Tag: ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ

  • پاکستان نے ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ جیت لیا

    پاکستان نے ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ جیت لیا

    پاکستان نے ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ جیت لیا ملتان میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بنگلہ دیش کو با آسانی 10 وکٹوں سے شکست دی۔

    پاکستان بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کا نیا چیمپئن بن گیا ہے۔ پورے ٹورنامنٹ میں نا قابل شکست رہنے والی گرین شرٹس ٹیم نے ملتان میں کھیلے گئے ایونٹ کے سب سے بڑے مقابلے فائنل میچ میں بنگلہ دیش کو با آسانی 10 وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 139 رنز بنائے اور پاکستان نے مطلوبہ 140 رنز کا ہدف بغیر وکٹ کھوئے صرف 11 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

    پاکستان کی جانب سے کپتان نثار علی نے 72 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی جب کہ صفدر نے 47 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کیا۔

    واضح رہے کہ چوتھا بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ پاکستان کے دو شہروں لاہور اور ملتان میں کھیلا گیا۔

    بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیجی جس کے باعث قواعد کے مطابق اس کے پوائنٹس حریف ٹیموں کو دے دیے گئے۔

    تاہم بھارت کو اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا خمیازہ آئندہ برس ہونے والے ویمنز بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی گنوا کے اٹھانا پڑا اور اب یہ ایونٹ نیوٹرل مقام پر ہوگا۔

  • ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ: پاکستان کی مسلسل تیسری فتح، سیمی فائنل میں رسائی

    ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ: پاکستان کی مسلسل تیسری فتح، سیمی فائنل میں رسائی

    چوتھے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری فتح حاصل کر لی۔

    لاہور میں کھیلے جا رہے چوتھے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیپال کو با آسانی 10 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ یہ گرین شرٹس کی ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری فتح حاصل ہے۔

    نیپال کی بلائنڈ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنائے تھے۔ بھارت ٹھپا نے 39 رنز کی اننگ کھیلی تھی جب کہ قومی بلائنڈ ٹیم کے ہارون خان نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف با آسانی صرف 6.3 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے حاصل کر لیا۔ نعمت اللہ نے 30 گیندوں پر جارحانہ 73 رنز کی نا قابل شکست اننگ کھیلی۔

    پاکستان نے مسلسل تیسری فتح کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔

    آج ایک اور میچ م یں بنگلہ دیش بلائنڈ ٹیم نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے ہرایا۔

    افغان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 150 رنز کا ہدف دیا تھا جو بنگال ٹیم نے 12 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ اور دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیموں کو شکست دی تھی۔