Tag: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2020 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا اعلان

  • ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2020 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا اعلان

    ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2020 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا اعلان

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2020 میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ 2020 میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں رینکنگ کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں براہ راست کھیلیں گی۔

    [bs-quote quote=”ورلڈ ٹی ٹوینٹی آئندہ برس 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    آئی سی سی کے مطابق چار ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ سے مین مرحلے میں داخل ہوں گی، سابق چیمپئن اور تین مرتبہ فائنل کھیلنے والی سری لنکن ٹیم براہ راست کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    اکتیس دسمبر 2018 کی رینکنگ کے مطابق ٹاپ 8 ٹیموں میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، افغانستان اور انگلینڈ شامل ہیں۔

    آئی سی سی کے مطابق سابق چیمپئن سری لنکا اور بنگلہ دیش کو سپر 12 میں جگہ بنانے کے لیے 6 دیگر ٹیموں سے کوالیفائنگ راؤنڈ میں مقابلہ کرنا ہوگا۔

    کوالیفائر کھیلنے والی دیگر ٹیموں میں اسکاٹ لینڈ، زمبابوے، یو اے ای، نیدرلینڈز، ہانگ کانگ اور اومان شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری، پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار

    کوالیفائنگ راؤنڈ کی ٹاپ چار ٹیمیں اگلے راؤنڈ میں انٹری دیں گی، ورلڈ ٹی ٹوینٹی کوالیفائر رواں سال ہوگا جبکہ ورلڈ ٹی ٹوینٹی آئندہ برس 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔