Tag: ٹی ٹی پی

  • ٹی ٹی پی خودکش اسکواڈ کا سربراہ افغانستان میں مارا گیا

    ٹی ٹی پی خودکش اسکواڈ کا سربراہ افغانستان میں مارا گیا

    کابل: کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) خودکش اسکواڈ کا سربراہ سیف اللہ محسود افغانستان میں مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹی پی کا سرغنہ سیف اللہ محسود افغانستان میں ہلاک ہوگیا، نامعلوم افراد نے افغان صوبہ خوست میں سیف اللہ کو قتل کیا، تاہم طالبان کی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان خودکش اسکواڈ کا سرغنہ مارا جاچکا ہے۔ سیف اللہ محسود خودکش جیکٹس اور حملہ آوروں کو تیار کرتا تھا، وہ پاکستان میں دہشت گردی اور خودکش حملوں میں ملوث تھا۔

    2015 میں کراچی میں بس حملے میں 59 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے، کراچی میں بس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ سیف اللہ محسود ہی تھا۔ وزیرستان میں آپریشن شروع ہونے پر سیف اللہ افغانستان فرار ہوگیا تھا۔

    امریکی ڈورن حملہ، کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر خالد سید سجنا ہلاک

    سیف اللہ محسود کا شمار طالبان کے اہم کمانڈرز میں ہوتا تھا اور وہ حکیم اللہ محسود گروپ کا ترجمان تھا، اسے 2016 میں افغانستان میں گرفتار کرکے 14 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال جون میں افغانستان میں ٹی ٹی پی کا سربراہ ملا فضل اللہ امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا تھا جس کی افغان حکام نے تصدیق بھی کی۔

    افغان میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے ڈرون حملہ افغان صوبے کنڑ میں کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں کالعدم ٹی ٹی پی کا سربراہ ملا فضل اللہ ہلاک ہوا تھا۔

  • فضل اللہ کی موت کی تصدیق، طالبان نے نیا سربراہ منتخب کرلیا

    فضل اللہ کی موت کی تصدیق، طالبان نے نیا سربراہ منتخب کرلیا

    کابل: تحریک طالبان پاکستان نے پہلی بار اپنے سربراہ مولوی فضل اللہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کے نئے سربراہ کی تقرری کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹی پی نے گزشتہ ہفتے امریکی ڈرون حملے میں فضل اللہ کی ہلاکت تصدیق کردی ہے، دہشت گرد تنظیم نے کہا ہے کہ طالبان کا نیا سربراہ بھی چن لیا گیا ہے۔

    امریکی افواج نے 14 جون کو پاکستانی سرحد کے قریب افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ میں فضائی حملے میں فضل اللہ کو ہدف بنایا تھا۔

    خیال رہے کہ امریکی حکام نے حملے کی کام یابی کے متعلق کوئی تصدیق نہیں کی تھی بلکہ افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان کے آرمی چیف کو فون پر فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی تھی۔

    کہا جاتا ہے کہ طالبان کے سربراہ فضل اللہ نے 2012 میں ملالہ یوسف زئی کے قتل کا حکم دیا تھا، تاہم ملالہ اس قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئی تھیں۔

    فضل اللہ ہلاکت: اشرف غنی کا آرمی چیف سے رابطہ، واقعے کی تصدیق


    ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو جاری کیے گئے بیان میں تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے تصدیق کی ہے کہ فضل اللہ امریکی حملے میں مارا گیا ہے۔

    ٹی ٹی پی کے ترجمان نے کہا ہے کہ تنظیم کے شوریٰ کونسل نے مفتی نور ولی محسود کو فضل اللہ کی جگہ نیا سربراہ منتخب کرلیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ماڑی پور سے ٹی ٹی پی کا مقامی کمانڈر7ساتھیوں سمیت گرفتار

    ماڑی پور سے ٹی ٹی پی کا مقامی کمانڈر7ساتھیوں سمیت گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے علاقے ماڑی پور سے  تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کےمقامی کمانڈر سمیت سات دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ماڑی پورمیں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی جس میں کالعدم تنظیم کے سات کارندے گرفتار ہوئے۔

    گرفتاردہشت گردوں میں ٹی ٹی پی کامقامی کمانڈرحاجی شیرمحمدشامل ہے سی ٹی ڈی انچارج کے مطابق  مذکورہ د ہشت گردبھتہ خوری اور اغوابرائےتاوان کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد ممکنہ طورپرتخریب کاری کی پلاننگ کررہےتھے۔

  • طالبان پاکستان میں بھارت کیلئے دہشت گردی کررہے ہیں، خواجہ آصف

    طالبان پاکستان میں بھارت کیلئے دہشت گردی کررہے ہیں، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی پاکستان میں بھارت کی پراکسی جنگ لڑ رہی ہے۔

    وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستانی فوج دشمن کی طرح طالبان سے لڑ رہی ہے،طالبان بھارت کے لئے پاکستان میں دہشت گردی کررہے ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی انٹیلی جنس اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ ہے ،بلوچستان کی شورش میں بھی بھارت ملوث ہے۔

    ان کا کہنا تھا پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف جس دن سے آپریشن ضرب عضب شروع کیا ہے اس دن سے بھارتی ایجنٹوں کا گٹھ جوڑ اور واضح ہوگیا ہے۔

  • زیارت: فورسز سے جھڑپ، ٹی ٹی پی کے 8 دہشتگرد مارے گئے

    زیارت: فورسز سے جھڑپ، ٹی ٹی پی کے 8 دہشتگرد مارے گئے

    زیا رت: تحصیل سنجاوی میں فورسزسے جھڑپ میں ٹی ٹی پی بلوچستان کے نائب امیر سمیت آٹھ دہشتگرد مارے گئے۔

    ذرائع کے مطابق زیارت کی تحصیل سنجاوی میں طالبان کمانڈر اور اس کے ساتھیوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے کارروائی کی، کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد مسلح جھڑپ کا آغاز ہوگیا۔

    فورسز کی جوابی کارروائی میں آٹھ دہشتگرد مارے گئے۔

    ذرائع کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں میں کالعدم تحریکِ طالبان بلوچستان کا نائب امیر بھی مارا گیا، ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز موادبھی بر آمد کرلیا گیا۔

  • اسلام آباد:ٹی ٹی پی کا آرمی اور حساس اداروں کے افسران کے بچوں کو اغواء کا منصوبہ

    اسلام آباد:ٹی ٹی پی کا آرمی اور حساس اداروں کے افسران کے بچوں کو اغواء کا منصوبہ

    اسلام آباد: تحریکِ طالبان پاکستان نے آرمی آفیسروں اور حساس اداروں کے افسران کے بچوں کو اغواء کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

    تحریکِ طالبان اغواء میں کامیابی کے بعد جیلوں میں قید اپنے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کر سکتی ہے، حساس اداروں کی جانب سے رپورٹ دی گئی ہے کہ تحریکِ طالبان آرمی اور حساس اداروں کے افسران کے بچوں کو اغواء کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

      تحریکِ طالبان پاکستان نے مختلف کنٹونمنٹ میں داخل ہونے کے لیے جعلی سیکیورٹی پاسز بھی حاصل کر لیے ہیں۔