Tag: ٹی 20 ورلڈکپ

  • ٹی 20 ورلڈکپ، بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

    ٹی 20 ورلڈکپ، بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پندرہویں میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔

    ڈیلاس میں کھیلے جارہے گروپ ڈی کے میچ میں بنگلا دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 125رنز کا ہدف دیا، میچ میں سری لنکن اوپنر پتہم نسانکا 28 گیندوں پر 47 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ بنگلا دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان اور رشاد حسین نے 3، 3 وکٹ حاصل کیے۔

    سری لنکا کا 125 رنز کا ہدف بنگلادیش نے 8 وکٹوں پرحاصل کرلیا، توحید نے 40، لتن داس نے 36 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

    اس سے قبل افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چودہویں میچ میں ایک اور اپ سیٹ کردیا، 160 رنز کے دفاع میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 75 رنز پر آؤٹ کردیا۔

    افغانستان کے خلاف نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، افغان اوپنرز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چودھویں میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 103 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے 2، 2 وکٹیں لیں جبکہ فرگوسن ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

    پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ میں پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

    افغانستان کے 160 کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 75رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

  • آسٹریلیا کا ٹی 20 ورلڈکپ میں فاتحانہ آغاز، عمان کو 39 رنز سے شکست

    آسٹریلیا کا ٹی 20 ورلڈکپ میں فاتحانہ آغاز، عمان کو 39 رنز سے شکست

    آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈکپ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دسویں میچ میں عمان کو 39 رنز سے شکست دیدی۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دسویں میچ میں عمان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    دونوں ٹیموں نے بین الاقوامی کرکٹ میں پہلی مرتبہ ایک دوسرے کا سامنا کیا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی کی دونوں ٹیمیں بارباڈوس کے شہر برج ٹاؤن میں آمنے سامنے تھیں۔

    آسٹریلیا نے عمان کے خلاف پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹونیس نے 66 اور ڈیوڈ وارنر نے 56 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، عمان کی جانب سے مہران خان نے 2 جبکہ بلال خان اور کلیم اللّٰہ نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    آسٹریلیا کے 164 رنز کے جواب میں عمان کی ٹیم 125 رنز بناسکی، آیان خان 36 اور مہران خان 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    ٹورمامنٹ جیتنے آئے ہیں،کوشش ہوگی ہر میچ جیتیں، محمد عامر

    واضح رہے کہ آج ہونے والے تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم امریکا کے خلاف ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: کون سے عالمی ریکارڈ پاش پاش ہوسکتے ہیں؟

    ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: کون سے عالمی ریکارڈ پاش پاش ہوسکتے ہیں؟

    ٹی 20 ورلڈ کپ شروع ہونے کا وقت آن پہنچا ہے میگا ایونٹ میں کئی ریکارڈ بھی کھلاڑیوں کے نشانے پر ہوں گے جو پاش پاش ہوسکتے ہیں۔

    کھیل میں ریکارڈ بنتے ہی ٹوٹنے کے لیے ہیں۔ کچھ ریکارڈ دنوں میں تو کئی ریکارڈ ٹوٹنے میں سالوں لگ جاتے ہیں۔ یکم جون سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہو رہا ہے جس کے لیے کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ میں جوش وخروش بڑھتا جا رہا ہے۔

    میگا ایونٹ میں جہاں کھلاڑی ورلڈ کپ جیتنے کا خواب لیے شرکت کریں گے اور اس کے لیے خوب سے خوب تر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے وہیں کچھ ایسے ریکارڈز بھی ہیں جو اس ٹورنامٹ میں ٹوٹ سکتے ہیں۔

    تیز ترین سنچری:

    ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ تیز ترین کرکٹ فارمیٹ ہے اور ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔

    اب تک ٹی ٹوئنٹی کے عالمی کپ میں ویسٹ انڈیز کے سابق جارح مزاج کھلاڑی کرس گیل کے پاس ہے جو میگا ایونٹ میں دو سنچریاں بنانے والے واحد کرکٹر بھی ہیں۔

    کرس گیل نے 47 اور 50 گیندوں پر سنچریاں بنا رکھی ہیں لیکن کرکٹ جتنی تیز ہوگئی ہے، ایسے میں یہ ریکارڈ خطرے میں نظر آتا ہے کیونکہ نیپال  کے جان نکول لوفٹی نے حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی میچ میں صرف 33 گیندوں پر سنچری بنا کر نیا ریکارڈ بنایا ہے۔

    ایک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز:

    ٹی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی بھارت کے ویرات کوہلی کے نام ہے جنہوں نے 2014 میں 6 میچز میں 319 رنز بنائے تھے۔ اس کے بعد دلشن تلکا رتنے 317 (2009)، بابر اعظم 303 (2021) بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    تاہم ورلڈ کپ 2024 میں 20 ٹیمیں اور میچز بھی زیادہ ہیں اس لیے اس سیزن میں یہ ریکارڈ بھی ٹوٹنے کا قوی امکان ہے۔

    ایک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں:

    اب تک سری لنکا کے ہسارنگا اس فہرست میں سب سے آگے ہیں جنہوں نے 2021 میں 16 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے پیچھے ہم وطن اجینتھا مینڈس ہیں جنہوں نے 2012 میں 15 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں اور یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ سکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    سب سے چوکوں کا ریکارڈ:

    ٹی 20 ورلڈ کپ مقابلوں میں سب سے زیادہ رنز چوکے لگانے کا ریکارڈ سابق سری لنکن کرکٹر مہیلا جےوردھنے کے نام ہے جنہوں نے مختصر ترین فارمیٹ میں 113 چوکے لگانے ریکارڈ اپنے نام کر رکھا ہے جو اس سیزن میں ٹوٹ سکتا ہے۔

    ان کے پیچھے بھارت کے ویرات کوہلی ہیں جنہوں نے اب تک 103 چوکے لگا رکھے ہیں اور ممکنہ طور پر وہ ہی یہ ریکارڈ توڑنے کے سب سے زیادہ قریب ہیں جب کہ بھارتی کپتان روہت شرما نے 91 چوکے لگا رکھے ہیں۔

    بطور فیلڈر سب سے زیادہ کیچز:

    ٹی 20 ورلڈ کپ مقابلوں میں بطور فیلڈر سب سے زیادہ کیچز تھامنے والے کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز ہیں، جنہوں نے 23 کھلاڑیوں کو کیچ کر کے پویلین بھیجا۔ ان کے بعد روہت شرما اور گلین میکسویل ہیں جنہوں نے 16، 16 تھام رکھے ہیں اور یہی دونوں اس ریکارڈ کو توڑنے کے قریب تر ہیں۔

  • پاکستان کے پاس ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جانے کا پورا موقع ہے، سابق کپتان

    پاکستان کے پاس ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جانے کا پورا موقع ہے، سابق کپتان

    قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جانے کا پورا موقع ہے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئئے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا کمبی نیشن ٹھیک لگ رہا ہے، انگلینڈ کے خلاف سیریز میں جن کھلاڑیوں کو آزمانا ہے آزما لیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایک دو نہیں بلکہ زیادہ میچر ونر ہیں، ٹی 20 ایسا فارمیٹ ہے جس میں طے شدہ بیٹنگ آرڈر نہیں ہوتا۔

    یونس خان نے کہا کہ بابر اعظم فرنٹ سے لیڈ کریں، لیڈر کو صرف اپنی نہیں سب کی کارکردگی پر نظر رکھنی چاہیے۔

    سابق کپتان نے کہا کہ تیز کھیلنا صرف ایک کھلاڑی کی ذمہ داری نہیں، نوجوانوں اور سینئرز سب پر ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں، پاور پلے کو اسی کے مطابق اور مڈل اوورز کو اس کے مطابق کھلیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں مڈل اوورز میں بھی اپنا مومینٹم رکھنا ضروری ہے، 7 سے 14 اوورز کے درمیان بھی تیزی سے رنز بنائیں۔

    پاک بھارت میچ سے متعلق یونس خان نے کہا کہ پاک بھارت میچ ہمیشہ ففٹی ففٹی سے شروع ہوتا ہے، میچ میں صلاحیت کے ساتھ اعصاب کا بھی مقابلہ ہے، جو اعصاب پر بہتر کنٹرول کرے گا وہ کامیاب ہوگا۔

    سابق کپتان نے کہا کہ پاک بھارت سیریز ہونی چاہیے، بار بار کھیلیں تو ایک دوسرے سے پریشر کا ماحول بھی کم ہوگا، پاک بھارت سیریز میں جو شاندار کارکردگی دکھاتا ہے وہ ہیرو بنتا ہے۔

    یونس خان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، بورڈ اور حکومتوں کو باہمی سیریز پر بات کرنی چاہیے۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ، پاک بھارت میچ کا ٹکٹ کتنے لاکھ  میں فروخت ہورہا ہے ؟

    ٹی 20 ورلڈکپ، پاک بھارت میچ کا ٹکٹ کتنے لاکھ میں فروخت ہورہا ہے ؟

    امریکا میں رواں برس سے جون میں منعقد ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کا شائقین کرکٹ کو شدت سے انتظار ہے۔

    روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے میچ کے لیے میگا ایونٹ کے قریب آتے ہی ٹکٹوں کی قیمتیں دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی ہیں۔

    2 جون سے شروع ہونے والے اِس ٹورنامنٹ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ 9 جون کو کھیلا جائے گا۔

    رپورٹس کے مطابق پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمتیں حیران کن اضافے کے بعد 2500 ڈالر (6 لاکھ 96 ہزار) تک پہنچ گئی ہیں جس کی قیمت پہلے 1300 ڈالر (3 لاکھ 60 ہزار) تھی۔

    امریکا اور کینیڈا میں مقیم پاکستانی اور بھارتی تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد اس میچ کے ٹکٹ حاصل کرنے کی خواہاں ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی وجہ ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 2 جون کو ریاست ٹیکساس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں امریکا بمقابلہ کینیڈا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ سے ہوجائے

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ویسٹ انڈیز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    گا۔ متعدد ٹیمیں اپنے اسکواڈ کا اعلان کرچکی ہیں، ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں 55 میچز کھیلیں گی۔

    پانچ، پانچ کے 4 گروپس میں ان ٹیموں کو تقسیم کردیا گیا ہے، جس میں سے ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ راؤنڈ میں جگہ بناسکتی ہیں۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ بورڈ کا منفرد انداز سب کو بھا گیا، ویڈیو وائرل

    ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ بورڈ کا منفرد انداز سب کو بھا گیا، ویڈیو وائرل

    نیوزی لینڈ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا لیکن اس کے لیے انتہائی منفرد طریقہ اختیار کیا گیا۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے 32 دن بعد شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ تاہم اس کے لیے این زیڈ سی نے جو منفرد طریقہ اختیار کیا اس نے دنیا کو حیران کر دیا۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بچوں کے ذریعے 15 رکنی ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کرایا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

    اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان روایتی طور پر کرکٹ بورڈ کے حکام نہیں بلکہ نیوزی لینڈ ٹیم کی جرسی پہنے دو بچے اس کا اعلان کر رہے ہیں۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے مقرر کردہ ڈیڈ لائن سے دو دن قبل این زیڈ سی نے انوکھے انداز میں کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ترجمان این زیڈ سی کے مطابق اینگس اور متلڈا نامی یہ دونوں بچے آکلینڈ کے مقامی کرکٹ کلب سے وابستہ ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال ایک روزہ عالمی کپ کے لیے بھی نیوزی لینڈ کرکٹ نے ٹیم کے اعلان کیلیے منفرد انداز اپنا کر سب کو حیران کر دیا تھا۔

    گزشتہ سال نیوزی لینڈ ٹیم  کے کھلاڑیوں کی بیگمات اور بچوں نے ان کے ناموں کا اعلان کیا تھا  جس کی ویڈیو کیوی بورڈ نے خود جاری کی تھی۔

     

    بچوں سے ٹیم کا اعلان کرانے پر سوشل میڈیا صارفین نیوزی لینڈ بورڈ کے اقدام کو سراہ رہے ہیں اور اس پر تبصرے جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کے اعلان کے لیے 30 اپریل تک کی ڈیڈ لائن دی ہوئی ہے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کیلیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 32 روز بعد یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں شروع ہو رہا ہے۔

  • زمبابوے سے اپ سیٹ شکست کے بعد شاداب خان کی ویڈیو وائرل

    زمبابوے سے اپ سیٹ شکست کے بعد شاداب خان کی ویڈیو وائرل

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف گزشتہ روز اپ سیٹ شکست کے بعد شاداب خان جذباتی ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دی تھی۔

    زمبابوے کی جانب سے دیے گئے 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 129 رنز بناسکی تھی۔

    شاداب خان نے میچ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

    قومی ٹیم کی شکست کے بعد جہاں کرکٹ شائقین افسردہ ہیں وہیں اور سابق کرکٹرز کی جانب سے بھی قومی ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کی جارہی ہے۔

    ایسے میں سوشل میڈیا پر نائب کپتان شاداب خان کی ڈریسنگ روم کے راستے میں جذباتی ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں انہیں زمین پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں شاداب خان کو ٹیم مینجمنٹ میں ایک شخص تسلی دے رہے ہیں اور انہیں اپنے ساتھ لے جارہے ہیں۔

    یاد رہے کہ پرتھ میں پاکستان کی ایک رن سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا تھا  کہ بطور کپتان یہ ان کیلئے کافی مایوس کن دن ہے کیوں کہ کسی نے یہ نہیں سوچا تھا کہ پاکستان یہ میچ ہار جائے گا۔

    قومی ٹیم اپنا گلا میچ 30 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی جبکہ گرین شرٹس کی ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں رسائی مشکل ہوگئی ہے۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلا دیش کے 15 رکنی اسکواڈ میں اہم تبدیلی

    ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلا دیش کے 15 رکنی اسکواڈ میں اہم تبدیلی

    نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کے بعد بنگلا دیشی ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

    بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی سی) کے مطابق بیٹر صابر رحمٰن اور آل راؤنڈر محمد سیف الدین اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں، ان کی جگہ سومیا سرکار اور شریف الاسلام کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    صابر رحمٰن اور محمد سیف دونوں کو ابتدائی طور پر ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا تھا، تاہم سیف الدین اور صابر کی سہ فریقی سیریز میں کارکردگی متاثر کن نہ ہونے پر انتظامیہ نے ٹیم کے روسٹر میں تبدیلی کر دی۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی کمان شکیب الحسن کو دی گئی ہے، جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں نجم الحسن، لٹن کمار داس، عفیف حسین شامل ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: کس ملک سے کون کھیل رہا ہے؟

    اس کے علاوہ یاسر علی، مصدق حسین، نورالحسن، مہدی حسن مرزا، تسکین احمد، مستفیض الرحمٰن ،حسن محمود، نسیم احمد اور عبادت حسین بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کل سے آسٹریلیا میں شروع ہو رہا ہے، پاکستان نے برسبین میں 2 وارم اپ میچز 17 اور 19 اکتوبر کو کھیلنے ہیں جب کہ پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلنا ہے۔

  • آئی سی سی نےمینز، ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کردیا

    آئی سی سی نےمینز، ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کردیا

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے میز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخوں کا اعلان کردیا جو آئندہ برس آسٹریلیا میں ہوگا۔

    ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 21 فروری 2020 سے 8 مارچ 2020 تک کھیلا جائے گا ایونٹ کی 10 ٹیمیں 23 میچز کھیلیں گی۔

    دوسری جانب مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد 18 اکتوبر2020 سے 15 نومبر 2020 تک ہوگا جس میں 16 ٹیمیں 45 میچز کھیلیں گے اور ایونٹ کے تمام میچز آسٹریلیا میں ہی کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں الگ الگ گروپ میں شامل ہیں گروپ ون میں پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور 2 کوالیفائر ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ ٹو میں بھارت، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، افغانستان اور 2 کوالیفائر ٹیمیں شامل ہوں گی۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل 11 نومبر کو سڈنی اور دوسرا سیمی فائنل 12 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کا فائنل 15 نومبرکو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔