Tag: ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر

  • آئی سی سی مینز ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، پاکستان کے 2 کھلاڑی بھی شامل

    انٹرنیشنل کونسل کرکٹ (آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا جس میں دو پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

    آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا کپتان انگلینڈ کے جوز بٹلر کو مقرر کیا گیا ہے۔

    پاکستان کے محمد رضوان اور فاسٹ بولر حارث رؤف بھی آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی آف دی ایئر میں شامل ہیں۔

    آئی سی سی مینر ٹی ٹوئنٹی آف دی ایئر کے دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، گلین فلپس، سکندر رضا، ہاردیک پانڈیا، سیم کرن، ونندو ہسارنگا اور جوش لٹل شامل ہیں۔

    دوسری جانب ویمنز ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کی نداڈارکا نام بھی شامل ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ ومینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کپتان نیوزی لینڈ کی سوفی ڈیوائن کو مقرر کیا گیا ہے۔

    ویمنزٹی 20 ٹیم آف دی ایئر میں بھارت 4، آسڑیلیاکے 3کھلاڑی شامل ہیں جبکہ پاکستان، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور سری لنکا سے 1،1پلیئر نے جگہ بنائی ہے۔

  • آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، کپتان کون؟

    آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، کپتان کون؟

    دبئی: آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، اس ٹیم کا کپتان بابر اعظم کو مقرر کیا گیا ہے۔

    محمد رضوان ٹیم کے وکٹ کیپر ہوں گے، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم کا حصہ بنائے گئے ہیں، دوسری طرف بھارت کا کوئی بھی کھلاڑی ٹیم آف دی ایئر میں شامل نہیں کیا گیا۔

    آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:

    جوز بٹلر

    محمد رضوان (وکٹ کیپر)

    بابر اعظم (کپتان)

    ایڈن مارکرن

    مچل مارش

    ڈیوڈ ملر

    تبریز شمسی

    جوش ہیزلووڈ

    ونندو ہسارنگا

    مستفیض الرحمان

    شاہین آفریدی

    واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی پلیئرز رینکنگ بھی جاری کی ہے، جس میں بابر اعظم کی ایک درجے تنزلی ہوگئی ہے، اور وہ نویں نمبر پر پہنچ گئے، نئی رینکنگ میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کی ترقی ہوئی ہے، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی7 درجے ترقی ہوئی، وہ ٹیسٹ بیٹرز میں چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔

    آئی سی سی کی پلیئرز رینکنگ جاری

    فاسٹ بالر شاہین آفریدی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر چلے گئے، بیٹرز میں آسٹریلیا کے مارنو لابوشین پہلی پوزیشن پر ہیں جب کہ بولرز کی رینکنگ میں پیٹ کمنز کا پہلا نمبر ہے، بیٹرز میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کا دوسرا جب کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا رینکنگ میں تیسرا نمبر ہے۔