Tag: ٹی ٹین لیگ

  • ’تمام پاکستانی کھلاڑی ٹی 10 لیگ سے الگ ہوجائیں‘

    ’تمام پاکستانی کھلاڑی ٹی 10 لیگ سے الگ ہوجائیں‘

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے ابوظہبی میں جاری ٹی 10 لیگ میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں کو ایونٹ سے الگ ہونے کا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا کہ ہمارےکھلاڑیوں کوٹی10لیگ میں حصہ نہیں لینا چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹی 10پرائیویٹ لیگ ہے جس کےمالکان بھارتی بزنس مین ہیں، پاکستانی اسٹارز اور افرادکوبھارتی پروجیکٹ سےالگ ہوجاناچاہئے۔

    سینیٹر نے کہا کہ قوم کشمیریوں کےساتھ کھڑی ہے،عوامی جذبات کااحترام کرناچاہئے اور ہمارے کھلاڑیوں کوٹی10لیگ میں حصہ نہیں لیناچاہئے۔

    فیصل جاوید نے لکھا کہ ڈومیسٹک ڈھانچے کی مضبوطی اور شفافیت سے ہی کرکٹ بہتر ہوسکتی ہے، ماضی میں منتظمین ’جگاڑ‘کی پالیسی اپناتے ہوئے کام چلاتے تھے لیکن اب وزیر اعظم میرٹ کی بنیاد پر دیگر اداروں کی طرح کھیل کے شعبے کو بھی آگے لے جائیں گے، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی سوچ تبدیل کریں اور آگے بڑھیں۔

  • ٹی ٹین لیگ میں میچ فکسنگ پر سری لنکا کے دو کھلاڑیوں پر فرد جرم عائد

    ٹی ٹین لیگ میں میچ فکسنگ پر سری لنکا کے دو کھلاڑیوں پر فرد جرم عائد

    دبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹین لیگ میں میچ فکسنگ پر سری لنکا کے دو کھلاڑیوں پر فرد جرم عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹین لیگ میں میچ فکسنگ پر سری لنکا کے دو کھلاڑیوں نوان زوئیسا اور اویشکا گونا وردھنے پر فرد جرم عائد کردی، دونوں کھلاڑیوں پر میچ کے نتیجے پر اثر انداز ہونے سمیت متعدد خلاف ورزیوں کا الزام ہے۔

    آئی سی سی اینٹی کرپشن قوانین کے تحت نوان زوئیسا نے چار اور اویشکا گونا وردھنے نے دو شکوں کی خلاف ورزی کی۔

    آٗئی سی سی نے دونوں کھلاڑیوں سے 14 روز میں جواب طلب کرلیا۔

    مزید پڑھیں: تنازعات میں گھری ٹی ٹین لیگ کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا

    نوان زوئیسا پر تحقیقات میں عدم تعاون، کرپشن کرنے اور کھلاڑیوں کے اکسانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، 30 ٹیسٹ اور 95 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کرنے والے زوئیسا کو اس سے پہلے نومبر میں بھی آئی سی سی کی جانب سے تین خلاف ورزیوں پر معطلی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    بائیں ہاتھ کے اوپنر اویشا گوناوردھنے 61 ون ڈے میچ میں سری لنکا کی جانب سے کھیل چکے ہیں، انہیں ایونٹ کے شرکا کو کرپشن کے لیے اکسانے اور اینٹی کرپشن یونٹ سے عدم تعاون کے الزامات کا سامنا ہے۔

  • ٹی ٹین لیگ کو سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے توہینِ عدالت کا نوٹس جاری

    ٹی ٹین لیگ کو سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے توہینِ عدالت کا نوٹس جاری

    کراچی: متنازع ٹی ٹین لیگ کو اب ایک اور مشکل کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے، سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے لیگ کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ٹی ٹین لیگ کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پابندی کے باوجود کراچی سے ملتے جلتے نام کا استعمال کیا گیا۔

    نوٹس کے متن کے مطابق ٹی ٹین لیگ نے کراچینز نام سوشل میڈیا اور تھرڈ پارٹی ویب سائٹس پر استعمال کیا، جب کہ عدالت نے لیگ میں کراچینز یا ملتے جلتے نام پر پابندی لگائی تھی۔

    عدالت نے چیئرمین ٹی ٹین لیگ شجیع الملک سمیت 4 افراد کو توہینِ عدالت کا نوٹس دے دیا، مالک ٹین اسپورٹس زاہد نورانی، ٹیم مالک محمد عمران اور جنید خلیل کو بھی نوٹس جاری کر دیے گئے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے تمام 4 افراد سے 28 نومبر تک جواب طلب کر لیا، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹرعابد زبیری اور بیرسٹر آیان میمن پیش ہوئے۔


    متنازع ٹی 10 لیگ کسی پاکستانی شہر کا نام اپنے مفاد کے لئے استعمال نہیں کرسکتی: سندھ ہائی کورٹ


    واضح رہے کہ 16 نومبر کو سندھ ہائی کورٹ نے ایک فیصلے کے ذریعے ٹی 10 لیگ پر پاکستانی شہر وں کے نام استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی، عدالت نے کہا تھا کہ لیگ کے لیے کراچی، کراچینز، کنگز یا اس سے ملتے جلتے ناموں کے اشتہارات بھی جاری نہیں کیے جا سکتے۔

    تجزیہ کاروں نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے پاکستانی کرکٹ کے مالی مفادات محفوظ ہوں گے۔

  • متنازعہ ٹی 10 لیگ پر پی سی بی  کے تحفظات برقرار، سخت شرائط عائد

    متنازعہ ٹی 10 لیگ پر پی سی بی کے تحفظات برقرار، سخت شرائط عائد

    اسلام آباد: متنازعہ ٹی 10 لیگ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحفظات برقرار ہیں، سخت شرائط عائد کر دی گئیں، متنازعہ لیگ کو خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے ٹی ٹین لیگ کے لیے سخت شرائط عائد کر دیں، کرکٹ بورڈ کے انٹیگریٹی افسر لیگ کی نگرانی کریں گے۔

    [bs-quote quote=”پی سی بی کے افسران ایونٹ کے دوران تمام صورتِ حال پر نظر رکھیں گے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    متنازعہ ٹی ٹین لیگ ویٹرن لیگ میں تبدیل ہوگئی، پاکستان کے اسٹار کھلاڑی لیگ کا حصہ نہیں ہوں گے، پی سی بی نے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو کڑی شرائط کے بعد متنازع لیگ کے لیے این اوسی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹگریٹی افسران ایونٹ کے دوران تمام صورتِ حال پر نظر رکھیں گے، کھلاڑیوں سے ملنے والوں اور ان کے آنے جانے پر بھی نگاہ رکھی جائے گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق فاسٹ بولرز شعیب اختر اور عاقب جاوید نے بھی متنازع ٹی 10 لیگ کی مخالفت کر دی ہے، سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا کہ ٹی 10 لیگ کی شفافیت پر انھیں شبہات ہیں، شعیب اختر نے کہا کہ ٹی 10 جیسی لیگز کی بہتات سے عالمی کرکٹ ختم ہونے کا خدشہ ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  سابق کرکٹرز شعیب اختر اور عاقب جاوید نے بھی ٹی 10 لیگ کی مخالفت کردی


    دوسری جانب  پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا ہے کہ ٹی ٹین انتظامیہ سے وضاحت مانگی گئی ہے، جواب ملنے پر کسی حتمی نتیجے پر پہنچیں گے۔

  • ٹی 10 لیگ کو بڑا جھٹکا: ٹائٹل اسپانسر کمپنی ہیرا گولڈ کی چیئر پرسن گرفتار

    ٹی 10 لیگ کو بڑا جھٹکا: ٹائٹل اسپانسر کمپنی ہیرا گولڈ کی چیئر پرسن گرفتار

    حیدر آباد دکن: ٹی 10 لیگ کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، بھارتی پولیس نے ٹی 10 لیگ کی ٹائٹل اسپانسر کمپنی ہیرا گولڈ کی چیئر پرسن کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق متنازعہ ٹی ٹین لیگ کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا لگا ہے، بھارتی پولیس نے عالمہ نوہیرا شیخ کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس نے گرفتاری کی تصدیق بھی کر دی۔

    [bs-quote quote=”ہیرا گولڈ کی چیئر پرسن کی گرفتاری پر یو اے ای میں سرمایہ کار گھبراہٹ کا شکار ہو گئے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    بھارتی پولیس نے کہا ہے کہ عالمہ نوہیرا شیخ ہیرا گولڈ کی چیئر پرسن ہیں، ہیرا گولڈ کی چیئر پرسن کو حیدر آباد دکن میں گرفتار کیا گیا۔

    ٹی ٹین لیگ کے پیچھے گھناؤنا کھیل کون کھیل رہا ہے؟ راز کھلنے لگے، ٹی ٹین لیگ کے چئیرمین کہتے تھے کہ بھارت میں ہیرا گولڈ کے خلاف کارروائی کی تصدیق نہیں ہوئی۔

    بھارتی پولیس کے مطابق ہزاروں شہریوں نے ہیرا گولڈ کی پونزی اسکیم میں پیسے لگائے، دنیا بھر میں بھارتی شہریوں نے کمپنی میں سرمایہ کاری کی۔

    ٹی 10 لیگ کی اسپانسر کمپنی کے خلاف بھارت میں فراڈ اسکیم کی تحقیقات جاری ہیں، ہیرا گولڈ کی چیئر پرسن کی گرفتاری پر یو اے ای میں سرمایہ کار گھبراہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سیکڑوں بھارتی شہریوں نے ہیرا گروپ کے دفتر کے باہر احتجاج بھی کیا تھا۔


    یہ بھی پڑھیں:  متنازعہ ٹی 10 لیگ: آئی سی سی نے کل اجلاس طلب کر لیا


    رواں ماہ کے آغاز میں متنازعہ ٹی ٹین لیگ کو اس وقت ایک بڑا جھٹکا لگا تھا جب دبنگ خان کے بھائی اور مراٹھا عربینز کے مالک سہیل خان نے ٹی ٹین لیگ سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی متنازعہ ٹی ٹین لیگ پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے، بی بی سی کے مطابق ٹی ٹین لیگ کے ایک ٹیم اونر کو بھی لندن میں منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔

  • متنازعہ ٹی 10 لیگ: آئی سی سی نے کل اجلاس طلب کر لیا

    متنازعہ ٹی 10 لیگ: آئی سی سی نے کل اجلاس طلب کر لیا

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے متنازعہ ٹی ٹین لیگ پر تحفظات کا اظہار کر دیا، کل اس سلسلے میں سنگاپور میں ایک اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں لیگ کے مستقبل کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی 10 لیگ کے ٹیموں کے دو مالکان پر اپنے تحفظات ظاہر کر دیے، متنازعہ ٹی ٹین لیگ وقت کے ساتھ ساتھ متنازعہ ترین ہوتی جا رہی ہے۔

    [bs-quote quote=”انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بورڈ میٹنگ ہفتے کو ہوگی جس میں نجی لیگز کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    بی بی سی کے مطابق ٹی ٹین لیگ کے ایک ٹیم اونر کو لندن میں منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد آئی سی سی کے تحفظات مزید بڑھ گئے۔

    آئی سی سی نے لیگ کے دو فرنچائز مالکان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ٹی ٹین انتظامیہ سے وضاحت طلب کرلی، ٹی ٹین لیگ کے معاملات پر آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ منگل کو اجلاس میں بریفنگ دیں گے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بورڈ میٹنگ ہفتے کو ہوگی جس میں نجی لیگز کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔ رواں ماہ آئی سی سی کے جنرل منیجر جیف ایلر ڈائس نے کہا تھا کہ اگلے ہفتے ہونے والی میٹنگ میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ لیگز پر کس طرح پابندیاں سخت کی جائیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  ٹی 10 لیگ شفاف ہے یا نہیں، آئی سی سی منگل تک پی سی بی کو جواب دے گا


    جیف ایلر ڈائس نے کہا کہ 20 اکتوبر کو سنگاپور میں ہونے والے بورڈ کے اجلاس میں اس صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا کہ ٹی ٹین اور ٹی ٹوئنٹی لیگز میں فنڈنگ کہاں سے ہو رہی ہے؟ اس کے آرگنائزرز کون لوگ ہیں؟

  • ٹی 10 لیگ شفاف ہے یا نہیں، آئی سی سی منگل تک پی سی بی کو جواب دے گا

    ٹی 10 لیگ شفاف ہے یا نہیں، آئی سی سی منگل تک پی سی بی کو جواب دے گا

    اسلام آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل منگل تک پاکستان کرکٹ بورڈ کو جواب ارسال کر دے گا کہ ٹی 10 لیگ شفاف ہے یا نہیں، پی سی بی نے اس سلسلے میں تحریری یقین دہانی مانگی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹین لیگ پر پی سی بی نے تحفظات کا اظہار کر دیا تھا، آئی سی سی اب ان تحفظات کا تحریری جواب منگل تک پی سی بی کو ارسال کرے گا۔

    [bs-quote quote=”لیگ کے فرنچائز پارٹنر بھی مبینہ طور پر منی لانڈرنگ میں ملوث نکلے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے تحریری یقین دہانی تک لیگ میں کھلاڑی نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے، احسان مانی کہتے ہیں کہ نہ تو لیگ کے مالک کا پتا ہے، نہ ہی آرگنائزر کاعلم ہے، یہ بھی واضح نہیں کہ پیسا کہاں سے آ رہا ہے۔

    لیگ کے فرنچائز پارٹنر بھی مبینہ طور پر منی لانڈرنگ میں ملوث نکلے، بی بی سی کے مطابق انھیں لندن میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    ٹی ٹین لیگ کرکٹ کا ایک متنازعہ ٹورنامنٹ ہے جس کی شفافیت پر اب عالمی نشریاتی ادارے بھی انگلیاں اٹھانے لگے، لیگ کے مرکزی اسپانسر کے خلاف بھارت میں پہلے ہی انکوائری چل رہی تھی۔


    یہ بھی پڑھیں:  ٹی 10 لیگ: چیئرمین پی سی بی کے تحفظات کا اب تک جواب نہیں مل سکا


    کرکٹ مبصرین ٹی ٹین کرکٹ لیگ کے میچ فکسرز کی جنت بننے کے خدشات بھی ظاہر کر رہے ہیں، کیوں کہ اس میں چیک اینڈ بیلنس کا واضح نظام موجود نہیں، لیگ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ سے بھی آزاد ہے۔

  • ٹی 10 اور ٹی 20 لیگز میں متنازع فنڈنگ، آئی سی سی نے جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیا

    ٹی 10 اور ٹی 20 لیگز میں متنازع فنڈنگ، آئی سی سی نے جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیا

    شارجہ : ٹی ٹین سمیت دیگر لیگز کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئندہ ہفتے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، لیگز کی فنڈنگ سے متعلق غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ کی متنازع فنڈنگ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے لیگز سے متعلق آئندہ ہفتے اہم اجلاس طلب کرلیا۔

    [bs-quote quote=”آئی سی سی نے ٹی 20 اور ٹی 10 لیگز کے قواعد و ضوابط اور نگرانی سخت کرنے پر غور کا فیصلہ کر لیا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 اور ٹی 10 لیگز کے قواعد و ضوابط اور نگرانی سخت کرنے پر غور کا فیصلہ کر لیا، اگلے ہفتے ہونے والی میٹنگ میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ مذکورہ لیگز پر کس طرح پابندیاں سخت کی جائیں۔

    آئی سی سی کے جنرل منیجر جیف ایلرڈائس نے کہا ہے کہ 20 اکتوبر کو سنگاپور میں ہونے والے بورڈ کے اجلاس میں اس صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا کہ ٹی ٹین اور ٹی ٹوئنٹی لیگز میں فنڈنگ کہاں سے ہو رہی ہے؟ اس کے آرگنائزرز کون لوگ ہیں؟

    ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں لیگز کی فنڈنگ سے متعلق غور کیا جائے گا اور اس کے مالی معاملات دیکھے جائیں گے،کسی لیگ کے بارے میں اطمینان نہ ہوا تو اسے اجازت نہیں ملے گی۔


    یہ بھی پڑھیں:  متنازع ٹی ٹین لیگ کو ایک اور دھچکا، سہیل خان نے لیگ سے علیحدگی اختیار کرلی


    یاد رہے کہ شارجہ میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ کے اسپانسرز کے تنازع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین احسان مانی پہلے ہی تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔

    ٹی ٹین لیگ کے اسپانسرز پر بھارت میں انگلیاں اٹھیں تو بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین اور بھارتی اداکار سہیل خان نے متنازع ٹی ٹین لیگ سے علیحدگی اختیار کرلی۔

  • ٹی 10 لیگ: چیئرمین پی سی بی کے تحفظات کا اب تک جواب نہیں مل سکا

    ٹی 10 لیگ: چیئرمین پی سی بی کے تحفظات کا اب تک جواب نہیں مل سکا

    اسلام آباد: ٹی ٹین لیگ پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے تحفظات کا اب تک کوئی جواب نہیں مل سکا.

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی  کے ٹی ٹین لیگ کے کرتا دھرتاؤں کے بارے میں اٹھائے جانے والے اعتراضات کا کوئی جواب نہیں‌ آیا.

    احسان مانی کہتے ہیں کہ نہ تو لیگ کے مالک کا پتا ہے، نہ ہی آرگنائزر کاعلم ہے، یہ بھی واضح نہیں کہ پیسہ کہاں سےآرہا ہے، ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں کو تحفظ دینا ضروری ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق تحفظات کےباوجود چند عناصر ٹی ٹین لیگ کو قانونی قرار دلوانے کے لیے سرگرم ہیں، پہلے مخالفت کرنے والے اب حامی بن گئے ہیں.


    مزید پڑھیں: ٹی ٹین کوئی کرکٹ لیگ نہیں، ایسے فارمیٹ سے مطمئن نہیں، سابق کرکٹرز


    کرکٹ مبصرین ٹی ٹین کرکٹ لیگ کے میچ فکسرز کی جنت بننے کے خدشات بھی ظاہر کر رہے ہیں، کیوں کہ اس میں چیک اینڈ بیلنس کا واضح نظام موجود نہیں. لیگ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ سے بھی آزاد ہے۔

    یاد رہے کہ سابق کپتان آصف اقبال نے ٹی ٹین لیگ کو تماشا قرار  دیا ہے۔ دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفرازنوازنے  آئی سی سی سے لیگ پرپابندی لگانے کا مطالبہ کردیا.

  • دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کی کِٹ کی تقریبِ رونمائی

    دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کی کِٹ کی تقریبِ رونمائی

    لاہور : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے بھارت میں انعقاد کا معاملہ اب وہاں کی حکومت کے پاس ہے،بھارتی حکومت نے اجازت دی تو ایشیا کپ انڈیا میں ہوگا.

    وہ لاہور نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ کی تقریب رونمائی کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بہترین ٹیم سلیکٹ ہوئی ہے اور ماضی کی کامیابیوں کو دیکھتے ہوئے امید کی جا سکتی ہے کہ نیوزی لینڈ میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی.

    چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں سخت مقابلے کی توقع ہے لیکن قومی ٹیم کے پُراعتماد کھلاڑیوں کےعزائم بلند اور حوصلے جوان ہیں جو قوم کو نئے سال کا تحفہ نیوزی لینڈ میں جیت کی صورت میں دے گی .

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قائد اعظم ٹرافی کے لیے اسپانسرز کی کمی کی بات درست نہیں ہے بلکہ اسے یوں کہنا چاہیے پی سی بی خود پیسے لگا کر قائداعظم ٹرافی کرائی.

    چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ آسٹریلیا میں ٹی وی پر ٹیسٹ میچز دکھائے جاتے ہیں اس لیے وہاں اچھی کرکٹ کو فروغ حاصل ہورہا ہے جب کہ ہمارے پاس کھیلوں کا صرف ایک سرکاری چینل ہے اس پر کیا کیا دکھائیں؟


       اسی سے متعلق : قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے کل روانہ ہوگی


    انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا پی سی بی کے خلاف چھوٹی چھوٹی خبریں لگا دیتے ہیں جن میں مبالغہ آرائی کی جاتی ہے اس لیے پاکستانی میڈیا سے گزارش ہے کہ ہمارے خلاف کوئی خبر آئے توشائع کرنے سے پہلے تصدیق کرلیا کریں.

    پی سی بی کی سالانہ منصوبہ بندی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کوشش کی ہے کہ اس سال ہماری ٹیم مضبوط ٹیموں کے ساتھ میچ کھیلے.

    انہوں نے کہا کہ بھارت سے متعلق ہمارا کیس آئی سی سی میں چل رہا ہے اب کیس کب تک چلے گا اس کا کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا.

    نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹین کرکٹ لیگ نے کافی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور توقع سے بڑھ کر یہ ایونٹ مقبول رہا جس کے لیے کئی اسپانسرز آئے اور اسے دنیا بھر میں توجہ بھی دی گئی.