Tag: ٹی 20 میچ

  • آسٹریلیا ویسٹ انڈیز ٹی 20 میچ، دونوں ٹیموں نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالے

    آسٹریلیا ویسٹ انڈیز ٹی 20 میچ، دونوں ٹیموں نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالے

    آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چوتھے ٹی 20 میچ میں فتح کینگروز کے ہاتھ آئی لیکن اس کے ساتھ دونوں ٹیموں نے عالمی ریکارڈ بھی بنا ڈالے۔

    آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے پانچ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو مسلسل چوتھے ٹی 20 میچ میں شکست دی تو اس کے ساتھ ہی ایک قابل فخر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے ہاتھ منفی ریکارڈ آیا۔

    آسٹریلین ٹیم نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو تین وکٹوں سے شکست دی تو اس کے ساتھ وہ کینگروز وہ ٹیم بن چکی تھی جس نے ایسا عالمی ریکارڈ قائم کیا جو اس سے قبل کسی اور ٹیم نے نہیں بنایا تھا۔

    ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینگروز کو جیت کے لیے 206 رنز کا ہدف دیا تھا۔ آسٹریلیا نے یہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

    ٹی 20 انٹرنیشنل میں یہ چھٹا موقع تھا، جب آسٹریلیا نے 200 یا اس سے زائد رنز کا ہدف حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔

    دوسری جانب ویسٹ انڈیز کو اس میچ میں شکست ہی نہیں ملی، بلکہ ایک منفی ریکارڈ بھی اس کے نام کے آگے سج گیا۔

    ویسٹ انڈیز واحد ٹیم بن گئی جو 200 سے زائد رنز کا دفاع کرنے میں سب سے زیادہ ناکام رہی ہے۔ کیریبئن سائیڈ چھٹی بار ڈبل سنچری سے زائد ٹارگٹ کا دفاع نہ کر سکی۔

    دریں اثنا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 200 یا اس سے زائد کا پانچ پانچ بار ہدف حاصل کر کے پانچ پانچ فتوحات کے ساتھ بھارت اور جنوبی افریقہ آسٹریلیا سے پیچھے ہیں۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی 20 میچ منگل 29 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا کے خلاف کلین سوئپ سے بچنے کا چیلنج درپیش ہوگا۔

  • پاکستان ٹیم کے نام ایک اور بدترین شکست درج، نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں ہرا دیا

    پاکستان ٹیم کے نام ایک اور بدترین شکست درج، نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں ہرا دیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نام ایک اور بدترین شکست درج ہوگئی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے گرین شرٹس کو پہلے ٹی 20 میچ میں 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کا آغاز گرین شرٹس کی ناکامی سے ہوا۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 92 رنز کا آسان ہدف 10.1 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    کیویز کی گرنے والی واحد وکٹ اوپنر ٹم سیفرٹ کی تھی جنہیں ابرار احمد نے 44 کے انفرادی اسکور پر شکار کیا۔ فن ایلن اور ٹم رابنسن نے بالترتیب 29 اور 18 رنز اسکور کیے۔

    اس سے قبل میزبان ٹیم کے کپتان مچل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے بولرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا جو ان کے بولرز نے درست ثابت کر دکھایا۔

    کیوی بولرز نے پاکستان کے کسی بھی بلے باز کو جمنے کا موقع نہ دیا اور 18.4 اوورز میں گرین شرٹس کی بساط 91 رنز پر لپیٹ دی، جو پاکستان کا نیوزی لینڈ کی سر زمین پر کم تر اسکور بن گیا۔

    پاکستان کے دونوں اوپنرز حسن نواز اور محمد حارث بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ اس ابتدائی نقصان کے بعد ٹیم سنبھل نہ سکی۔ خوشدل شاہ 32 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ کپتان سلمان علی آغا 18 اور جہاں داد خان 17 رنز کے ساتھ ڈبل فیگر میں پہنچنے والے دیگر بلے باز رہے۔

    طویل عرصہ بعد بطور نائب کپتان ٹیم میں واپسی کرنے والے آل راؤنڈر شاداب خان بھی کم بیک یادگار نہ بنا سکے اور صرف 3 رنز پر وکٹ کھو بیٹھے۔

    عبدالصمد (7)، ابرار احمد (2)، عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی اور محمد علی نے ایک، ایک رن اسکور کیا۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے کامیاب بولر جیکب ڈفی رہے جنہوں نے 14 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کائل جیمسن نے صرف 8 رنز دے کر 3 وکٹیں اڑائیں۔ اش سودھی نے 2 جب کہ زکارے فولکرز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    سیریز کا دوسرا میچ منگل 18 مارچ کو ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔

  • بھارت میں پچ سکھانے کے لیے ہیر ڈرائیر کا استعمال، سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

    بھارت میں پچ سکھانے کے لیے ہیر ڈرائیر کا استعمال، سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

    گوہاٹی: بھارتی شہر گوہاٹی کے اسٹیڈیم میں پچ سکھانے کے لیے ہیر ڈرائیر کا استعمال کیا گیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اور سری لنکا کا پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہوگیا، گوہاٹی میں دن بھر کی بارش رات گئے تک جاری رہی، گراؤنڈ انتظامیہ کی جانب سے پچ سکھانے کے لیے ہیر ڈرائیر اور استری کا استعمال کیا گیا۔

    ہیر ڈرائیر استعمال کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شائقین کرکٹ کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آکاش نامی صارف نے لکھا کہ گوہاٹی کے اسٹیڈیم میں ویکیوم کلینر، ہئر ڈرائیر، آئرن، عام آدمی کے گھر سے آنے والی ہر چیر پچ کو خشک کرنے کے کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔

    انشو دیپک نامی صارف نے ٹویٹر پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کی اور اپنے پیغام میں کہا کہ انوشکا بھابھی والا ہیر ڈائیر لے کر سکھاؤ پچ کو۔

    بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ رد ہونے کے بعد اب دونوں‌ ٹیمیں اندور روانہ ہوں گی جہاں دوسرا میچ 7 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

  • پاکستان نے واحد ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے دی

    پاکستان نے واحد ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے دی

    مانچسٹر : سرفرازاحمد کی کپتانی میں پاکستان نےانگلینڈ کےخلاف سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ نو وکٹوں سے جیت لیا۔ انگلینڈ کی طرف سے دیا گیا 136رنز کا ٹارگٹ پاکستان نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا جبکہ ابھی میچ کے پانچ سے زائد اوورز باقی تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کپتان بدلتے ہی شاہینوں کی پرفارمنس بھی بدل گئی۔ مانچسٹر میں پاکستانی بولرزچھا گئے۔ انگلینڈ کےہارڈ ہٹنگ بلے باز بےبس نظر آئے۔ انگلش ٹیم ایک سو پینتس رنزکے جواب میں خالد لطیف اورشرجیل خان نے انگلش بولرزکا بھرکس نکال دیا۔

    اوپنرز کےلاٹھی چارج نےانگلینڈ سےمیچ ابتدائی اوورز میں ہی چھین لیا۔ پاورپلےمیں پاکستان نے تہتر رنزبنائے۔ شرجیل خان نےجارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئےتیئس گیندوں پرففٹی مکمل کی۔

    اس سے قبل اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نےجارحانہ آغاز کیا اورصرف چھٹے اوورز میں ففٹی مکمل کرلی۔

    عماد وسیم نے جیسن رائے کوپویلین بھیج کرپہلی وکٹ دلوائی۔ ایلکس ہیلز بھی عماد وسیم کی گیند پربولڈ ہوئے۔ حسن علی نے بھی شانداربولنگ کی اور انگلینڈ کےبڑے بڑے ستون گرائے۔

    مزید پڑھیں : ٹی ٹوئنٹی میچ : انگلینڈ نے پاکستان کوجیت کیلئے 136 کا ٹارگٹ دے دیا

    وہاب ریاض نے خطرناک جوز بٹلراور اوئن مورگن کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کے بڑے بڑے ہٹرز کچھ نہ کرسکے۔ مقررہ اوورز میں انگلش ٹیم ایک سو پینتس رنزبناسکی۔

     

  • ٹی 20 میچ، بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 42 رنز سے ہرادیا

    ٹی 20 میچ، بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 42 رنز سے ہرادیا

    کہلنا : بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے کو بیالیس رنز سے شکست دے دی۔ میزبان ٹیم کو دو صفر کی سبقت حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کہلنا کے شیخ ابو ناصر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سو سرسٹھ رنز اسکور کئے۔

    سومیا سرکار اور صابر رحمان نے تینتالیس ،تینتالیس رنز کی اننگز کھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کرکٹ ٹیم آٹھ وکٹوں پر ایک سو پچیس رنز بناسکی۔

    ماسکاڈزا تیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ بنگلہ دیش کیلئے صابر رحمان نے آل راؤنڈر پرفارمنس دکھاتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔