگلہ دیش کے خلاف بھی تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل کمبی نیشن بنایا ہے۔

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ شاداب خان پر کام ہو رہا ہے اور عثمان قادر کو بیک اپ کے لیے رکھا گیا ہے جبکہ حفیظ ایک تجربہ کار کھلاڑی ہے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلین ٹی 20 لیگ بگ بیش میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے حارث رؤف پہلی بار پاکستانی اسکواڈ کا حصہ بننے میں کامیاب رہے۔

  • قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا روانگی کے لیے ایئرپورٹ پہنچ گئی

    قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا روانگی کے لیے ایئرپورٹ پہنچ گئی

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا روانگی کے لیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی، آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹی ٹوینٹی میچز کے لیے ٹیم میں 16 کھلاڑی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا روانگی کے لیے لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئی، قومی ٹیم آسٹریلیا سے 3 ٹی ٹوینٹی اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

    میزبان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 3 نومبر، دوسرا 5 اور تیسرا 8 نومبر کو کھیلا جائے گا، قومی ٹیم ٹی ٹوینٹی سیریز سے قبل 31 اکتوبرکو وارم اپ میچ کھیلے گی۔

    آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹی ٹوینٹی میچز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں 16 کھلاڑی شامل ہیں، بابر اعظم قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں بابراعظم، آصف علی، فخرزمان، حارث سہیل، محمد حسنین، افتخاراحمد،عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمدعامر، محمدعرفان، محمدرضوان، موسی خان، شاداب خان، عثمان قادر اور وہاب ریاض شامل ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران سرفراز احمد کی کمی محسوس ہوگی، ان کی بڑی خدمات ہیں، ان کے دور میں ٹیم نمبر ون بنی۔

    بابراعظم کا کہنا تھا کہ وہ فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کریں گے جبکہ امام الحق بیک اپ اوپنر ہیں۔

  • سری لنکن ٹیم ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں اپ سیٹ کرسکتی ہے، سرفراز احمد

    سری لنکن ٹیم ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں اپ سیٹ کرسکتی ہے، سرفراز احمد

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں اپ سیٹ کرسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن ٹیم نے دوسرے ون ڈےمیں اچھا کم بیک کیا، سری لنکن ٹیم کو کسی بھی طرح سے آسان نہیں سمجھ رہے ہیں۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں پہلے ہی نمبر چار پر کھیل رہا ہوں، شاداب خان اور عماد وسیم ہمارے اہم بولرز ہیں، شاداب خان میرے خیال میں اب بھی میچ ونر بولر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے ہوتے ہوئے اپنی کپتانی پر کوئی خدشہ نہیں ہے، پی سی بی جس کو مناسب سمجھے گا کپتان بنائے گا۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی میچ میں ٹاس دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہوگا، جو اچھا کھیلے گا وہ ٹیم میں رہے گا، حسنین کو سیریز میں موقع دینے کی کوشش کی تھی، حسنین آنے والے وقت میں اسٹار بولر بن سکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ لاہور کے شہری بھی سری لنکن ٹیم کا شاندار استقبال کریں گے، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ٹیم میں واپسی پر مبارک باد دیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹوینٹی 7 اور تیسرا اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں 2-0 سے شکست دی تھی، ون ڈے سیریز کا پہلا میچ بارش کے سبب منسوخ کردیا گیا تھا۔

  • ٹی ٹوینٹی : لیستھ ملنگا نے چار گیندوں پر چار وکٹیں لے کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

    ٹی ٹوینٹی : لیستھ ملنگا نے چار گیندوں پر چار وکٹیں لے کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

    کینڈی : سری لنکا کے مایہ ناز فاسٹ بولر لیستھ ملنگا نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ ہیٹ ٹرک کر کے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا، انہوں نے چار گیندوں پر چار وکٹیں لے کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن فاسٹ باولر لاستھ ملنگا ٹی 20انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے بالر بن گئے ہیں۔

    رائٹ آرم فاسٹ بولر نے یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بنایا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف کینڈی میں کھیلی جانے والی تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز میں سری لنکن فاسٹ باولر لاستھ ملنگا نے ایک اور عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

    سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں لاستھ ملنگا نے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو کہیں کا نہ چھوڑا، اپنے ایک ہی اوور میں چار بولوں پر لگا تار چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    اس کے ساتھ ہی وہ ہیٹ ٹرک کرکے اور مسلسل چار وکٹیں حاصل کرکے دنیائے کرکٹ کے پہلے بہترین باؤلر بن گئے۔ ساتھ ہی وہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں سو بلے بازوں کا شکار کرنے والے پہلے بولر بھی قرار پائے۔

    یاد رہے اس سے قبل اسی سیریز میں انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں شاہد آفریدی سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی چھین لیا ہے۔

    مزید پڑھیں: سری لنکن فاسٹ بولر ملنگا نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

    واضح رہے کہ لیستھ ملنگا نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز میں ٹیم کی قیادت کررہے ہیں، انہوں نے ٹی ٹوینٹی کیریئر کا آغاز 2006 میں انگلینڈ کے خلاف کیا تھا۔

    ملنگا اپنے منفرد بولنگ ایکشن کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے 30 ٹیسٹ میچز میں 101، 226 ون ڈے میچز میں 226 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ہے۔

    اس سے قبل ٹی ٹوینٹی میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس تھا، بوم بوم نے ٹی ٹوینٹی میں 98 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی اگلے 2 ٹی ٹوینٹی میچز سے باہر

    جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی اگلے 2 ٹی ٹوینٹی میچز سے باہر

    کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی ٹی ٹوینٹی سیریز کے اگلے دونوں میچز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے آرام کی غرض سے پاکستان کے خلاف اگلے دونوں ٹی ٹوینٹی میچز میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، ڈوپلیسی نے پہلے ٹی ٹوینٹی میں برق رفتار 78 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

    [bs-quote quote=”محمد حفیظ بھی دوسرے ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہوگئے” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ تینوں فارمیٹ کھیلنے والے پلیئرز کی کرکٹ بہت زیادہ ہوگئی ہے، آرام کرکے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل دوبارہ ٹیم کو جوائن کروں گا۔

    کرکٹ جنوبی افریقا کے مطابق پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں کپتانی کے فرائض ڈیوڈ ملر انجام دیں گے۔

    جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز ڈی کوک انجری کی وجہ سے پہلے ہی ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ پاکستان کے محمد حفیظ بھی انجری کے سبب دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ کل جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا، جنوبی افریقا کو ٹی ٹوینٹی سیرز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

    مزید پڑھیں: پہلا ٹی ٹوینٹی: جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی

    یاد رہے کہ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد جنوبی افریقا نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچز میں بھی 6 رنز سے شکست دی تھی، ڈیوڈ ملر کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

  • پہلا ٹی ٹوینٹی: جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی

    پہلا ٹی ٹوینٹی: جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی

    کیپ ٹاؤن: پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی، ڈیوڈ ملر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں قومی ٹیم 193 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 186  رنز بناسکی اور جنوبی افریقا نے 6 رنز سے کامیابی حاصل کرلی، شعیب ملک کے 49 رنز بھی قومی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے، جنوبی افریقا نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

    پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو 4 رنزبنا کر فخر زمان پویلین لوٹ گئے، حسین طلعت اور بابر اعظم کے درمیان شراکت داری قائم ہوئی لیکن 85 رنز کے مجموعی اسکور پر حسین طلعت 40 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    بابر اعظم کو 38 رنز پر ڈیوڈ ملر نے رن آؤٹ کیا، آصف علی 13 رنز بنا کر مورس کا نشانہ بنے، عماد وسیم 4، فہیم اشرف 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، وکٹ کیپر محمد رضوان 2 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

    فاسٹ بولر حسن علی 11 رنز بنا کر ہینڈرکس کی گیند پر ملر کو کیچ دے بیٹھے، شعیب ملک کی 49 رنز کی اننگز بھی قومی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے ہینڈرکس، تبریز شمسی، کرس مورس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ فلک کوائیو نے ایک کھلاڑی کو پویلین روانہ کیا۔

    قبل ازیں کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 192 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 193 رنز کا ہدف دے دیا۔

    شعیب ملک نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ 26 رنز کے اسکور پر گری جب کلویٹی 13 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے۔

    ایک وکٹ گرنے کے بعد جنوبی افریقی بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنایا، پروٹیز کپتان ڈوپلیسی نے 45 گیندوں پر 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے، ڈوپلیسی کو عثمان شنواری نے آؤٹ کیا۔

    ڈوسن بغیر کوئی رن بنائے عثمان شواری کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے، ہینڈرکس کو بھی 74 رنز پر عثمان شنواری نے پویلین روانہ کیا۔

    کرس مورس ایک رن بنا کر حسن علی کا نشانہ بنانے، ڈیوڈ ملر 10 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوئے، کلاسن 5 اور فلک کوائیو 5 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

    پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عماد وسیم ، فہیم اشرف اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    قبل ازیں پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستانی ٹیم ڈھائی سال بعد سرفراز کی کپتانی کے بغیر میدان میں اتری ہے، محمد حفیظ انجری کے سبب پہلے ٹی ٹوینٹی سے باہر ہوگئے ہیں۔

    قومی ٹیم میں شعیب ملک کپتان، فخرزمان، بابراعظم، حسین طلعت، محمد رضوان، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، عثمان شنواری، فہیم اشرف اور حسن علی شامل ہیں۔

    شعیب ملک پر قومی ٹیم کی کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہوگا۔

    واضح رہے کہ پاکستان مسلسل گیارہ سیریز میں ناقابل شکست رہا ہے جبکہ قومی ٹیم مسلسل 9 ٹی ٹوینٹی میچز میں بھی ناقابل شکست ہے۔

  • جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

    جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

    لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، آصف علی اور صاحبزادہ فرحان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی کپتانی کے فرائض سرفراز احمد انجام دیں گے دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، حسین طلعت، عماد وسیم، محمد عامر، محمد حفیظ، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان، شاہین آفریدی، شعیب ملک اور عثمان شنواری شامل ہیں۔

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی ٹویںٹی یکم فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ تین اور آخری ٹی ٹوینٹی میچز چھ فروری کو کھیلا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: ڈک ورتھ لوئس قانون: پاکستان کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سنچورین میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 13 رنز سے شکست دی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز میں پروٹیز کو 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

    پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے گرین شرٹس کو شکست دے کر سیریز برابر کردی تھی۔

    پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ کل کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔