Tag: ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ

  • آسٹریلیا کے خلاف فلپس کے ’سپرمین کیچ‘ کی ویڈیو وائرل

    آسٹریلیا کے خلاف فلپس کے ’سپرمین کیچ‘ کی ویڈیو وائرل

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دے دی۔

    سُپر 12 مرحلے کا افتتاحی میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں گروپ 1 کی آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوا جہاں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے جب کہ آسٹریلوی ٹیم 111 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

    کیوی اوپنر ڈیوڈ کونوے نے 58 گیندوں پر 92 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی فن ایلن نے بھی 16 گیندوں پر 42 رنز بنائے جمی نیشم 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    آسٹریلوی ٹیم 201 رنز کے تعاقب میں 111 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور گلین میکسویل سب سے زیادہ 28 رنز بناسکے۔

    میچ میں کیوی فیلڈرز نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا کیوی فیلڈر فلپس نے ناقابل یقین کیچ تھام کر سب کو حیران کردیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلین فلپس تیراک کے انداز میں سامنے کی جانب ڈائیو لگائی اور ناقابل یقین کیچ پکڑ کر مارکس اسٹونس کو چلتا کیا۔

  • پاکستان کے لیے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کھیلنا چاہتا ہوں، محمد حفیظ

    پاکستان کے لیے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کھیلنا چاہتا ہوں، محمد حفیظ

    لاہور: معروف پاکستانی آل راؤنڈ محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کھیلنا چاہتا ہوں، جب وقت آئے گا قومی ٹیم سے اچھے اندازمیں ریٹائرمنٹ لینا چاہوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 17 سال سے پاکستان کے لیے بیٹسمین کے طور پر ہی کھیلا ہوں، بولنگ میرا پلس پوائنٹ ہے، مس کروں گا۔

    محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کھیلنا چاہتا ہوں، جب وقت آئے گا قومی ٹیم سے اچھے اندازمیں ریٹائرمنٹ لینا چاہوں گا۔

    قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑی کا کہنا تھا کہ سلیکشن نے مجھ پر اعتماد کیا، کوشش ہے پرفارمنس سے ٹیم کو جیتاؤں، میرے لیے سب سے ضروری میری پرفارمنس ہے جو جیت میں کام آئے، ہوم کراؤڈ کے سامنے پرفارم کرنے کا الگ مزا ہے۔

    قومی کرکٹر نے کہا کہ بابراعظم بہترین کھلاڑی ہے، امید ہے لانگ ٹرم کپتانی کریں، جیت کسی بھی کھلاڑی اور کپتان کو اعتما د دیتی ہے، کپتان مشورہ مانگے گا تو دوں گا۔

    محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ملک میں عالمی کرکٹ واپس لانے پر پی سی بی کو مبارکباد دیتا ہوں، ٹی ٹوینٹی میں نمبر ون ہیں، سیریز جیت کر وننگ ٹریک پر آنا ہے۔